تھائی لینڈ میں حکومت مخالف جلوس پر حملہ‘ ایک شخص ہلاک‘ 58 زخمی
بنکاک۔ 23؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ نامعلوم بندوق برداروں نے جو پک اَپ ٹرکس میں سوار تھے، حکومت مخالف احتجاجی جلوس پر شمالی تھائی لینڈ میں دستی بم پھینکے اور آگ لگادی جس کی وجہ سے ایک 5 سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی اور دیگر 58 افراد زخمی ہوگئے جب کہ تشدد دارالحکومت کے باہر پھیل گیا۔ یہ حملہ کل رات دیر گئے صوبہ ٹراٹ میں کیا گیا۔ یہاں احتجاجی ایک