یوکرین کے معزول صدر کیخلاف گرفتاری کا وارنٹ

کیئف ، 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین نے آج معزول صدر وکٹر یانوکووچ کیلئے احتجاجیوں کے ’’قتل عام‘‘ پر گرفتاری وارنٹ جاری کیا اور مغربی امداد میں 35 بلین امریکی ڈالر کیلئے اپیل کی تاکہ بحران زدہ اس ملک کو معاشی بکھراؤ کے دہانے سے بحال کیا جاسکے۔ سابق سویت قوم کی نئی مغربی جھکاؤ والی ٹیم … جسے پارلیمنٹ نے افراتفری سے بھرے اواخر ہفت

برطانوی ویزا فیس میں اضافہ زیرغور

لندن ۔ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ نے اپنے بجٹ میں 50 ملین پاونڈ کے کمی کو پورا کرنے کیلئے ویزا فیس میں غیرمعمولی اضافہ کا منصوبہ بنایا ہے جس سے ہندوستان جیسے کئی ملکوں کے طلبہ اور تاجرین کو اس ملک کے سفر کیلئے راغب کرنے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی کوششوں کو دھکا لگ سکتا ہے۔ وزیراعظم کیمرون نے تیز رفتار ترقی پذیر ممالک کے طلبہ و تاجر

زرداری کیخلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ، 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے آج سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف پولو گراؤنڈ کی تعمیر میں مبینہ بے قاعدگیوں کے بارے میں کیس میں اپنا فیصلہ محفوظ کردیا ہے۔ عدالت کے جج محمد بشیر نے زرداری کے خلاف پانچ کیسوں کی سماعت کی، جنھوں نے صدر کی حیثیت سے اپنی میعاد گزشتہ سپٹمبر میں مکمل کی ہے۔ زرداری

سی آئی اے سربراہ کا خفیہ دورۂ پاکستان : رپورٹ

اسلام آباد ، 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سی آئی اے چیف جان برینن گزشتہ ہفتے پاکستان پہنچے اور فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف سے خفیہ ملاقات کی جس میں اس ملک کے شمال مغرب میں عسکریت پسندوں کے خلاف ممکنہ ملٹری آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ’دی نیوز‘ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالہ سے کہا کہ دونوں عہدیداروں نے ’’باہمی مفاد کے نہایت حساس م

انسداد دہشت گردی عدالت میں مشرف کی طلبی

اسلام آباد ، 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پریشانیوں میں گھرے سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کو آج پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 2007ء میں ججوں کی محروسی کے بارے میں ایک کیس کے سلسلے میں 7 مارچ کو شخصی طور پر حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے 70 سالہ مشرف کو ان کے وکیل الیاس صدیقی کی درخواست کے پیش نظر آج کی سماعت سے استثنیٰ دیا تھا۔ صدیقی

لوک جن شکتی پارٹی کی این ڈی اے میں شمولیت کی خبریں صرف قیاس آرائیاں

نئی دہلی 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس نے آج ایل جے پی کے لوک سبھا انتخابات کیلئے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کی خبروں کو ’’خالص قیاس آرائیاں‘‘ قرار دیااور کہا کہ رام ولاد پاسوان پہلے آدمی تھے جنہوں نے گجرات فسادات کے مسئلہ پر این ڈی اے سے ترک تعلق کرلیا تھا۔ مرکزی وزیر منیش تیواری نے کہا کہ اگر کوئی بات ہے تو وہ صرف برسر عام کہی جارہی

دہلی میں صدر راج کے خلاف عام آدمی پارٹی کی درخواست پر مرکز سے سپریم کورٹ کی جواب طلبی

نئی دہلی 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)سپریم کورٹ نے آج دہلی میں صدر راج کے نفاد کو چیلنج کرتے ہوئے پیش کردہ عام آدمی پارٹی کی درخواست پر مرکز کو نوٹس جاری کردی اور اندرون 10 دن اس مسئلہ پر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔ بنچ نے مقدمہ کی آئندہ سماعت 7 مارچ کو مقرر کی تاہم اس نے بی جے پی اور کانگریس کو نوٹس دینے سے گریزکیا جنہیں درخواست میں مدعی عل

عام آدمی پارٹی ذرائع ابلاغ کی جانچ کا سامنا نہیں کرسکی:منیش تیواری

نئی دہلی 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)مرکزی وزیر منیش تیواری نے آج عام آدمی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ذرائع ابلاغ کی جانچ کا سامنا نہیں کرسکی اور اس نے حکومت تشکیل دینے کا جو فیصلہ کیا تھا اور یہی وجہ تھی کہ وہ ’’زخمی کرو اور بھاگو‘‘ کی حکمت عملی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئی۔ مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ان کے خی

لوک سبھا کے انتخابات کیلئے مدھیہ پردیش سے عام آدمی پارٹی کی کم از کم 10 خواتین امیدوار

بھوپال 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کیلئے عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کی کم از کم ایک تہائی تعداد خواتین پر مشتمل ہوگی۔ ریاستی سکریٹری اکشئے ہنکا نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی 29 لوک سبھا نشستوں کیلئے پارٹی کو 550 مردوں اور 50 خواتین کی امیدوار بنانے کیلئے درخواستیں وصول ہوئی ہیں لیکن پارٹی ریاست سے کم از کم 10 خ

سیکولر ہندوستان کیلئے ممتا بہتر وزیر اعظم :بخاری

کولکتہ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی کو مزید تقویت حاصل ہوئی جبکہ جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری نے مغربی بنگال میں اقلیتوں کیلئے ان کے کاموں کی ستائش کی اور کہا کہ وہ سیکولر ہندوستان کی دوسروں کی بہ نسبت بہتر وزیر اعظم ثابت ہوں گی۔بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان

ہتھیاروں کے کارخانہ کا مقدمہ ،بھٹکل اور ساتھی پر فرد جرم عائد

نئی دہلی 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے آج ایک مقامی عدالت میں انڈین مجاہدین کے معاون بانی یسین بھٹکل اور ان کے قریبی معاون اسد اللہ اختر کے خلاف مبینہ طور پر غیر قانونی اسلحہ کارخانہ قائم کرنے اور بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود کا ذخیرہ کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردیا۔ یہ ذخیرہ مبینہ طور پر دہلی پولیس کو ایک دھاو

امیٹھی میں عام آدمی پارٹی کی جھاڑو چلاؤ ۔بے ایمان بھگاؤ یاترا قومی ترنگاچھین لینے کا الزام

امیتھی۔ 24 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی نے آج الزام عائد کیا کہ اُس کی جھاڑو چلاؤ ۔ بے ایمان بھگاؤ یاترا کے دوران مقامی سرکاری عہدیداروں نے قومی ترنگا چھین لیا ، تاہم سرکاری عہدیداروں نے اس الزام کی تردید کی ہے ۔ یاترا کا اہتمام کرنے والے عام آدمی پارٹی کے کارکن پنکج شکلا نے کہا کہ ’’امیٹھی کے سرکل آفیسر اور سب ڈیویژنل مج

شنڈے کے خلاف مفاد عامہ کی درخواست خارج

نئی دہلی ۔ 24 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے مفاد عامہ کی ایک درخواست کو خارج کردیا جس میں یہ حواہش کی گئی تھی کہ مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے کی جانب سے مبینہ طور پر آئی پی ایل فکسنگ کی پولیس تحقیقات پر دخل اندازی کئے جانے کے معاملہ کی سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کروائی جائے ۔ چیف جسٹس پی ستھا سیوم کی قیادت میں ایک اپیکس کورٹ ک

میڈیا اپنی رپورٹنگ میں دیانتدار نہیں : پاریکر

پنجی ۔ 24 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ گوا منوہر پاریکر نے آج میڈیا پر الزام عائد کیا کہ وہ مبینہ طور پر اپوزیشن سے رقومات اینٹھنتے ہوئے ’’پیڈ نیوز‘‘ کو تقویت دے رہے ہیں۔ اتوار کے روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے صحافیوں کو راست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے پوچھا کہ آخر ان کی تعلیمی لیاقت کیا ہے ؟