دفتر سیاست میں خواتین کا مفت حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 17 فبروری (راست) ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ 20 فبروری جمعرات کو صبح 9 تا 2 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس پر مقرر ہے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر ڈاکٹرس ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ، ڈاکٹر کوثر فاطمہ، ڈاکٹر منیر فاطمہ، ڈاکٹر جویریہ عرشین، ڈاکٹر ہاجرہ، ڈاک

کے سی آر سے ٹی پولٹیکل اور ٹی ایمپلائز جے اے سی قائدین کی ملاقات

حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری (سیاست نیوز) صدر ٹی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ نے اعلان کیا کہ تلنگانہ بل بہرصورت کل پارلیمنٹ میں منظور ہوجائے گا۔ تلنگانہ پولیٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور تلنگانہ ایمپلائیز جے اے سی کے قائدین کو انہوں نے آج نئی دہلی میں لنچ پر مدعو کیا تھا۔چندر شیکھر راؤ کا یہ بیان سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا کرچکا ہے۔ انہوں نے ٹی آ

تلنگانہ بل کی منظوری سے قبل ہی تلنگانہ قائدین عہدوں کی دوڑ میں

حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری (سیاست نیوز) آندھراپردیش تنظیم جدید بل لوک سبھا میں منظوری کے مرحلہ میں ہے تو دوسری طرف کانگریس کے تلنگانہ قائدین میں عہدوں کی دوڑ کا آغاز ہوچکا ہے ۔ ریاست کے سیما آندھرا کانگریس قائدین پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی منظوری کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن بل کی منظوری کے یقین کے ساتھ تلنگانہ قائدین اس حد تک آگے بڑھ

اقلیتی فینانس کارپوریشن کی تشکیل جدید کی تیاریوں کا آغاز

حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری (سیاست نیوز) چیف منسٹر کرن کمار ریڈی نے اقلیتی اداروں پر تقررات کا عمل تیز کردیا ہے۔ گزشتہ دنوں ریاستی حج کمیٹی کی تشکیل جدید کے بعد چیف منسٹر نے اقلیتی فینانس کارپوریشن کی تشکیل جدید کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اس سلسلہ میں کرن کمار ریڈی نے وزیر اقلیتی بہبود احمد اللہ کے علاوہ اپنے دفتر میں اقلیتی امور کے انچارج

محکمہ اقلیتی بہبود میں ڈپٹی کلکٹرس کی خدمات

حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری (سیاست نیوز) حکومت نے محکمہ اقلیتی بہبود میں اسٹاف کی کمی دور کرنے اور اسکیمات پر موثر عمل آوری کیلئے 19 ڈپٹی کلکٹرس کو خدمات حوالے کی ہیں۔ ان عہدیداروں کی پوسٹنگ عمل میں لائی گئی اور احکامات جاری کئے گئے ۔ بیشتر عہدیداروں کو ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسرس کی حیثیت سے مقرر کیا گیا جبکہ بعض کی خدمات کمشنریٹ اقلیتی

اسلام میں عورت کو حاصل مقام کسی مذہب میں نہیں

حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری (راست) اسلام سے پہلے دنیا کی مختلف تہذیبوں اور مختلف معاشرہ میں عورت کو کوئی مقام حاصل نہیں تھا۔ اسلام سے پہلے عورت دنیا کے مختلف مسلکوں میں اپنے بنیادی حقوق سے بالکل محروم تھی ۔ اللہ تعالیٰ نے پیارے حبیبؐ کو اسلام کی نعمت دیکر بھیجا۔ آپؐ نے آکر عورت کے مقام کو نکھارا اور بتلایا کہ اے لوگو اگر یہ بیٹی ہے تو تمہاری

نوجوانوں کو حصول روزگار کے قابل بنانے کیلئے تربیتی مراکز کا قیام

کاماریڈی۔ 17 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاماریڈی کے نوجوانوں کو معاشی طورپر مستحکم کرنے روزگار کے حصول کیلئے مختلف شعبوں میں تربیت دی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر آج کاماریڈی میں نائک سنٹر میں سٹ ون کی جانب سے شروع کردہ بیوٹیشن و دیگر کورسس کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔

ہنمکنڈہ میں کھدائی کے دوران شیولنگ برآمد

ورنگل ۔ 17 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہنمکنڈہ پولیس اسٹیشن کے پچھلے حصہ میں واقع گورنمنٹ بی سی ہاسٹل کی عمارت کے بازو قدیم شیوالنگم (Shiva Lingam) کھدائی کے دوران باہر آنے کی اطلاعات پر ہندوؤں کی کثیرتعداد جمع ہوکر پوجا کرنے لگی ۔تفصیلات کے مطابق ہنمکنڈہ کاکاجی کالونی بی سی ہاسٹل کے بازو کھلی اراضی میدان میں نئی عمارت کی تعمیر کی کھدائ

کاریں‘ٹووہیلرس‘موبائیلس‘ صابن اورچاول سستے

نربھئے فنڈکیلئے ایک ہزار کروڑ روپئے مختص‘تعلیمی قرض پر امتناع کی تجویزبرخواست‘عبوری بجٹ پارلیمنٹ میں پیش
دفاعی فورسیس کے لئے ’’ایک عہدہ ‘ ایک پنشن ‘‘انکم ٹیکس شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں ‘دولتمند ترین افرادپر 10فیصد سرچارج

لوک سبھا میں آج تلنگانہ بل پر مباحث

نئی دہلی۔17فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) سیما آندھرا قائدین کے احتجاج اور منصوبوں سے قطع نظر حکومت تلنگانہ بل مباحث کیلئے کل لوک سبھا میں پیش کردے گی ۔ کانگریس اس کی تیاری کررہی ہے ۔ تین سطری وہپ تمام ارکان کیلئے جاری کردیا گیا ہے ۔ ان سے خواہش کی گئی ہے کہ پورا ہفتہ لوک سبھا میںحاضر رہیں اور حکومت کی کارروائی کی تائید میں ووٹ دیں ۔ پارٹی قا

اقلیتوں کے بینک اکاؤنٹس اور قرض کی رقم میں غیرمعمولی اضافہ

نئی دہلی ۔17فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) اقلیتی فرقوں کے بینک اکاؤنٹس کی تعداد اور انہیں دیئے جانے والے قرض میں گذشتہ 10سال کے دوران یو پی اے دور اقتدار میں کافی اضافہ ہوا ۔ وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج اقلیتوں کی مالی حالت میں بہتری کیلئے حکومت کے کارناموںکاتذکرہ کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی ۔ انہوں نے بتایا کہ عبوری بجٹ برائے 2014-15ء میں و

ممبئی پولیس کمشنر کے تقرر پر تنازعہ ‘ سینئر آئی پی ایس عہدیدار کی طویل رخصت

ممبئی ۔17فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی پولیس کمشنر کی حیثیت سے آئی پی ایس آفیسر راکیش ماریا کے تقرر پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے ۔ سینئر آئی پی ایس عہدیدار احمد جاوید نے ڈائرکٹر جنرل ہوم گارڈ کا جائزہ حاصل کرنے کے بجائے طویل رخصت لے لی۔ انہوں نے راکیش ماریا کے تقرر کو ان کے ساتھ ناانصافی قرار دیا اور کہا کہ وہ اس اعلیٰ عہدہ کے لئے حقیقی

رائے بریلی میں سونیا گاندھی بمقابلہ شازیہ علمی

نئی دہلی۔17فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نائب صدر راہول گاندھی کے خلاف کمار وشواس کو پارٹی امیدوار نامزدگی کے بعد یہ اطلاعات گشت کررہی ہے کہ عام آدمی پارٹی شازیہ علمی کو مجوزہ لوک سبھا انتخابات میںصدر کانگریس سونیا گاندھی کے خلاف اپنا امیدوار نامزد کرے گی ۔پارٹی ترجمان دلیپ پانڈے نے تاہم اس کی توثیق نہیں کی اورکہاکہ امیدواروں کو

آکاش4ٹیبلٹ3,999روپئے میں عنقریب دستیاب

نئی دہلی۔17فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر ٹیلی کام کپل سبل نے آج کہاکہ کم لاگتی ٹیبلٹ پی سی آکاش ۔4 آئندہ دیڑھ ماہ میں صرف 3,999روپئے میں مارکٹ میں دستیاب رہے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سپلائیز اینڈ ڈسپوزلس نے ٹیبلٹ کیلئے پہلے ہی ٹنڈرس جاری کردیئے گئے ہیں ۔ یہ 7انچ کے ٹچ اسکرین ‘ وائی فائی ‘ 2G ‘ 3G اور 4Gکنکشن کا حامل ہوگا ۔ یہ