آنگن واڑی ورکرس کا اندرا پارک پر دھرنا،دیرینہ زیر التواء مسائل فوری حل کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 24 ۔ فروری : ( این ایس ایس ) : آنگن واڑی ورکرس نے ان کے دیرینہ زیر التواء مسائل کو فوری حل کرنے کا حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے آج یہاں اندرا پارک پر ایک بڑا دھرنا شروع کیا اگرچیکہ مختلف اضلاع سے بسوں اور ٹرینس کے ذریعہ حیدرآباد آنے والے آنگن واڑی ورکرس کو پولیس نے حراست میں لیا تاہم ان کی ایک بڑی تعداد دھرنا چوک ، اندرا پا

قفل شکنی کے مختلف واقعات میں ملوث دو عادی سارق گرفتار

حیدرآباد۔ 24 فروری (سیاست نیوز) مہانکالی پولیس نے دو عادی سارقوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 1.25 کیلو طلائی زیورات اور دیگر اشیاء برآمد کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ 22 سالہ میر کاظم علی خان ساکن شیخ پیٹ ٹولی چوکی اپنے ساتھی 44 سالہ محمد رؤف ساکن حکیم پیٹ ٹولی چوکی کے ہمراہ حیدرآباد و سائبرآباد کے مختلف مقامات میں قفل شکنی کے ذریعہ طلائ

سافٹ ویر انجینئر کی خودکشی

حیدرآباد 24 فبروری (سیاست نیوز) مالی پریشانیوں اور بے روزگاری کے سبب ایک سافٹ ویر انجینئر نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ بالا نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 28 سالہ منوج کمار نے کل رات یہ انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق منوج کمار جو وینو گوپال کا بیٹا تھا پیشہ سے سافٹ ویر انجینئر تھا جس کا آبائی مقام کڑپہ بتایا گیا ہ

سنتو ش نگر میں سڑک حادثہ ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی

حیدرآباد 24 فبروری (سیاست نیوز)سنتوش نگر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور اس کا فرزند شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 45 سالہ سریش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا علی آباد کا ساکن بتایا گیا ہے 22 فبروری کے دن وہ اپنے بیٹے کے ساتھ موٹر سیکل پر گذر رہتا تھا کہ لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور کل رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ پو

خرابی صحت سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

حیدرآباد 24 فبروری (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقوں میں خرابی صحت سے دلبرداشتہ افراد نے خودکشی کرلی۔ نریڈ میڈ پولیس کے مطابق 28 سالہ سریش جو پیشہ سے میستری تھا ایل بی نگر کے علاقہ میںرہتا تھا۔ اس شخص کی صحت مسلسل ایک ماہ سے خراب تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے آج صبح خودکشی کرلی۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ ستیہ نارائناریڈی جو

شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

حیدرآباد 24 فبروری (سیاست نیوز) ملکاجگیری کے علاقہ میں ایک خاتون شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ رینو کا جو سنتوش نگر ملکاجگیری علاقہ کے ساکن رما راو کی بیوی تھی اپنے شوہر کی جانب سے پریشان تھی۔ اس خاتون کا شوہر اسے ہراساں کررہا تھا جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

احادیث نبوی ؐنعمت عظمیٰ ہے۔قرآن حکیم کو سمجھنے احادیث شریفہ سے رجوع کرنا ضرورت دین

آئی ہرک کے ارشادات نبویؐ پر مشتمل کتاب مستطاب’ ’وما ینطق عن الھوٰی‘‘کی رسم اجراء
مولانا سید عطا اللہ شاہ نقشبندی، ڈاکٹرسید محمد حمید الدین شرفی اور پروفیسرسید محمد حسیب الدین حمیدی کے خطابات

انتقال

حیدرآباد ۔ 24 ۔ فروری ( راست) جناب مقبول علی چشتی قادری گلیمی ولد جناب احمد علی چشتی قادری گلیمی (مرحوم) ساکن کنچن باغ کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 23 فروری کوبعد نماز ظہر مسجد محبوبیہ ریاست نگر میں ادا کی گئی ۔ تدفین دائرہ سلطان چھاؤنی ناد علی بیگ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 25 فروری بروز منگل بعد نماز عصر مسجد محبوبیہ ریاست نگر میں مقر

بے نمازی شوہر سے 55 ہزار ریال کے عوض طلاق

ریاض ، 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں ایک خاتون نے شادی کے محض پانچ دن بعد نماز ادا نہ کرنے پر شوہر سے پچپن ہزار ریال کے عوض عدالت سے فسخ نکاح کا حکم نامہ لے لیا۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی ایک خاتون نے شادی کے فقط پانچ دن بعد ایک شرعی عدالت میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ میرا شوہر نماز کی ادائیگی

اسامہ کا دست راست ابوخالد شام میں ہلاک

دبئی ، 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عراق اور شام میں سرگرم القاعدہ کی ذیلی تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش) کے جنگجوؤں نے القاعدہ کے بانی مقتول لیڈر اسامہ بن لادن کے سابق دست راست ابو خالد السوری کو شام کے شہرحلب میں قتل کر دیا ہے۔ القاعدہ کے ایک رکن عبدالمحسن الشارخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر ایک بیان میں ابو خالد کی ایک

ایران کو ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں نئے دور کے آغاز کی توقع

تہران ۔ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اس ہفتہ کے اواخر میں ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ تہران نئی دہلی کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات میں ایک نئے باب کے آغاز کا متمنی ہے۔ جوادظریف کی قیادت نے ایک اعلیٰ سطحی وفد اپنے جمعرات سے شروع ہونے والے اپنے دو روزہ دورہ ہند کے موقع پر ہندوستانی عہدیداروں کے ساتھ باہمی مسائل

پشاور میں ایرانی قونصل خانہ کے باہر خودکش دھماکہ ، دو ہلاک

پشاور ۔ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شمال مغربی پاکستانی شہر پشاور میں آج ایرانی قونصل خانہ کے باہر ایک خودکش دھماکہ ہوا، جس کے نتیجہ میں دو سیکوریٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔ حملہ کی ذمہ داری مست گل نے قبول کی ہے جو بیان کیا جاتا ہیکہ 1995ء میں جموں و کشمیر کی درگاہ چرارِ شریف کے محاصرہ میں ملوث تھا۔ ایرانی قونصل خانہ کے باہر ہوئے خودکش دھماکے کے

طالبان نے کرکٹ کھیلنے کی دعوت مسترد کردیا

اسلام آباد ۔ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی وزیرداخلہ نے تعطل پذیر امن مذاکرات کے احیاء کی ایک کوشش کے طور پر تحریک طالبان پاکستان کو کرکٹ کھیلنے کی دعوت دی تھی جس او اس ممنوعہ گروپ نے مسترد کردیا۔ وزیرداخلہ اور چودھری نثار علی خان نے فوجی چھاؤنی کے شہر راولپنڈی میں ایک نمائشی کرکٹ میچ میںبحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔ انہوں نے

بحرین میں دھماکے اور جھڑپیں

دبئی ۔ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بحرین میں پولیس نے کہا ہیکہ دارالحکومت مناما کے مغرب میں واقع شیعہ گاؤں میں دو دیسی ساختہ بم پھٹ پڑے۔ اس دوران بحرینی پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوگیا۔ اپوزیشن نے سرکاری عہدیداروں پر شیعہ سوگواروں پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ بحرین کی شیعہ علاقوں میں آئے دن سیکوریٹی فورسیس اور عوام کے مابین

جولی کی لبنان میں شامی پناہ گزینوں سے ملاقات

بیروت، 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہالی ووڈ کی سوپر سٹار انجلینا جولی نے لبنان میں شامی پناہ گزینوں کے کیمپوں کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے لبنان کے صوبہ بیکا میں قائم کیمپوں کا دورہ اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں کیلئے ہائی کمشنر ہونے کے ناطے کیا ہے۔ تاہم جولی اس دورے کے دوران پاپا رازیوں سے بچی رہیں۔ جولی کے اس دورے کی میڈیا کوریج مشکل سے ہی ہو

اقوام متحدہ سے شام کی خودمختاری کے احترام کا مطالبہ

دمشق ، 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شامی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسانی امداد تک رسائی سے متعلق قرارداد پر عمل درآمد کیلئے تعاون کو تیار ہے لیکن اس کیلئے یہ ضروری ہے کہ اقوام متحدہ مملکت کی خودمختاری کا احترام کرے۔ شامی وزارت خارجہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر2139 کے نفاذ کیلئ

امریکہ میں پولیو سے ملتے جلتے وائرس کا حملہ

فلیڈیلفیا ، 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ کیلیفورنیا میں پولیو سے ملتی جلتی ایک بیماری پھیل رہی ہے اور اب تک کم سے کم 20 افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ امریکن اکیڈمی آف نیورولوجی کے ایک اجلاس میں بتایا گیا کہ متاثرہ مریضوں کے دونوں بازو اور دونوں ٹانگیں مفلوج ہوئی ہیں اور یہ علاج سے بھی بہتر نہیں ہو رہ