مظفرنگر فسادات میں دو ملزمین پر فرد جرم عائد

مظفر نگر 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے جو مظفر نگر فسادات مقدموں کی تحقیقات کررہی ہے، آج دو ملزمین کے خلاف قتل کے الزام میں فرد جرم پیش کردیا ہے۔ یہ پہلا فرد جرم ہے جو سپٹمبر میں دیہات قطبا میں تشدد کے سلسلہ میں مقامی عدالت میں داخل کیا گیا ہے۔ اِس دیہات میں فسادات کے دوران 8 افراد ہلاک کئے گئے تھے۔ مقامی

Categories زمرے کے بغیر

اوپینین پولس انتخابی مہم کا حصہ ، تائید میں اضافہ کی کوشش: چیف منسٹر بہار نتیش کمار

پٹنہ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ٹی وی پر آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ریاست بہار میں بُری طرح ناکامی کی پیش قیاسی کو مسترد کرتے ہوئے چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے کہاکہ اِس قسم کے سروے انتخابی مہم کا حصہ ہوتے ہیں اور اِن کا مقصد انتخابی مہم کی تائید حاصل کرنا ہوتا ہے۔ افواہوں کے ماہر کہتے ہیں کہ انتخابی نتائج گہرا صدمہ پہونچائیں گے۔ وہ نا

ایل پی جی کوٹہ میں اضافہ کی تجویز کو کابینہ کی اقتصادی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں منظوری

نئی دہلی ۔ /24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کابینی کمیٹی برائے اقتصادی امور توقع ہے کہ اپنے آئندہ اجلاس میں سبسیڈی یافتہ گھریلو پکوان گیس ایل پی جی کے سالانہ کوٹہ کو 9 سے بڑھاکر 12 کردیا جائے گا ۔ وزیر پٹرولیم ایم ویرپا موئیلی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوٹہ میں اضافہ کی تجویز پر گزشتہ ہفتہ کابینی نوٹ جاری کردیا گیا ۔ کابین

یوپی اے مخالف لہر کی تردید، نئے رائے دہندے اہم

ممبئی 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) طاقتور یو پی اے مخالف لہر ہونے کی تردید کرتے ہوئے مرکزی وزیر زراعت و صدر این سی پی شردپوار نے آج کہاکہ صورتحال ہنوز غیرواضح ہے۔ علاقائی پارٹیاں اور نئے رائے دہندے آئندہ حکومت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد شرد

شام کو حزب اللہ روانہ کرنے، ایران کے وزیر خارجہ کی تردید

ڈاوس /24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج اس بات کی تردید کی کہ ان کے ملک نے شام میں لڑائی کے لئے حزب اللہ کے جنگجوؤں کو روانہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تہران کے شیعہ انتہا پسند گروپ اپنے طورپر یہ فیصلہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے یہاں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایقان ہے کہ شام کی لڑائی کا حل ایک س

پولیس کی بربریت والے ویڈیو کے بعد 3 پولیس ملازمین معطل

نئی دہلی /24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے آج قومی دارالحکومت میں مبینہ پولیس بربریت کے حامل ایک ویڈیو کو عام آدمی پارٹی کی جانب سے جاری کئے جانے کے بعد 3 پولیس ملازمین کو معطل کردیا۔ یہ ویڈیو ریل بھون میں دہلی پولیس کے خلاف عام آدمی پارٹی کے دھرنا کے چند دنوں بعد سامنے آیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ 3 پولیس ملازمین مبینہ طورپر لکڑ

لوک سبھا انتخابات میں 81 کروڑ رائے دہندے

نئی دہلی /24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اس سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں توقع ہے کہ 81 کروڑ رائے دہندے اپنے حق ووٹ سے استفادہ کریں گے، جب کہ نوجوانوں کے زمرہ میں پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد کم از کم 4 کروڑ ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع نے بتایا کہ ملک میں رائے دہندوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور یہ سب ووٹرس اہل ہیں، ان میں 3.91 کروڑ نئے رائے دہ

جنیوا مذاکرات سے علیحدگی کیلئے شام کی دھمکی

جنیوا 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شامی حکومت نے آج جنیوا امن مذاکرات سے علیحدگی کی دھمکی دی ہے جبکہ اِس جنگ زدہ ملک کے دو متحارب گروپوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے اقوام متحدہ کی جانب سے کوششیں کی جارہی ہیں۔ لیکن جنیوا مذاکرات کے پہلے ہی دن اِن کوششوں کو زبردست دھکا لگا۔ شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ ولید المعلم نے

مشرف علاج کیلئے بیرون ملک روانگی کے خواہاں

اسلام آباد 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے اپنے ملک میں اینجیو گرافی کروانے سے انکار کردیا اور علاج کیلئے بیرون ملک روانگی کی خواہش ظاہر کی۔ میڈیکل بورڈ نے عدالت میں پیش کردہ اپنی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا ہے۔ اگرچہ یہ رپورٹ سربہ مہر لفافہ میں پیش کی گئی تھی لیکن مختلف نیوز چیانلس میں اس کا افشاء ہوگیا۔ ا

Categories زمرے کے بغیر

ڈھاکہ میں ’بسوا اجتماع‘ کا آغاز

ڈھاکہ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے مضافات میں اقطاع عالم کے لاکھوں مسلمان جمع ہورہے ہیں جہاں ’بسوا اجتماع‘ (عالمی اجتماع) شروع ہورہا ہے۔ حج بیت اللہ کے اجتماع کے بعد یہ مسلمانوں کا دوسرا بڑا سالانہ اجتماع سمجھا جاتا ہے۔ تبلیغی جماعت کے زیراہتمام منعقد کئے جانے والے بسوا اجتماع کا آغاز ہندوستان کے عالم

تلنگانہ میں ٹی آر ایس و سیما آندھرا میں وائی ایس آر کانگریس کو سبقت

حیدرآباد۔/24جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں پارٹی کی مقبولیت کے بارے میں تازہ ترین سروے رپورٹ سے ٹی آر ایس حلقوں میں جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔ ’ انڈیا ٹوڈے ‘ نے گذشتہ دنوں ملک بھر میں اوپنین پول سروے کا اہتمام کیا جس میں تلنگانہ میں ٹی آر ایس اور سیما آندھرا میں وائی ایس آرکانگریس کو لوک سبھا نشستوں میں برتری کی پیش قیاسی کی گئی۔ سر

کرن کما رریڈی کا دہلی جانے سے گریز

حیدرآباد 24 جنوری ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر مسٹر این کرن کما رریڈی نے کل ہند کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ سے ملاقات کیلئے اپنا دہلی کا دورہ منسوخ کردیا ہے ۔ وہ اس دورہ کے موقع پر راجیہ سبھا انتخابات کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کرنے والے تھے ۔ چیف منسٹر نے اسمبلی سشن کے جاری رہنے کو اپنا دورہ ملتوی کرنے کا بہانہ بنایا ہے ۔ اسمبلی میں ف

ہندوستان کویوم جمہوریہ پر اوباما کی مبارکباد

واشنگٹن ؍ نئی دہلی ۔ 24 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر براک اوباما نے آج ہندوستان کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ دونوں ممالک ’’ اس واقعی عالمی شراکت داری ‘‘ کے لئے عوام کی توقعات اور اُمنگوں کی تکمیل کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کو ہندوستان کے 65 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے پیام م

حیدرآباد میٹر و ریل پراجیکٹ کی ستائش

حیدرآباد 24 جنوری ( سیاست نیوز ) حکومت تنزانیہ کے ایک وفد نے وہاں کے وزیر اعظم کے مستقل سکریٹری جے اے ساگینی کی قیادت میں حیدرآباد میٹرو ریل کے ایم ڈی این وی ایس ریڈی سے آج ملاقات کی اور سمجھا جاتا ہے کہ عوامی ۔ خانگی شراکت کے تحت میگا انفرا اسٹرکچر پراجیکٹس پر عمل آوری میں ہونے والے چیلنجس اور مسائل کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا۔ کہا گیا

جنوبی سوڈان میں خونریزی رکنا چاہئے : ای یو

برسلز ، 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی سوڈان میں حکومت اور باغیوں کے مابین طے معاہدہ کا امریکہ نے خیر مقدم کیا ہے جبکہ یورپی یونین نے اصرار کیا ہے کہ اب اس افریقی ملک میں خونریزی بند ہونا چاہئے۔ یورپی یونین (ای یو) کے خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے کہا ہے کہ فریقوں کو چاہئے کہ وہ نیک نیتی کے ساتھ اس فائر بندی معاہدہ پر فوراً عمل د

پارلیمانی نظام میں انتخابی عمل کو اہمیت حاصل

حیدرآباد 24 جنوری ( این ایس ایس ) پارلیمانی نظام میں انتخابی عمل انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ چیف الیکٹورل آفیسر بھنور لال نے یہ بات بتائی ۔ سیکریٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ مجوزہ عام انتخابات کے دوران اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں۔ چوتھے نیشنل ووٹرس ڈے کے موقع پر کل رویندرا بھارتی میں ریاست

سونیا کی قیامگاہ پر دھرنے کا انتباہ : لگڑا پاٹی

وجئے واڑہ 24 ( این ایس ایس ) وجئے واڑہ ایم پی ایل راجگوپال نے آج کہا کہ چونکہ وہ متحدہ آندھرا کے حامی ہیں اس لئے کسی سے خوفزدہ نہیںہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تقسیم ریاست کے مخالف ہیں اور اس کو روکنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اسمبلی میں اکثریتی ارکان کی رائے کو قبول کیا جانا چاہئے جو تقسیم ریاست کے مخالف ہیں۔ انہ

وزیر ٹرانسپورٹ و آر ٹی سی یونینوں کے مابین بات چیت ناکام

حیدرآباد 24 جنوری ( این ایس ایس ) وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر بی ستیہ نارائنا اور آر ٹی سی یونینوں ایمپلائز یونین و تلنگانہ مزدور سنگھ کے مابین بات چیت آج ناکام ہوگئی ۔ بات چیت کی ناکامی کے بعد ائمپلائز یونین کے جنرل سکریٹری پدماکر نے آر ٹی سی ملازمین پر زور دیا کہ وہ 27 جنوری سے ہڑتال کیلئے تیار رہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آر ٹی سی انتظام

رین بیکسی کی ادویات پر امریکہ میں امتناع

واشنگٹن ، 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں خوراک اور ادویات کے نگران ادارے ’ایف ڈی اے‘ نے کہا ہے کہ کوالٹی کنٹرول ضوابط کی خلاف وزریوں کی وجہ سے ہندوستان کے سب سے بڑے دوا ساز ادارہ Ranbaxy کی سمندر پار تیار کردہ ادویات کی امریکہ میں درآمد پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس کمپنی کے جس پلانٹ میں تیار کردہ ادویات کی امریکہ میں درآمد پر پابند