چین میں مسلح گروپ کا ریلوے اسٹیشن پر حملہ 27 ہلاک

بیجنگ ۔ یکم ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) :چین میں مسلح گروپ نے ایک ریلوے اسٹیشن پر حملہ کردیا جس میں 27 افراد ہلاک اور 109 زخمی ہوگئے ۔ جنوب مغربی چین کے صوبہ یونن میں کنمنگ ریلوے اسٹیشن پر یہ حملہ کیا گیا ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنوہا کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ مقامی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس نے کئی حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ۔

آندھرا پردیش میں صدر راج کا فیصلہ، اسمبلی معطل رہیگی

نئی دہلی 28 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر کی حیثیت سے کرن کمار ریڈی کے استعفے کے ایک ہفتہ بعد مرکز نے آج ریاست میں صدر راج نافذ کردینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے علاوہ مرکز نے سیما۔ آندھرا علاقہ کیلئے کچھ مراعات کا بھی اعلان کیا ہے ۔ سیما۔ آندھرا علاقہ کے عوام اور سیاسی قائدین ریاست کی تقسیم کی مخالفت کر رہے تھے ۔ مرکزی

سبرتا رائے گرفتار ، 4 مارچ تک پولیس تحویل

لکھنؤ / نئی دہلی 28 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سہارا کے سربراہ سبرتا رائے کو آج چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ آنند کمار یادو کی عدالت نے 4 مارچ تک پولیس تحویل دے دیا۔ سبرتا رائے کو رات میں اتر پردیش کے محکمہ جنگلات کے گیسٹ ہاؤس میں منتقل کیا گیا، جب کہ ریاستی پولیس کو عدالت نے ہدایت دی ہے کہ انھیں 4 مارچ تک اپنی تحویل میں رکھنے کے بعد سپریم کورٹ کے رو

بی جے پی کے ریل روکو احتجاج سے ٹرین خدمات درہم برہم

پٹنہ۔/28فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی زیر نگرانی ریل روکو احتجاج کی وجہ سے بہار کے متعدد علاقوں میں آج ٹرین خدمات شدید طور پر متاثر ہوئیں۔ یہ احتجاج ریاست بہار کو خصوصی درجہ نہ دیئے جانے مرکز کے فیصلہ کے خلاف کیا جارہا ہے۔ سابق نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی ، ریاستی اسمبلی میں قائد اپوزیشن نند کشوریادو اور ریاستی پارٹی صدر من

سعودی عرب میں پانچ ہندوستانیوں کو زندہ دفن کردئے جانے کا انکشاف

ریاض 28 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک انتہائی حیرت انگیز رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ سعودی عرب میں تین افراد نے ایک عدالت میں یہ اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے چار سال قبل پانچ ایشیائی ورکرس ( جو سمجھا جاتا ہے کہ ہندوستانی تھے ) کو سخت اذیتیں دی تھیں اور انہیں زندہ دفن کردیا گیا ۔ عرب نیوز نے اطلاع دی ہے کہ تین افراد نے قطیف کی عدالت میں چہارش

یوکرین میں صورتحال مزید سنگین ۔ کریمیا کے ائرپورٹس پر مخالفین کا قبضہ

ماسکو / سمفرو پول 28 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) روس میں بائیکرس کا ایک گروپ جسے نائیٹ وولفس کہا جاتا ہے یوکرین کی سمت روانہ ہو رہا ہے تاکہ وہاں موافق روسی مظاہرین کی تائید کی جاسکے ۔ پوٹن ان بائیکرس کے ساتھ ہارلے ڈیوڈسن گاڑی پر سفر کرچکے ہیں اور انہوں نے اس گروپ کو اپنے بھائیوں سے تعبیر کیا تھا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ وہ اس گروپ کے لیڈر الیگزین

ہند ۔ سعودی باہمی تجارت کو فروغ دینے سے اتفاق

نئی دہلی۔ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ولیعہد سلمان بن عبدالعزیزالسعود نے آج صدرجمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کی اور مختلف اُمور بشمول تجارت و دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا۔ صدرجمہوریہ نے بتایا کہ سعودی عرب کی سکیورٹی کے معاملے میں جو تشویش ہے، ہندوستان اس سے تعلق خاطر کا اظہار کرتا ہے، کیونکہ دونوں ممالک دہشت گردی کا سامنا ک

پاسوان کی این ڈی اے میں واپسی

نئی دہلی۔ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی اور لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) نے آج رات ماقبل انتخابات اتحاد کرلیا اور بہار میں نشستوں کی تقسیم پر مفاہمت بھی کرلی ۔رام ولاس پاسوان کی زیرقیادت ایل جے پی نے تقریباً 12 سال بعد این ڈی اے میں واپسی کی ہے جبکہ گجرات فسادات کے بعد انہوں نے اس اتحاد سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ نئی مفاہمت کے تحت ب

قطر کے ریسٹورنٹ میں گیاس ٹینک دھماکہ ، 12 افراد ہلاک

دوحہ۔ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ریسٹورنٹ کی چھت پر گیاس ٹینک میں دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے 12 افراد ہلاک اور 31 دیگر زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق مہلوکین میں ایشیائی اور عرب گاہکوں کی تعداد زیادہ ہے۔ اس دھماکہ کی وجہ سے ریسٹورنٹ تباہ ہوگئی اوراس سے متصل مال کو بھی نقصان پہونچا۔ یہی نہیں بلکہ مال کے قریب ایک پ

پیڈ نیوز پر قابو پانے خود اصلاحی نظام ضروری : صدرجمہوریہ

نئی دہلی 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بعض اشاعتی اداروں کی جانب سے مالیہ کے حصول کے لئے ’’پیڈ نیوز‘‘ کی اشاعت پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج کہاکہ اِس قسم کے وقتی رجحانات پر قابو پانے کے لئے ’’خود اصلاحی نظام‘‘ کی ضرورت ہے۔ ذرائع ابلاغ کو اُنھوں نے مستقبل کا حال بتانے والا ’’بلّوری گیند‘‘ قرار دیتے ہوئ

’اسلام مخالف‘ فلم یو ٹیوب سے ہٹائیں، امریکی عدالت کا حکم

واشنگٹن ، 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی عدالت نے گزشتہ روز یو ٹیوب کو احکامات جاری کئے ہیں کہ مشرق وسطیٰ اور دیگر مسلمان ممالک میں فسادات کا سبب بننے والی ’اسلام مخالف‘ فلم کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا جائے۔ یہ فیصلہ سان فرانسسکو کے ’سرکٹ کورٹ آف اپیلز‘ کے تین رکنی ججوں کے پیانل کی جانب سے 26فروری کو دیا گیا۔

ہند۔ سعودی عرب دفاعی تعاون معاہدہ

نئی دہلی ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور سعودی عرب میں باہمی تعلقات میں نئی جہت عطا کرنے کی سمت قدم اٹھاتے ہوئے آج دفاعی تعاون معاہدہ پر دستخط کئے۔ سلامتی کی شعبوں میں دونوں ممالک نے اپنی حکمت عملی کی شراکت داری کو مزید مستحکم بنایا ہے۔ اس معاہدہ پر سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز ال سعود اور نائب صدر جمہوریہ ح

جنگی آبدوز حادثہ کے بعد بحریہ کے سربراہ مستعفی

نئی دہلی ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بحریہ کے جنگی آبدوز کو حادثہ پیش آنے کے بعد بحریہ سربراہ ایڈمرل بی کے جوشی نے اس حادثہ کو اپنی اخلاقی ذمہ داری تسلیم کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کے استعفیٰ کو وزیردفاع اے کے انٹونی نے فوری طور پر قبول کرلیا۔ 59 سالہ جوشی نے استعفیٰ اس وقت دیا جب روسی ساختہ آبدوز آئی این ایس سندھورتنا میں اچانک دھ

کانگریس نے برقی شعبہ میںبدانتظامی سے ملک کو تاریک بنادیا

نیمچ ۔ (مدھیہ پردیش) 26 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی نے آج مرکز کی کانگریس زیرقیادت یو پی اے حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا کہ اُس نے برقی شعبہ کی بدانتظامی کے ذریعہ اس ملک کو تاریکی کے دور میں ڈھکیل دیا ہے ۔ یہاں سے قریب بھگوان پورہ میں ملک کا سب سے بڑا سولار پاور پلانٹ قوم کے نام معنون کرنے کے بعد ا

شام کے شہری سب سے بڑی مہاجر آبادی بننے کے قریب

جنیوا۔ 26 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شامی تنازعے کے سبب بے گھر ہونے والوں کی ایک کثیر تعداد کی وجہ سے شامی شہری دنیا کی سب سے بڑی مہاجر آبادی بننے کے قریب ہیں۔ اس وقت دنیا کی سب سے بڑٰی مہاجر آبادی افغانوں کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے منگل کو جنرل اسمبلی کو بتایا کہ سلامتی کونسل میں شام کے ب

آر جے ڈی کے مزید تین باغی ارکان اسمبلی کی پارٹی میں واپسی

پٹنہ ۔ 25 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے آج مزید تین باغی ارکان اسمبلی کو پارٹی میں واپس لانے میں کامیابی حاصل کرلی اور تمام 9 ارکان کی اسمبلی میں پریڈ کراتے ہوئے اسپیکر سے 13 باغی ارکان اسمبلی کو علحدہ گروپ تسلیم کئے جانے سے متعلق اعلامیہ منسوخ کرنے کی خواہش کی۔ لالو پرساد یادو آج صبح دہلی سے بہار پہنچ گئے تا