بہار میں پولیس مغل شہنشاہ جہانگیر کے نقش قدم پر

دربھنگہ (بہار) ۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مغل شہنشاہ جہانگیر اپنے انصاف کیلئے بہت مشہور تھے، جس کیلئے انہوں نے اپنے محل کے باہر ایک گھنٹہ بھی نصب کروایا تھا۔ اگر کوئی مصیبت زدہ اس گھنٹے کو بجاتا تو اس کی فوری طھور پر داد رسانی کی جاتی تھی۔ بہرحال وہ زمانہ گذرے ہوئے اب صدیاں گذر گئیں لیکن دربھنگہ زون کے محکمہ پولیس نے بھی اسی نظرئیے پر ع

یوپی میں عام آدمی پارٹی کی رابطہ کمیٹی تشکیل

لکھنؤ ۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی (آپ) نے آج سیاسی سطح کی رابطہ کمیٹی تشکیل دی ہے اور اس طرح لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کیلئے ایک علحدہ سکریٹریٹ بھی کھولا ہے۔ پارٹی ترجمان سنجے سنگھ نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ہر لوک سبھا کیلئے انچارجس کی تقرری عمل میں آئی ہے جبکہ امیدواروں کے ناموں کا فیصلہ کرنے کیلئے ریاستی سطح ک

راج ٹھاکرے کے حکم پرایم این ایس ورکرس کی ٹول پلازاؤں میں توڑپھوڑ

ممبئی ۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) راج ٹھاکرے کی مہاراشٹرا نونرمان سینا ورکرس نے ریاست کے مختلف علاقوں میں واقع ٹول پلازاؤں (چنگی ناکے) کو نشانہ بناتے ہوئے توڑپھوڑ کی۔ انہیں راج ٹھاکرے کی جانب سے ہدایت ملی تھی کہ ٹول پلازاؤں پر چنگی ادا نہ کی جائے اور اگر کوئی اس کی مخالفت کرتا ہے تو اسے سبق سکھایا جائے۔ ایم این ایس ورکرس کی غنڈہ گردی کے

مغربی بنگال میں بی جے پی کے 3 لاکھ نئے ارکان

کولکتہ ۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں بی جے پی کی ریاستی یونٹ میں رکنیت سازی کے تناسب میں دوگنا اضافہ کو دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہیکہ یہاں بھی مودی لہر پہنچ گئی ہے۔ مغربی بنگال میں موجود بی جے پی کے ایک لیڈر نے دریں اثناء ادعا کیا کہ بی جے پی میں رکنیت سازی کی تعداد 2011ء میں 3 لاکھ سے بڑھ کر 2013ء میں 7 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ گذشتہ 6 ماہ

فرانسیسی صدر کی خاتون اول سے علحدگی

پیرس ؍ واشنگٹن ، 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے خاتونِ اوّل ویلیری ٹریئر وائلر سے علحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سے قبل ایک اداکارہ کے ساتھ ان کے ’معاشقے‘ کی خبریں عام تھیں جس کے بعد ٹریئر وائلر بیمار پڑ گئی تھیں۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی ’اے ایف پی‘ سے بات کرتے ہوئے اولاند نے کہا ، ’’میں یہ بات بتانا چاہتا ہوں ک

ہندوستان انسانی حقوق کونسل کیلئے مکرر انتخاب کا خواہاں

اقوام متحدہ ، 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ادارہ کیلئے اس سال دوبارہ انتخاب چاہے گا اور طاقتور سلامتی کونسل کی عاجلانہ اصلاح کیلئے پُروزر مہم چلاتا رہے گا۔ کل ہندوستان کے 65 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ہندوستان کے سفیر برائے اقوام متحدہ اشوک کمار مکرجی نے کہا کہ ہندوستان اپنے قومی مقاصد ا

سونیا گاندھی امریکی عدالت میں بیان نہیں دیں گی

نیویارک ، 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس پارٹی سونیا گاندھی اپنے خلاف ایک سکھ رائٹس گروپ کے دائر کردہ انسانی حقوق خلاف ورزی کے مقدمہ میں یہاں حلفیہ بیان نہیں دیں گی، اُن کے اٹارنی نے یہ بات کہی۔ سکھس فار جسٹس (ایس ایف جے) کے مطالبہ پر جواب دیتے ہوئے سونیا گاندھی کے اٹارنی روی بترا نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ وہ اس کیس

افغانستان میں بم دھماکہ 6 شہری ہلاک

کابل ، 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے ایک جنوبی علاقے میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے چھ شہری ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق صوبہ ہلمند میں اتوار کی شام اس دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد ایک ٹیکسی میں سوار تھے، جو دیسی ساختہ بم کی زد میں آ گئی۔ صوبائی گورنر کے ترجمان کے بقول اس حملے میں 13 افراد زخمی

جنرل عبدالفتاح السیسی کو فیلڈ مارشل کے عہدہ پر ترقی

قاہرہ ۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے طاقتور فوجی سربراہ جنرل عبدالفتاح السیسی کو آج فیلڈ مارشل کے عہدہ پر ترقی دیدی گئی ہے۔ اسلام پسند صدر محمد مرسی کو السیسی نے گذشتہ سال جولائی کے دوران اقتدار سے بیدخل کیا تھا۔ فیلڈ مارشل کے عہدہ پر ترقی کے بعد جنرل السیسی اب مصر کے صدارتی انتخابات میں مقابلہ پر نظریں مرکوز کرسکتے ہیں اور اس اعلی

فلسطینی اراضی کے تخلیہ سے نتین یاہو کا انکار

یروشلم ۔ 27 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) فلسطین کے اعلیٰ مذاکرات کار صائب اریکاٹ نے کہا ہے کہ عالمی اقتصادی فورم میں اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کی طرف سے کئے گئے تبصروں نے واضح کردیا ہے کہ وہ ( نیتن یاہو ) ’فلسطینی مملکت‘ کے قیام کے مخالف ہیں۔ اریکاٹ نے فلسطینی روزنامہ ’’الایام‘‘ میں شائع شدہ اپنے بیان میں کہا کہ ’’جو کوئی یہ

کویتی کوسٹ گارڈز نے ایرانی کشتی کو روک لیا

کویت سٹی ۔ 27 جنوری (اے ایف پی) کویت کے کوست گارڈز نے آج ایک ایرانی کشتی کو روک لیا جس میں 12 ایرانی اور 2 افغانی سوار تھے۔ یہ کشتی کویت کے آبی حدود میں داخل ہوگئی تھی۔ کویتی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے ساحلی گارڈز نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں اس کشتی کو روک لیا جب وہ ان کے آبی علاقائی حدود میں داخل ہوگئی تھی۔

اسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے کا معاشقہ پر ہنگامہ

یروشلم ۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کے معاشقہ نے اس ملک کی سیاست میں ایک ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ نتین یاہو کا 23 سالہ بیٹا یائیر نیتن یاہو، ناروے کی ایک غیر یہودی لڑکی سے عشق کررہا ہے، جس سے اخبارات میں زبردست گپ شپ شروع کردی گئی ہے بلکہ یہودی مذہب پرست ارکان پارلیمنٹ نے اس معاشقہ کے خلاف خبردار کیا ہے

امن مذاکرات کیلئے حکومت پاکستان سے

اسلام آباد ، 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تحریک طالبان پاکستان نے ایک ہفتے میں اپنے تیسرے بیان میں مسلم لیگ کی حکومت پر مذاکرات کے نام پر سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت سنجیدہ ہے تو اپنی پوزیشن واضح کرے۔ گزشتہ ہفتے میں جاری ہونے والے یہ تینوں بیان ممنوعہ تنظیم کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کی طرف سے ذرائع ابلاغ کو موصول ہوئ

چین میں برڈ فلو سے 12 افراد فوت

بیجنگ۔27 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مشرقی چین میں رواں مہینہ کے دوران برڈ فلو وباء سے کم سے کم 12 افراد فوت ہوگئے ۔ صوبہ ژیجیانگ میں 6 جنوری تا 26 جنوری گزشتہ 18 دن کے دوران اس وباء سے اموات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سرکاری خبررساں ادارہ زنہوا نے خبر دی ہے کہ اس وباء سے متاثر 49 مریضوں میں 12 فوت ہوگئے ۔ ایک مریض پوری طرح شفایاب ہوگیا ہے ، مابا

القاعدہ کیخلاف جنگ میں عراق کیساتھ ہیں : بائیڈن

واشنگٹن ، 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ واشنگٹن حکومت القاعدہ کے خلاف جنگ میں عراق کے ساتھ ہے اور بغداد کی یہ حمایت آئندہ بھی جاری رہے گی۔ وائٹ ہاؤس کے ایک بیان کے مطابق بائیڈن نے یہ بات عراقی وزیر اعظم نوری المالکی کے ساتھ اتوار کو ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کہی۔ عراق کے مختلف حصوں میں القاعدہ سے تع

صومالیہ میں الشباب رہنما کیخلاف امریکی ڈرون حملہ

واشنگٹن ، 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوج کی طرف سے کل اتوار کی رات صومالیہ میں اسلام پسندوں کی الشباب ملیشیا کے ایک مبینہ رہنما پر میزائل حملہ کیا گیا۔ یہ بات واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے حکام نے بتائی۔ اس حملے میں ایک ڈرون طیارے سے میزائل فائر کیا گیا۔ تاہم حکام نے یہ تصدیق نہیں کی کہ آیا یہ حملہ کامیاب رہا۔ الشباب ملیشیا ک