شادی کے تنازعہ پر پاکستان میں 10ارکان خاندان ہلاک

پشاور۔5اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہولناک واقعہ میں ایک ہی خاندان کے کم از کم 10افراد بشمول 2بچوں کو آج شادی کے ایک تنازعہ پر ان کے رشتہ داروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ اس شخص نے اپنے باپ اور بھائی کو بھی پاکستان کے شمال مغربی صوبہ میں قتل کیا تھا ۔ یہ واقعہ خیبرپختونخواہ کی تحصیل تانگی میں پیش آیا جہاں ملزم گلاب احمد زبردستی اپنے چچا

شمال مغربی پاکستان کے شورش زد ہ علاقہ میں فوجی کارروائی

پشاور۔5اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) طالبان حامی تنظیم سے تعلق رکھنے والے کم از کم پانچ مشتبہ عسکریت پسند ہلاک کردیئے گئے جب کہ پاکستانی لڑاکا ہیلی کاپٹرس نے شورش زدہ شمال مغربی قبائلی علاقہ میں اُن کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی۔ یہ علاقہ افغانستان کی سرحد سے متصل ہے ۔ لڑاکا ہیلی کاپٹرس نے وادی تراہ میں جو قبائلی علاقہ خیبر میں واقع ہے ‘ کل

لال مسجد کیس ‘ غیر ضمانتی وارنٹ کو مشرف نے عدالت میں چیلنج کیا

اسلام آباد 4 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے ان کے خلاف یہاں ایک عدالت کی جانب سے 2007 کے لال مسجد مقدمہ میں جاری کردہ ناقابل ضمانت وارنٹ کو چیلنج کیا ہے ۔ عدالت نے مشرف کی اس کیس میں مسلسل عدالت سے غیر حاضری پر وارنٹ جاری کیا ہے ۔ مشرف کا کہنا ہے کہ جس دن وارنٹ جاری کیا گیا انہیں طبی معائنہ کیلئے ایک میڈیکل بورڈ ک

یمن کے بحران پر نواز شریف کا ترکی کا ہنگامی دورہ

اسلام آباد 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)وزیر اعظم پاکستان نواز شریف ترکی کے ایک روزہ پر آج روانہ ہوئے تا کہ ملک کی اعلی ترین قیادت کے ساتھ یمن بحران کے موضوع پر بات چیت کی جاسکے ۔ اپنے دورہ کے دوران نواز شریف اپنے ترک ہم منصب احمد داود غلو اور صدر طیب اردغان سے انقرہ میں ملاقات کریں گے ۔ نواز شریف کی روانگی سے قبل جاری کئے گئے ایک بیان میں

پاکستان کے انتخابات 2013ء میں دھاندلیوں کی تحقیقات الزامات ثابت ہونے پر نواز شریف حکومت مستعفی ہونے کا معاہدہ

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان نے آج ایک عدالتی کمیشن تشکیل دینے کی منظوری دیدی تاکہ 2013ء کے عام انتخابات میں دھاندلیوں کی تحقیقات کرسکے۔ ان انتخابات میں وزیراعظم نواز شریف کی نواز مسلم لیگ نے بحیثیت مجموعی کامیابی حاصل کی تھی اور ملک میں کئی ماہ تک سیاسی کشیدگی پھیل گئی تھی۔ صدر پاکستان ممنون حسین نے ایک کمیشن قا

پاکستان فوجی عدالت نے چھ قیدیوں کو سزائے موت سنائی

کراچی 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے آج ایک آئی ایس پی آر بیان میں اس کی توثیق کی کہ فوجی عدالت نے چھ انتہائی سخت گیر دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی ہے۔ ڈائرکٹر جنرل برائے ملٹری میڈیا ونگ میجر جنرل عاصم سلیم باجوا نے کہا کہ سات دہشت گردوں کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا گیا تھا جو پاکستانی افواج (ترمی

صدر سری لنکا کا چار روزہ دورۂ پاکستان

اسلام آباد 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر سری لنکا میتھری پالا سری سینا اتوار کو اپنے پہلے سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے مسٹر سینا کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی جسے قبول کرتے ہوئے مسٹر سینا اب 5 تا 7 اپریل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اپنے دورہ کے دوران مسٹر سینا اپنے پاکستان

176 پاکستانی شہریوں کو لیکر پی آئی اے کا طیارہ جبوتی سے روانہ

اسلام آباد 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان انٹر نیشنل ایر لائنز (PIA) کی ایک خصوصی فلائیٹ جس میںیمن میں پھنسے ہوئے 176پاکستانی شہریوں کو لایا جارہا تھا‘ جمعہ کے روز جبوتی سے روانہ ہوئی۔ شہری ہوا بازی پر وزیر اعظم کے مشیر شجاعت عظیم اُن شہریوں کا اسلام آباد ایر پورٹ پر استقبال کریں گے ۔ ڈان آن لائن کے مطابق جمعرات کے روز دفتر خارجہ نے پاک

لال مسجد کیس : مشرف کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری

اسلام آباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان کے سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف کے خلاف ایک عدالت نے 2007 ء میں لال مسجد کے امام عبدالرشید غازی کے قتل میں ملوث پائے جانے کی پاداش میں غیر ضمانتی گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے کیوں کہ مشرف اب تک ایک بار بھی شخصی طور پر عدالت میں حاضر نہیں ہوئے ہیں ۔ اسلام آباد کی ایک ڈسٹرکٹ و سیشن عدالت کے جج ن

پاکستان، چین سے آٹھ آبدوز خریدے گا

اسلام آباد 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان چین سے 8 آبدوز خریدے گا جس کے لئے 5 بلین ڈالرس کا معاہدہ کیا گیا ہے جو چین کے لئے ہتھیاروں اور جنگی آبدوزوں کی فروخت کا اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ تصور کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ چین کو پاکستان کا ’’ہر موسم میں دوست‘‘ قرار دیا جاتا ہے۔ پراجکٹ کی تکمیل کے لئے توقع ہے کہ چین پاکستان کو کم شرح سو

سابق وزیر کے بیٹے نے نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا

اسلام آباد 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ایک سابق وزیر کے بیٹے نے لاہور میں ایک معمولی سڑک حادثہ کے بعد ایک 15 سالہ نوجوان لڑکے کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کنٹونمنٹ کے کاویلری گراؤنڈ کے قریب وزیر کے بیٹے کی کار اور ایک موٹر سائیکل کی معمولی ٹکر ہوگئی جس کے بعد مصطفی کنجو اور اُن کے تین باڈی گارڈس ن

سابق وزیر کے بیٹے نے نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا

اسلام آباد 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ایک سابق وزیر کے بیٹے نے لاہور میں ایک معمولی سڑک حادثہ کے بعد ایک 15 سالہ نوجوان لڑکے کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کنٹونمنٹ کے کاویلری گراؤنڈ کے قریب وزیر کے بیٹے کی کار اور ایک موٹر سائیکل کی معمولی ٹکر ہوگئی جس کے بعد مصطفی کنجو اور اُن کے تین باڈی گارڈس ن

بیٹی بختاور کو سیاست میں لانے کا منصوبہ

اسلام آباد ۔ یکم اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان کے سابق صدر اور پی پی پی کے معاون صدر نشین آصف علی زرداری اب اپنی بیٹی کو سیاست سے وابستہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ زرداری کے تعلقات اپنے بیٹے بلاول بھٹو سے کشیدہ ہیں ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ گذشتہ سال رسمی طور پر بلاول بھٹو نے بھی سیاست سے وابستگی ا

دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کیلئے پاکستانی سربراہ افواج کا عہد

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے آج کہاکہ پاکستان بہر قیمت اپنی سرزمین سے دہشت گردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ کرے گا اور کسی بھی قسم کی جارحیت کو شکست دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ’’دہشت گردی کی لعنت کو اس سرزمین سے مکمل طور پر اکھاڑ پھینکنے کیلئے سارا ملک مسلح افو

یمن میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو لانے آج دوسرا طیارہ روانہ

اسلام آباد۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اپنے شہریوں کو جنگ زدہ یمن سے واپس لانے ایک اور طیارہ بھیج رہا ہے۔ عہدیداروں کے مطابق قبل ازیں روانہ کئے گئے پہلے طیارہ سے تقریباً 500 پاکستانی شہریوں کو یمن سے بحفاظت یہاں لایا گیا جو جنگ زدہ شہر میں پھنس گئے تھے۔ سیول ایوی ایشن اتھاریٹی کے ایک آفیسر کے مطابق طیارہ جبوتی روانہ ہوگا جہاں ت

عمران خان کے بااعتماد ساتھی پر کراچی میں حملہ

کراچی ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سینئر قائد اور عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن پر آج بیاٹس اور لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا۔ مبینہ طور پر حملہ ایم کیو ایم کارکنوں نے کیا تھا۔ یہ واقعہ قومی اسمبلی کے آئندہ ضمنی انتخابات سے قبل پیش آیا ہے۔ ٹی وی کی جھلکیوں میں بتایا گیا ہیکہ نامعلوم افراد جن کا تعلق مبینہ طور پر متحدہ قومی موومنٹ

شمالی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا آغاز

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج کے آپریشن کے نتیجے میں وہاں سے نقل مکانی کرنے والے تقریبا دس لاکھ متاثرین کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔متاثرین کی واپسی کے پہلے مرحلے میں منگل کو خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں بکاخیل پناہ گزین کمیپ سے 62 خاندانوں کا قافلہ اپنے علاقوں کی جان

پاکستان میں مزید چار قیدیوں کو تختۂ دار پر لٹکادیا گیا

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں سزائے موت پانے والے مزید چار قیدیوں کو مختلف جیلوں میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ ڈان آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 2008ء میں محمد ریاض نامی قیدی نے ایک ڈکیتی کے دوران ایک شخص کا قتل کردیا تھا، اسے سرگودھا جیل میں پھانسی پر لٹکایا گیا۔ حیرت انگیز بات یہ ہیکہ سرگودھا جیل کا قیام 1910ء

یمن میں پھنسے 500 پاکستانی شہری ملک واپس

کراچی ؍ بیجنگ 30۔ مار چ(سیاست ڈاٹ کام )پاکستان انٹرنیشنل ایر لائنس (پی آئی اے ) کے طیارے کے ذریعہ یمن سے 502 مسافرین آج کراچی واپس پہنچے ۔ اس طرح پریشان حال خاندانوں کی غیر یقینی کیفیت ختم ہوئی ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے یمن کی ابتر صورتحال کے پیش نظر 3000 سے زائد پاکستانی شہریوں کو واپس لانے کی ہدایت دی تھی۔ پہلا بوئنگ 747 جمبو طیارہ کل روانہ

پاکستان کی ترقی کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ، نواز شریف کا عزم

اسلام آباد۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی وزیر اعظم میاں نواز شریف قبائلی علاقوں میں فوج کے ضرب عضب آپریشن اور کراچی میں رینجرس کی کارروائی پر کافی مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں جو کارروائی کی جا رہی ہے، وہ کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں، بلکہ پاکستان کے اقتصادی دارالحکومت کو دہشت گردوں، شدت پسندوں، مسلکی تشدد برپا کرنے والوں