ایران عبوری معاملت پر عمل پیرا: آئی اے ای اے

ویانا ، 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے اپنی تازہ رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ گزشتہ نومبر میں طے شدہ عبوری معاملت کی ایران باقاعدگی سے پابندی کر رہا ہے۔ ایران کی چھ مغربی طاقتوں کے ساتھ یہ عبوری معاملت 24 نومبر کو طے پائی تھی۔ اِس معاملت کے حوالے سے ایرانی نیوکلیر پروگرام کی نگرانی کرتے

برقعہ پوش بندوق برداروں کا افغان پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ

کابل ، 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں عہدیداروں نے کہا ہے کہ دارالحکومت کابل کے قریب پہاڑی علاقے میں پولیس کے ایک احاطے کو خودکش بمباروں نے نشانہ بنایا جس میں کم از کم ایک افسر ہلاک ہو گیا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق تین خودکش حملہ آوروں نے برقعے پہن رکھے تھے اور اُنھوں نے صوربی ضلع میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے مرکزی دروازے پ

کرن کا استعفی منظور ، عبوری چیف منسٹر برقرار رہنے گورنر کی ہدایت

حیدرآباد /21 فروری ( این ایس ایس ) گورنمنٹ ای ایس این نرسمہن نے این کرن کمار ریڈی کو چیف منسٹر اور ان کے رفقاء کو عبوری وزراء کی حیثیت سے خدمات جاری رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کرن کمار ریڈی کا استعفی 19 فروری کو منظور کرلیا گیا ۔ راج بھون سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق انہیں سرکاری فرائض کی انجام دہی جاری رکھنے کی خواہش کی ہے ۔ واضح

مشرف کا مقدمہ فوجی نہیں، خصوصی عدالت میں ہی چلیگا

اسلام آباد ، 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں آج خصوصی عدالت نے ملزم کی طرف سے دائر تین درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف غداری کے مقدمے کی سماعت یہی تین رکنی بنچ کرے گا۔ مشرف کے وکلاء نے درخواست دائر کر رکھی تھی کہ ان کے موکل پر مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے لیکن خصوصی

کرن کابینہ عبوری فرائض انجام دے گی ، چیف سکریٹری کا اعلامیہ جاری

حیدرآباد /21 فروری ( این ایس ایس ) چیف سکریٹری پی کے موہنتی نے چیف منسٹر کے عہدہ سے کرن کمار ریڈی اور ان کی مجلس وزراء کے استعفے کی منظوری اور گزٹ میں اشاعت سے متعلق دو سرکاری حکمنامے ( جی اوز ) نمبر 51 اور 52 جاری کئے ۔ چیف سکریٹری نے ان دو حکمناموں کی اجرائی کے ذریعہ کرن کمار ریڈی اور ان کی مجلس وزراء کو متبادل انتظامات تک اپنے عہدوں پر بر

پاکستان ۔ ایران سرحد عسکریت پسندوں کیلئے ’’ممنوعہ علاقہ‘‘ قرار دینے کی تجویز

کراچی ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور ایران نے عہد کیا کہ سرحد کا علاقہ عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کیلئے ’’ممنوعہ علاقہ‘‘ قرار دیا جائے جبکہ پاکستان نے تیقن دیا کہ ایرانی سرحدی محافظین کا اغواء کرنے والے 5 افراد کو تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ جنوب مغربی شہر کوئٹہ میں دونوں ممالک کے سینئر عہدیداروں کی ملاقات کا آ

تلنگانہ کے خلاف عدالت سے رجوع ہونے جگن کا فیصلہ

نئی دہلی /21 فروری ( پی ٹی آئی ) پارلیمنٹ کی جانب سے 29 ویں ریاست کی حیثیت سے قیام تلنگانہ کو پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد وائی ایس آر کانگریس کے صدر جگن موہن ریڈی نے آج کہا کہ ’’ آندھراپردیش کی غیر جمہورے تقسیم ‘‘ کے خلاف ان کی پارٹی عدالت سے رجوع ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ آندھراپردیش تنظیم جدید بل کو غیر جمہوری انداز میں لوک سبھا میں

یوکرین پر یورپی یونین کی پابندیاں عائد، جھڑپوں میں مزید 21 ہلاکتیں

کیئف ؍ واشنگٹن ،21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین کے صدر کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں مزید 21 مظاہرین ہلاک ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے یوکرین کے ان حکام پر پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کیا ہے جو مظاہرین کے خلاف ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال کے ذمہ دار ہیں

ڈریم انڈیا گروپ ایک وضاحب

حیدرآباد۔/21فبروری، ( سیاست نیوز) ڈریم انڈیا گروپ پر محکمہ انکم ٹیکس کے دھاوے کے تعلق سے ایک خبر شائع ہوئی تھی جس میں دفاتر کو مہر بند کرنے کی اطلاع دی گئی تھی۔باوثوق ذرائع نے بتایا کہ دھاوے کے دوران مذکورہ گروپ کے دفاتر کو مہر بندنہیں کیا گیا ہے جبکہ کسی دوسرے گروپ کے دفاتر پر دھاوے کے علاوہ مکان پر بھی دھاوا کیا گیا اور وہاں سے دست

پُسی رائٹ روسی بینڈ کی پوٹین مخالف ویڈیو ریلیز

ماسکو ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) روس کے خواتین پر مشتمل پنک میوزک بینڈ پُسی رائٹ نے ونٹر اولمپکس کے میزبان شہر سوچی میں اپنے قیام کے دوران روسی صدر کے خلاف ایک ویڈیو کو شوٹ کیا۔ جمعرات کو اِس ویڈیو کو ریلیز کر دیا گیا ہے۔ روسی پنک بینڈ کی سنگرز گزشتہ اتوار کو سوچی پہنچی تھیں اور تب سے انہیں مسلسل سکیورٹی پرسونل کی نگرانی کا سامنا رہا۔

حج 2014 کے لیے تاحال 4598 درخواستوں کا ادخال

حیدرآباد۔/21فبروری، ( سیاست نیوز) حج 2014ء کے لئے ابھی تک 4598 افراد نے درخواست فارم داخل کردیئے ہیں جبکہ 10ہزار سے زائد درخواست فارم جاری کئے گئے۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 15مارچ ہے اور توقع ہے کہ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی 15ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ

حیدرآباد بدستور عالمی کاروباری مرکز رہے گا : اسوچم

حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( پی ٹی آئی ) : سیما آندھرا کے شہر وشاکھا پٹنم ، وجیانگرم میں سرمایہ کاری ہنوز جاری رہے گی ۔ جب کہ شہر حیدرآباد کاروباری اعتبار سے ایک عالمی موقف کا حامل رہے گا ۔ صدر اسوچم رانا کپور نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اب جب کہ دونوں ریاستیں وجود میں آچکی ہیں ، سیما آندھرا کو خصوصی پیاکیج کے اعلان سے دونوں علاقوں میں

ہندوستان کا آج کوارٹر فائنل میں انگلینڈ سے مقابلہ

دبئی ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) گروپ مرحلہ کے اپنے تمام مقابلوں میں باآسانی کامیابی حاصل کرنے والی دفاعی چمپیئن ہندوستانی ٹیم کل یہاں کھیلے جانے والے انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ کرے گی۔ شاندار فام میں موجود ہندوستانی ٹیم نے اپنے گروپ مرحلہ کے آخری مقابلے میں نیو پاپو جینیوا کے خلاف 245 رنز شاندار کامیابی حا

تلنگانہ کے عوام کانگریس ہائی کمان کے احسان مند،تقسیم ریاست بل منظوری پر اظہار تشکر ، جی ویویک کی وزیر اعظم سے ملاقات

حیدرآباد۔/21فبروری، ( سیاست نیوز ) ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ جی ویویک نے آج وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سے ملاقات کی۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں تقسیم آندھرا پردیش سے متعلق بل کی منظوری پر وزیر اعظم سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اور یو پی اے حکومت نے تلنگانہ عوام سے جو وعدہ کیا تھا اس کی تکمیل کی گئی ہے ا