Month: 2014 فروری
کراچی: رینجرز کے کمانڈر کی گاڑی پر خودکش حملہ
کراچی ۔ 14 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں جمعہ کو رینجرز کے ایک افسر کی گاڑی پر خودکش بم حملے میں دو عہدیدار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق رینجرز کے کمانڈر قیوم آباد سے ڈیفنس کی طرف جا رہے تھے کہ اُن کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ رینجرز حکام نے کمانڈر کا نام ظاہر نہیں کیا۔ عہدیداروں کے مطابق رینجرز
ایشانت کا چھکا، سمیع کا چوکا، نیوزی لینڈ 192 پر ڈھیر
ویلنگٹن ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فاسٹ بولر ایشانت شرما نے اپنے ٹسٹ کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 51 رنز کے عوض 6 جبکہ ابھرتے فاسٹ بولر محمد سمیع نے 16.5 اوورس میں 70 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو یہاں شروع ہوئے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹسٹ کے پہلے دن صرف 192 رنز پر ڈھیر کردیا۔ نیز دن کے اختتام پر شکھردھون
فاسٹ بولر محمد عرفان ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ سے باہر
کراچی ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنمنٹ سے قبل پاکستانی ٹیم کو پہلا بڑا دھکا لگا ہے چونکہ فاسٹ بولر محمد عرفان ایک مرتبہ پھر ان فٹ ہوکر ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں اور دنیا کے طویل قامت بولر کے کیریئر پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔ ساڑھے تین سال بعد پاکستان ٹیم میں بائیں ہاتھ کے بیٹسمین فواد عال
دھونی آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے ریکارڈ کی برابری کے خواہاں
دبئی ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے آج کہا ہیکہ وہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں مشترکہ طور پر منعقد شدنی ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے دو عالمی خطابات حاصل کرنے کے خواہاں ہونے کے علاوہ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے اس ریکارڈ کی برابری بھی کرنا چاہتے ہیں جہاں ان ممالک نے یکے ب
پاکستان کو بنگلہ دیش روانگی کی حکومت کی جانب سے اجازت
کراچی ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ایشیاء کپ اور ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش روانگی کی اجازت حکومت کی جانب سے مل گئی ہے اور وزارت خارجہ نے اس کے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مطلع کردیا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 22 فروری کو پاکستانی ٹیم کی ڈھاکہ روانگی سے دو دن قبل پاکستانی کرکٹ بورڈ اپنا سیکوریٹ
وقف بورڈ کی آمدنی میں اضافہ کیلئے اقدامات
نظام آباد :14؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اسپیشل آفیسر ریاستی وقف بورڈ شیخ محمد اقبال نے واضح طورپر وقف کی جائیدادیں اللہ کی امانت ہے اور اس کا تحفظ مسلمانوں کی ذمہ داری ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ وقف کی جائیدادوں پر بیشتر مقامات پر مسلمان قابض ہے کتنا بھی قدیم قبضہ دارکیوں نہ ہوں غیر قانونی قابضین کو برخواست کروایا جائیگا۔ اس سلس
ذاتی مفاد کیلئے رات دیر گئے سرکاری دفتر میں خدمات
بھینسہ /14 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ میونسپل آفس کے نچلے حصہ میں جو 24 ملگیات پر مشتمل شاپنگ کامپلکس موجود ہے ان ملگیات لیز کی تجدید کا معاملہ کل عجیب و غریب انداز میں طئے کیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب بتایا جارہا ہے کہ نومبر 2013 میں ان 24 ملگیات کی معیاد ختم ہوچکی تھی ۔ اس کے بعد پھر سے رینول اوپن ہراج ہونا تھا اور یہ مسئلہ جوں کا توں
ریلوے بجٹ پر مراٹھواڑہ کی عوام مایوس
ناندیڑ۔14فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مرکزی وزیر ملک ارجن کھرگے نے گزشتہ روز کو سالانہ ریل بجٹ 2014ء لوک سبھا میں پیش کیا۔ اس بجٹ میں مسافرین کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ کرایہ میں اضافہ نہ کرنے پر مسافرین کو تھوڑی راحت ضرور ملی، لیکن مراٹھواڑہ کی طرف مرکزی وزیر ملک ارجن کھرگے نے عدم توجہی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے کسی بھی طرح کی
حدیث شریف
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو دعوت کو قبول نہ کرے، اُس نے اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی نافرمانی کی‘‘۔
(بخاری شریف)
’’تلنگانہ عوام کا 60 سالہ خواب بہت جلد شرمندۂ تعبیر ہوگا ‘‘
حیدرآباد۔ 13 فروری (پی ٹی آئی) تلنگانہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے آج پارٹی وابستگی سے بالاتر ہوکر آندھرا پردیش تنظیم جدید بل کو لوک سبھا میں پیش کرنے کا خیرمقدم کیا جبکہ سیما۔آندھرا کے ارکان نے اس کی مذمت کی۔ ریاستی وزیر اطلاعات ڈی کے ارونا نے نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ عوام کا 60 سالہ
تلنگانہ بل کیخلاف وائی ایس آر کانگریس کا آج آندھرا پردیشبند
حیدرآباد۔ 13 فروری (سیاست نیوز؍ پی ٹی آئی) مرکز کے تلنگانہ بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کیخلاف وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے بطور احتجاج کل آندھرا پردیش میں عام ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور لوک سبھا میںاس بل کی پیشکشی کو جمہوریت کا مذاق قرار دیا۔صدر وائی ایس آر کانگریس جگن موہن ریڈی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس بل کی شدت سے مخالفت کرے گی اور متحدہ
چاند اور سیارہ زہرہ کا نادر فلکیاتی نظارہ
حیدرآباد۔ 13 فروری( پی ٹی آئی) ملک میں 26 فروری کو ایک نادر فلکیاتی نظارہ دیکھنے کا موقع ملے گا جس میں چاندبالکل سیارہ زہرہ اور زمین کے مقابل ہوگا جس طرح سورج گہن کے وقت زمین اور سورج کے درمیان چاند حائل ہوتا ہے۔ ڈائریکٹر نہرو پلانیٹوریم ممبئی ڈاکٹر اروند پرنج پائی نے بتایا کہ یہ نظارہ تقریباً سارے ہندوستان میں دیکھا جاسکے گا۔ اس کا
مکہ مسجد دھماکہ مقدمہ : اسیمانند اوردیگر ملزمین عدالت میں پیش
حیدرآباد ۔ /13 فبروری( ایس ایم بلال) مکہ مسجد بم دھماکہ کیس کے پانچوں ملزمین و آر ایس ایس پرچارکوں کے خلاف نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے ) کی خصوصی عدالت نے آج الزامات وضع کئے۔ نامپلی کریمنل کورٹ میں آج اچانک اسوقت سنسنی پھیل گئی جب امبالہ پولیس کی سخت سیکوریٹی کے درمیان مکہ مسجد بم دھماکہ کیس کے کلیدی ملزم نباکمار سرکار عرف سو
اقلیتی فینانس کارپوریشن میں درخواستوں کی وصولی تاریخ میں توسیع متوقع
حیدرآباد۔/13فبروری، ( سیاست نیوز ) خود روزگار اسکیم کے تحت اقلیتی فینانس کارپوریشن کی جانب سے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے اور توقع ہے کہ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ میں حکومت توسیع کرے گی۔ منیجنگ ڈائرکٹر اقلیتی فینانس کارپوریشن پروفیسر ایس اے شکور کی توجہ دہانی پر اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے آج سماجی بھ
تلنگانہ بل کی ’’پیشکشی‘‘پرلوک سبھا میںمرچ کا اسپرے،پارلیمانی تاریخ ’’داغدار‘‘
آندھرا پردیش کی تقسیم کے مخالف اور حامی ارکان کے درمیان گھونسے بازی۔بیچ بچاؤ کیلئے راج ببر ،اظہر الدین کی کوششیں۔نظم و ضبط شکنی پر 16 ارکان بقیہ سیشن کیلئے معطل
تلنگانہ بل پر اسپیکر اور بی جے پی قائدین کے مابین گرماہٹ
نئی دہلی 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)بی جے پی قائدین کی تلنگانہ بل کے بارے میں آج اسپیکر لوک سبھا میرا کمار کے ساتھ میٹنگ میں زبردست گرما گرمی پیدا ہوگئی کیونکہ اپوزیشن قائدین نے بتایا جاتا ہیکہ ایوان میں اس قانون سازی کو متعارف کرانے کے انداز پر اپنی ناخوشی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی اور لوک سبھا م
دہلی اسمبلی اجلاس میں انتشار ،کارروائی ملتوی
نئی دہلی۔ 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی اجلاس میں آج افراتفری کے مناظر دیکھے گئے جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ بی جے پی اور کانگریس ارکان اسمبلی ایوان کے وسط میں جمع ہوگئے تھے۔ انہوں نے مائیک توڑ دیئے اور ریاستی وزیر قانون سومناتھ بھارتی کے استعفے کا مطالبہ کیا کیونکہ انہوں نے ایک افریقی نژاد خاتون کی قیام گاہ پر آدھی را
کانگریس کو لوک سبھا کے جاریہ اجلاس میں تلنگانہ بل کی منظوری کا یقین نہیں
نئی دہلی۔ 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی اور دیگر پانچ اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے لوک سبھا میں تلنگانہ بل متعارف کروانے پر اعتراض کے پیش نظر کانگریس نے آج کہا کہ اگرچہ اُس نے تکلیف دہ اور ناخوشگوار صورتحال کا سامنا کیا ہے لیکن اسے یقین نہیں ہے کہ یہ بل21 فروری کو ختم ہونے والے پارلیمانی اجلاس میں منظور ہوسکے گا۔ پارٹی کے ترجمان ابھی
دیوار گرنے سے دو مزدور ہلاک
حیدرآباد 13 فبروری (سیاست نیوز)پرانا شہر کے علاقہ حسینی علم میں پیش آئے ایک واقعہ میں عمارت منہدم کرنے کے دوران دیوار گرنے سے دو مزدور برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب چوک تگاری کا ناکہ کے قریب واقع راجستھان ہندی ودیالیہ سے متصل رام کرشنا پنڈت کی دو منزلہ عمارت کو منہدم کرنے کیلئے کنٹراکٹر پرساد اور سرینواس کو کنٹراکٹ دیاگیا