باپ کے ہاتھوں کمسن بیٹے کا قتل

حیدرآباد /22 جنوری ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک باپ نے اپنے تین سالہ لڑکے کا وحشیانہ انداز میں قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سری سیلم نامی شخص جو نارائن پیٹ حیات نگر میں رہتا تھا ۔ اس نے اپنے تین سالہ لڑکے بالا ملیش کو واٹر ٹینک میں ڈال کر ڈبو دیا ۔ سری سیلم اور سواپنا کی اولاد ملیش کو پیدائشی طور پر گرد

کرن کمار نے اسمبلی میں بھی تلنگانہ بل کی سخت مخالفت کی

حیدرآباد۔/22جنوری، ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے ریاست کی مجوزہ تقسیم کی آج سخت ترین مخالفت کی اور کہا کہ یہ اقدام ریاست کے تمام علاقوں کیلئے نقصاندہ ہوگا۔ آندھرا پردیش تنظیم جدید بل 2013کے مسودہ پر اسمبلی میں جاری بحث میں آج شام حصہ لیتے ہوئے مسٹر کرن کمار ریڈی نے تلنگانہ ارکان اسمبلی کی زبردست ہنگامہ آرائ

’مشترکہ دارالحکومت بادشاہ کے بغیر سلطنت‘: اشوک بابو

حیدرآباد۔/22جنوری، ( این ایس ایس ) آندھرا پردیش این جی اوز اسوسی ایشن کے صدر پی اشوک بابو نے آج کہا کہ ریاست کی تقسیم کے بعد مجوزہ مشترکہ دارالحکومت’ حیدرآباد ‘ دراصل ایک بادشاہ کے بغیر سلطنت کے مترادف ہوگا اور یہ بات دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال ثابت کرچکے ہیں۔ اشوک بابو آج یہاں اندرا پارک پر مہا دھرنا کیمپ سے خطاب کررہے تھے جو س

حکمرانوں کو عوام کے مسائل کی یکسوئی سے دلچسپی نہیں

چتور۔/22جنوری، ( آئی این این ) وائی ایس آر کانگریس کے صدر جگن موہن ریڈی نے ضلع چتور کے کوتہ پلی مٹا میں سابق چیف منسٹر آنجہانی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے مجسمہ کی تنصیب کی اجازت کو مسترد کئے جانے پر آج سخت اعتراض کیا اور کہا کہ موجودہ سیاسی نظام غلط ہاتھوں میں چلا گیا ہے۔ کانگریس اور تلگودیشم کے قائدین خود غرضی پر مبنی محرکات کو کامیاب

اسمبلی میں گرما گرم مباحث کے دوران حالات کشیدہ

حیدرآباد۔/22جنوری، ( سیاست نیوز) ریاستی قانون ساز اسمبلی میں آندھرا پردیش کی تنظیم جدید مسودہ بل 2013ء پر جاری گرما گرم مباحث کے دوران ایوان کی صورتحال اچانک کچھ دیر کیلئے انتہائی کشیدہ ہوگئی اور سیما آندھرا تلگودیشم ارکان اسمبلی و تلنگانہ راشٹرا سمیتی ارکان کے مابین ہاتھا پائی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ دونوں جماعتوں کے ارکان اپنی شدی

اکی نینی ناگیشور راؤ کا انتقال

حیدرآباد۔/22جنوری، ( سیاست نیوز) تلگو فلموں کی افسانوی شخصیت شری اے ناگیشور راؤ کا آج صبح حالت نیند میں بعمر 91سال انتقال ہوگیا۔ وہ کینسر کے مرض سے متاثر تھے۔ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ یافتہ ناگیشور راؤ نے سدا بہار فلموں ’ تینالی رام کرشنا‘ دیوداس، مایا بازار اور مسماں‘ میں اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے ۔ انہوں نے تقریباً 70سالہ کیریئر

تلنگانہ بل کی واپسی کی مہلت میں توسیع پر صدر کا آج فیصلہ متوقع

نئی دہلی۔/22جنوری، ( پی ٹی آئی) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی میں ریاست کی تقسیم سے متعلق تلنگانہ بل 2013 کے مسودہ پر بحث کے لئے مہلت میں مزید چار ہفتہ کی توسیع کیلئے ریاستی حکومت کی درخواست پر کل 24 جنوری کوفیصلہ کریں گے۔ صدر جمہوریہ نے قبل ازیں تلنگانہ بل پر بحث کے بعد انہیں واپس بھیجنے کی آخری تاریخ 23 جنوری تھی۔

دفعہ 498(A) کے تحت شکایات پر کارروائی سے قبل کونسلنگ

حیدرآباد۔/22جنوری، ( سیاست نیوز) خواتین کو شوہروں اور سسرالی رشتہ داروں کی طرف سے مزید جہیز کے مطالبہ کے تحت ہراسانی اور ان پر گھریلو تشدد کے انسداد کے قانون دفعہ 498(A) کا بیجا استعمال اب مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوگیا۔ آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے اس ضمن میں ایک جوڑے کے مقدمہ کی سماعت کے دوران یہ ایک تاریخ ساز فیصلہ میں پولیس کیلئے رہنما

پانچ گمشدہ طالبات کاکیناڈا کے لاج سے برآمد

راجمندری؍ کاکیناڈا۔/22جنوری، ( پی ٹی آئی)مختلف اسکولوں کی پانچ کمسن طالبات جوگمشدہ بتائی گئی تھیں بالآخر آج ضلع مشرقی گوداوری کے کاکیناڈا ٹاؤن میں واقع ایک لاج سے برآمد ہوئیں۔ پتہ چلا کہ تعلیم پر زیادہ توجہ دینے کیلئے ماں باپ کے مسلسل اصرار پر وہ گھر سے فرارہوگئی تھیں۔11تا14سال کی درمیانی عمرکی پانچ لڑکیاں گذشتہ روز اپنے اپنے اسکول

بیٹے کی تکلیف سے دلبرداشتہ باپ نے کمسن کو ٹانکی میں ڈال دیا

حیدرآباد۔/22جنوری، ( پی ٹی آئی) شہر کے مضافاتی گاؤں تارامتی پیٹ میں پیش آئے ایک انتہائی دلخراش واقعہ میں ایک باپ نے اپنے تین سالہ کمسن بچہ کی شدید بیماری اور تکالیف کا درد برداشت نہ کرتے ہوئے مبینہ طور پر اس ( بچہ ) کو اپنے ہی گھر میں واقع ایک پانی کی ٹانکی میں ڈال دیا جس کے نتیجہ میں وہ فوت ہوگیا۔ سری سیلم کو اس ضمن میں پولیس نے اپنی تحو

پدما ایوارڈزکی فہرست میں نقائص کی شکایت

حیدرآباد۔/22جنوری، ( سیاست نیوز) فورم برائے بہتر حکمرانی ( فورم فار گڈ گورننس ) نے آج وزیر اعظم منموہن سنگھ سے درخواست کی کہ وہ یوم جمہوریہ کے موقع پر اعلان کئے جانے والے پدما ایوارڈز کے نامزدگان کی فہرست کی تحقیقات کا حکم دیں، اور الزام عائد کیاکہ ریاستی حکومت کی اس فہرست میں کئی غلطیاں موجود ہیں۔ فورم نے صرف مستحق امیدواروں کی سفارش

بگ بازار سب سے سستا تین دن کا کل آغاز

حیدرآباد۔ 22 جنوری (پریس نوٹ) ہندوستان کا شہرت یافتہ بگ بازار نے اس سال ’’سب سے سستا تین دن‘‘ شاپنگ فیسٹیول کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ملک میں قائم تقریباً 500 اسٹورس میں میگا آفرس کا پیشکش کیا ہے۔ شاپنگ فیسٹیول کا آغاز 24 جنوری کو ہوگا جو 26 جنوری تک جاری رہے گا۔ یہ اسکیم ملک بھر کے تمام اسٹورس پر عوام کیلئے دستیاب رہے گی۔ دوران فیسٹ

غریب مسلم لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کیلئے اسکیم

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری (سیاست نیوز) کمشنر اقلیتی بہبود شیخ محمد اقبال نے غریب مسلم لڑکیوں کی اجتماعی شادیاں سے متعلق اسکیم پر عمل آوری کا اعلان کیا ہے۔ اگرچہ یہ اسکیم اقلیتی بہبود کمشنریٹ کے تحت ہے لیکن اقلیتی فینانس کارپوریشن کے ذریعہ عمل آوری کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ اجتماعی شادیوں کی اسکیم سے استفادہ کیلئے مستحق افراد تمام ا

مسجد حج ہاؤز میں 12 سال بعد رنگ و روغن اور قالین بچھانے کا کام

رزاق منزل پر 12 سال قبل زائد از 10 کروڑ روپئے کے مصارف سے یہ عمارت تعمیر کی گئی جس میں ایک وسیع و عریض تین منزلہ مسجد کی بھی تعمیر عمل میں آئی۔ 500 مصلیوں کی گنجائش کی حامل حج ہاوز کی مسجد کی حالت انتہائی خستہ ہوگئی تھی۔ رنگ و روغن پھیکا پڑ گیا تھا۔ کارپیٹس بوسیدگی کا شکوہ کررہی تھیں لیکن اسپیشل آفیسر وقف بورڈ جناب شیخ محمد اقبال آئی پی ا

سینکڑوں طلباء فیس بازادائیگی اور اسکالرشپس سے محروم

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے اقلیتی طلباء کیلئے اسکالر شپ اور فیس بازادائیگی جیسی اسکیمات پر عمل آوری کیلئے مناسب بجٹ مختص کیا ہے تاہم عہدیداروں کی لاپرواہی اور بے قاعدگیوں کے سبب دونوں اسکیمات کے فوائد اقلیتوں تک مقررہ وقت پر نہیں پہنچ پارہی ہیں۔ اسکالرشپ اور فیس باز ادائیگی کی درخواستوں کی یکسوئی اور رقومات

اقلیتوں کیلئے خود روزگار اسکیم، 31 جنوری ادخال درخواست کی آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری (سیاست نیوز) اقلیتوں کو بینکوں سے قرض کی اجرائی پر سبسیڈی کی فراہمی سے متعلق خود روزگار اسکیم پر مقررہ مدت کے دوران عمل آوری کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ اقلیتی بہبود نے ہنگامی اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے اسکیم پر عمل آوری کے سلسلہ میں مینجنگ ڈائرکٹر اقلیتی فینانس کارپوریش

نریندر مودی اور چندرا بابو سے ملاقات پر سبم ہری کا غور

حیدرآباد /22 جنوری (سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ سبم ہری نے کہا کہ نریندر مودی اور چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کے بعد وہ اپنی سیاسی حکمت عملی کا فیصلہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ وہ بہت جلد بی جے پی کے عہدۂ وزارت عظمٰی کے امیدوار نریندر مودی اور سربراہ تلگودیشم این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کریں گے اور ضرورت پڑنے پر وہ صدر لوک ستہ

موسم گرما کے آغاز سے قبل ہی شہر میں غیرمعلنہ برقی کٹوتی

حیدرآباد۔ 22 جنوری (سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں گزشتہ چند یوم کے دوران درجہ حرارت میں ہوئے کچھ اضافہ کے ساتھ ہی شاید محکمہ برقی نے عوام کو موسم گرما کے لئے تیار کرنے کا ذہن بنا لیا ہے۔ موسم گرما کے دوران باضابطہ معلنہ برقی کٹوتی کے ذریعہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ برقی بچت کو یقینی بنانے کے لئے یہ اقدام کئے جارہے ہیں لی

شامی بحران کا فوجی حل نہیں ہوسکتا : ہندوستان

مونٹریاکس (سوئٹزرلینڈ) ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج ادعا کیا کہ ہلاکت خیز شامی لڑائی کا کوئی بھی فوجی حل برآمد نہیں ہوسکتا ہے اور سوسائٹیز کو ’’بیرون سے مکرر احکام‘‘ نہیں دیئے جاسکتے ہیں کیونکہ عوام کو خود اپنی قسمت کے تعین کا حق حاصل ہے۔ ایسے وقت جبکہ عالمی طاقتیں شام کے بارے میں امن کانفرنس (جنیوا ۔ II) کیلئے سوئٹزرلین