انسپکٹر گولکنڈہ کی متنازعہ کارروائی

حیدرآباد ۔ /19 جنوری (سیاست نیوز) انسپکٹر گولکنڈہ مسٹر سید نعیم الدین جاوید کی جانب سے گنبدان قطب شاہی میں مارل پولیسنگ کے خلاف قومی کمیشن برائے خواتین نے ڈائرکٹر جنرل پولیس آندھراپردیش مسٹر بی پرساد راؤ کو ایک اور نوٹس جاری کیا جس میں انسپکٹر کے خلاف ہنوز 48 گھنٹے کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کمیشن کے رکن مسز شمینہ شف

ٹرین کی زد میںدو افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ /19 جنوری (سیاست نیوز) ٹرین کی زد میں آکر دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے بموجب 16 سالہ جی لوکیش جو ایس ایس سی کا طالبعلم تھا سنجیوا پارک کے قریب ریلوے پٹریوں کو عبور کررہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آگیا ۔ اس حادثہ میں لوکیش ہلاک ہوگیا ۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں 60 سالہ نامعلوم ضعیف شخص ہلاک ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پ

مودی کو حد سے زیادہ خود اعتماد ی کے خلاف مشورہ

نئی دہلی 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ابتداء میں نریندر مودی کو وزارت عظمی امیدوار نامزد کرنے کی مخالفت کرنے والے ایل کے اڈوانی نے آج ان کی ستائش کی تاہم انہیں مشورہ دیا کہ وہ حد سے زیادہ خود اعتمادی کا شکار نہ ہوں کیونکہ اسی وجہ سے پارٹی کو 2004 میں اقتدار برقرار رکھنے میں ناکامی ہوئی تھی ۔ اڈوانی نے بی جے پی قومی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرت

شمس آباد سے ایک ضعیف خاتون لاپتہ

شمس آباد۔/19جنوری، ( سیاست نیوز) شمس آباد کے محلہ سنجے واڑہ سے ایک ضعیف خاتون لاپتہ ہوگئی۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر کے سرینواس کے بموجب ایس ستماں زوجہ انتیا 60سالہ ساکن سنجے واڑہ شمس آباد کی گمشدگی کی شکایت اس کے بیٹے راجو نے درج کرائی۔ تفصیلات کے بموجب 17جنوری کی صبح ستماں مکان سے باہر گئی اور واپس نہیں لوٹی۔ ایک دن گذرجانے کے بعد

راہول ‘ داغدار قائدین کے مسئلہ سے بہتر انداز میں نمٹ سکتے تھے

نئی دہلی 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے سینئر لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے آج کہا کہ راہول گاندھی گذشتہ سال ستمبر میں داغدار قانون سازوں کے آرڈیننس مسئلہ سے بہتر انداز میں نمٹ سکتے تھے ۔ انہوں نے اس وقت ایک پریس کانفرنس میں اچانک نمودار ہوتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بل انتہائی نامناسب تھا ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے ایک ٹی وی چینل پر مباحث میں حصہ لیتے ہ

سیڑھیوں سے گرنے والا لڑکا فوت

حیدرآباد ۔ /19 جنوری (سیاست نیوز) سیڑھیوں سے گرنے کے بعد 15 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد فیروز ساکن امان نگر بی آج صبح حسینی علم علاقہ میں واقع ایک مکان کی سیڑھیوں سے گرپڑا ۔ فیروز اس حادثہ میں زخمی ہوگیا اور اسے مقامی خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا اور کل رات زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ حسینی علم پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ در

سلک اینڈ جیولری نمائش ہندو برائیڈل منترا

حیدرآباد 19 جنوری (پریس نوٹ) دی ہند برائیڈل منترا جو کہ دو روزہ نمائش کے ساتھ ایک برائیڈل کو چر شو ہے،24 تا 26 جنوری حیدرآباد میں منعقد ہوگا ۔ یہ اس میگا ایونٹ کا پانچوں ایڈیشن ہے جس کا آغاز سال 2011 میں چینائی میں کیا گیا تھا۔ برائیڈل منترا حیدرآباد کا آغاز 24 جنوری کو شام تاج کرشنا میں ہوگا اور اس کے بعد دو روز یعنی 25 اور 26 جنوری کو دو روزہ

انتقال

حیدرآباد۔/19جنوری، ( راست ) جناب محمدفیض اللہ شریف عرف ظہیر ولد الحاج قادر شریف مرحوم کا انتقال ہوگیا۔ 20جنوری بروز پیر بعد نماز ظہر مسجد بغدادی ٹیک نامپلی میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی قبرستان آزاد شاہ ؒ حبیب نگر نامپلی میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد ٹیک بغدادی نامپلی میں مقرر ہے۔ مزید تفص

حضرت جمیل بن معمرؓ خوف الٰہی سے لرزاں اور اطاعت الٰہی میں سرگرم رہتے

حیدرآباد ۔۱۹؍جنوری( پریس نوٹ) فتح مکہ سے پہلے مشرف بہ ایمان ہونے والے ہوں یا فتح مکہ کے بعد دولت اسلام سے مال مال ہونے والے ہوں جو بھی حضور انورؐ کے دامن اقدس سے وابستہ ہوا اور صحبت مقدسہ سے مشرف ہوا وہ رضاے حق کا مستحق اور صحابیت کے اعزاز و شرف سے دارین میں ممتاز و مفتخر ہو گیا تمام اہل ایمان پر ان کا تفوق اور فضیلت اظہر من الشمس ہے ا

عراق میں تشدد کی لہر

کاٹتے ہیں جس قدر اتنی ہی بڑھتی جائے ہے
’’خاص ہے ترکیب میں قومِ رسولِؐ ہاشمی‘‘
عراق میں تشدد کی لہر

آٹو ہڑتال جاری، آج چلو اسمبلی ریالی

حیدرآباد 19 جنوری (راست)آٹو ہڑتال جاری ہے 20 جنوری 10 بجے صبح کو چلو اسمبلی ریالی اے آئی ٹی یو سی آفس حمایت نگر سے نکالی جائیگی۔ جناب محمد امان اللہ خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو دن سے دونوں شہر کے آٹو ڈرائیورس ہڑتال پر ہیںلیکن اس کے باوجود سیماآندھرا کے سیاستدانوں کی غلبہ والی آندھرا پردیش سرکار نے کسی قسم کی بات چیت کیلئے ی

میدک اکنا پیٹ ریلوے لائن پراجکٹ کی دو سال میں تکمیل

میدک19جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک کے بوائز جونیر کالج گرائونڈ پر منعقدہ میدک اکنّا پیٹ ریلوے لائن پراجکٹ کی سنگ ِ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل مینیجر سائوتھ سنٹر ریلوے مسٹر بی کے سریواستو نے کہاکہ اس پراجکٹ کا سنگ ِ بنیاد مرکزی وزیر ریلوے مسٹر ملکارجن کھر گے کے ہاتھوں عمل میں لایا جانے والا تھا ۔اور اس تقریب میں شرکت کیلئے و

آر ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ سے بدعنوانیوں میں کمی

نظام آباد ۔19؍جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ مسائل کے حل کا ایک ہتھیار ہے اس سے استفادہ کرتے ہوئے مسائل کو حل کروانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار شریمتی تانتھیا کماری اسٹیٹ انفارمیشن کمشنر آف اے پی نے کاماریڈی میں پرجا سیوا رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ پروٹیکشن کمیٹی تلنگانہ ڈویژن آفس کے افتتاح کے بعد جلسہ سے خطاب کرتے

طلبہ کو عصر حاضر سے ہم آہنگ ہونے کا مشورہ

محبوب نگر۔/19جنوری، ( فیکس ) دور حاضر میں عالمی معیشت کی عالمگیریت اور بین الاقوامی سطح پر بڑھتی مقابلہ آرائی کے نتیجہ میں انسانی وسائل کے فروغ کو اہمیت دی جارہی ہے۔ ہندوستان میں بھی آزاد یانہ کی پالیسی کی وجہ سے غیر ملکی کمپنیوں میں بھی انسانی وسائل کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے جس سے نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع حاصل ہورہے ہیں۔

’ہتھیار ڈال دو اور امن مذاکرات کا آغاز کرو‘

واشنگٹن۔ 19؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ امریکہ نے افغانستان کے طالبان سے خواہش کی ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور امن مذاکرات کا آغاز کریں، کیونکہ کابل کے مقبول ریسٹورنٹ پر خودکش حملہ جس سے 21 افراد بشمول کئی غیر ملکی شہری ہلاک ہوگئے ہیں، قابل مذمت ہے۔ وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری جے کارنی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ طالبان سے مطالبہ کرتا

جہانگیر پیراں آئی ٹی آئی کو جدید ٹکنالوجی سے آراستہ کرنے کا مشورہ

محبوب نگر۔/19جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جہانگیر پیراں آئی ٹی آئی محبوب نگر سے ملحقہ سڑک اور ڈرین کے تعمیری کاموں کا افتتاح مسٹر رام کشن ڈی آر او کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقلیتی ادارہ جو گزشتہ 34برس سے مسلسل اپنی خدمات انجام دیتا آرہا ہے اور ہزاروں اقلیتی طلباء فنی تعلیم سے آراستہ ہوکر روزگا

بھوکوں کو کھانا کھلانے پر جنت کی خوشخبری

نظام آباد ۔/19 جنوری ( فیاکس ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسلام کا بہترین کام سلام کو پھیلانا ، بھوکوں کو کھلانا ، رشتوں کو ملانا ، نمازروں کی پابندی کرنا تو جنت میں جاؤ گے ۔ فرماتے ہیں قطب الاولیا شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ نے کہاکہ ساری دنیا کی دولت مجھے مل جائے تو میں غریبوں کو کھانا کھلانے میں خرچ کردیتا ۔ ان خیالات کا اظہار

بغداد میں بم حملوں کی تازہ لہر :25 ہلاکتیں

بغداد۔ 19؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ پورے بغداد میں بم حملوں کی تازہ لہر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد آج 25 ہوگئی۔ صیانتی اور طبی عہدیداروں نے کہا کہ شورش کی تازہ لہر میں کل کے تشدد میں کم از کم 6 کار بم دھماکے ہوئے جن سے 70 افراد دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں زخمی ہوئے۔ ایک دھماکہ تجارتی مرکز میں بھی ہوا۔ علاوہ ازیں بچوں کے جیل خانہ