برادر نسبتی کے قتل کے بعد ملزم کی خودکشی

حیدرآباد۔/11جنوری، ( سیاست نیوز) الوال کے علاقہ میں ایک شخص نے اپنے برادر نسبتی کا قتل کرنے کے بعد پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پی جے آر نگر میں یہ واردات کل رات پیش آئی۔ جہاں 25سالہ سریکانت اور 30سالہ یادگیری دونوں شراب نوشی میں مصروف تھے جہاں بحث و تکرار کے بعد یادگیری نے اپنے برادر نسبتی پر شراب کی بوتل سے حملہ کرتے

ہوم گارڈ کے ہاتھوں بس کنڈکٹر کو زدوکوب

حیدرآباد۔/11جنوری، ( سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد میں پولیس اور پولیس محکمہ سے وابستہ افراد کی غیر اخلاقی حرکتوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ایسے واقعات بہت ہی کم منظر عام پر آتے ہیں جس میں کوئی شہری پولیس کے خلاف شکایت کی ہمت نہیں دکھاتا ہے۔ ایسے ہی واقعہ میں جو مہدی پٹنم کے علاقہ میں پیش آیا ایک ہوم گارڈ نے آرٹی سی کے بس کنڈکٹر

معاشی پریشانی سے پریشان خاتون کی خودسوزی

شمس آباد ۔/11جنوری، ( سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ سنجے واڑہ میں ایک خاتون نے تنہائی اور معاشی پریشانی سے تنگ آکر خودسوزی کرلی۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر کے سرینواس کے بموجب سی روجا 22سالہ زوجہ آنجہانی رمیش ساکن سنجے واڑہ شمس آباد نے کل دوپہر خود پر کیروسین چھڑک کر آگ لگالی جسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں وہ کل رات زخموں سے

نامعلوم ضعیف خاتون کی نعش دستیاب

شمس آباد۔/11جنوری، ( سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ رالہ گوڑہ کے قریب ایک ضعیف خاتون کی نعش برآمد ہوئی۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر سریکانت گوڑ کے بموجب ایک ضعیف نامعلوم خاتون جس کی عمر تقریباً 70سال ہے بھوک اور سردی کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ اس کی نعش رالہ گوڑہ راجیو گروہا کلپا بلڈنگ شمس آباد کے قریب پائی گئی۔ نعش کو بغرض شناخت مردہ خ

ڈکیتی کی سازش ناکام ، چار افراد گرفتار

حیدرآباد /10 جنوری ( سیاست نیوز ) ٹاسک فورس پولیس نے ڈکیتی کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے دو دیسی ساختہ بندوق اور دو کارتوں کو ضبط کرلیا ۔ کمشنر پولیس مسٹر انوراگ شرما نے یہ بات بتائی جو آج یہاں ایک پریس کانفرنس کو مخاطب تھے ۔ انہوں نے ان گرفتار افراد کو میڈیا کے روبرو پیش کیا ۔ جن کا تعلق ریاست ا

تلنگانہ مسودہ بل کو وائی ایس آر کانگریس کی تائید متوقع

حیدرآباد /10 جنوری (سیاست نیوز) کانگریس کے جنرل سکریٹری و انچارج آندھرا پردیش کانگریس امور ڈگ وجے سنگھ نے تلنگانہ مسودہ بل کو اسمبلی میں وائی ایس آر کانگریس کی تائید حاصل ہونے کی توقع ظاہر کی۔ دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کانگریس نے علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کا فیصلہ کیا، جب کہ اسمبلی میں مسودہ بل پر بحث ش

نائجیریادھوکہ بازوں کی پانچ رکنی ٹولی گرفتار

حیدرآباد 10 جنوری (سیاست نیوز) سائبر جرائم میں ملوث 5افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا جن میں نقلی ویزا پر مشتمل تین نائجیریائی باشندے ہیں ۔ سٹی پولیس کمشنر مسٹر انوراگ شرما نے ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات بتائی ۔ اور ان گرفتاریوں کو بڑی کامیابی قرار دیا ۔گذشتہ دو سال سے یہ ٹولی سرگرم تھی جن کے قبضہ سے 61 لاکھ روپئے کو ضبط کرلیاگیا ۔ پ

پولیس کو دستیاب چوکیدار کی علاج کے دوران موت

حیدرآباد 10 جنوری (سیاست نیوز) جوبلی ہلز پولیس کو دستیاب لاپتہ چوکیدار علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 75 سالہ بھیم بہادر جو پیشہ سے سکیوریٹی گارڈ تھا۔ جوبلی ہلز میں رہتا تھا وہ 5 جنوری کے دن اپنے مکان سے نکل تھا جو واپس نہیں لوٹا ۔ پولیس جوبلی ہلز نے گذشتہ روز اس شخص کو بے ہوشی کے عالم میں دستیاب کرلیا تھا جس کی موت ہوگئی

چندرائن گٹہ میں لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد 10 جنوری (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ کے علاقہ میںایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 21 سالہ غوثیہ بیگم جو پھول باغ چندرا ئن گٹہ کے ساکن فیاض خان کی بیٹی تھی اس لڑکی نے ذہنی تناؤ کا شکار ہوکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

ٹیکس چوری کا معاملہ ستیم راما لنگا راجو کے افراد خاندان کو سزا

حیدرآباد 9 جنوری ( پی ٹی آئی ) ایک مقامی عدالت نے آج جملہ 19 کمپنیوں کے ڈائرکٹرس کو سزائیں سنائیں جن کی کمپنیوں کے پروموٹرس میں بانی ستیم کمپیوٹرس بی راما لنگا راجو کی شریک حیات ‘ فرزندان ‘ ارکان خاندان اور رشتہ دار بھی شامل ہیں۔ ان پر انکم ٹیکس چوری کا الزام ثابت ہوا ہے ۔ معاشی جرائم کی عدالت کے خصوصی جج ایم لکشمن نے ملزم کمپنیوں کے م

وائی ایس آر کانگریس ارکان اسمبلی کی دھرنا احتجاج پر گرفتاری

حیدرآباد 9 جنوری ( این ایس ایس ) ریاستی وزیر فینانس مسٹر اے رام نارائن ریڈی نے آج ایوان اسمبلی کو مطلع کیا کہ پولیس نے وائی ایس آر کانگریس کے ارکان اسمبلی کو اس وقت گرفتار کیا جب انہوں نے ایوان سے معطلی کے بعد رویندرا بھارتی جنکشن پر سٹ ان احتجاج منظم کیا تھا جس کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پیدا ہو رہا تھا ۔ اسمبلی میں جب سیما آندھرا سے

حیدرآباد و سائبرآباد حدود میں پانچ خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /9 جنوری ( سیاست نیوز ) حیدرآباد و سائبرآباد پولیس حدود میں پیش آئے مختلف واقعات میں 5 خواتین نے خودکشی کرلی ۔ تعلیم میں ناکامی شوہر کی دوسری شادی ، جہیز ہراسانی ، بیماری سے تنگ آکر خواتین نے خودکشی کرلی ۔ مشیرآباد پولیس کے مطابق 15 سالہ حلیمہ بیگم جو رام نگر کے ساکن محمد حنیف کی بیٹی تھی ۔ ایس ایس سی کی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ پول

ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /9 جنوری ( سیاست نیوز ) صنعت نگر اور بھرت نگر ریلوے لائین کے درمیان پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 38 سالہ یادیا جو پیشہ سے ٹیلر تھا صنعت نگر میں رہتا تھا ۔ رزاق پیٹ دوباک ضلع میدک کا متوطن بتایا گیا ہے وہ کل رات صنعت نگر اور بھرت نگر کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا ک

گرم پانی سے زخمی کمسن کی موت

حیدرآباد /9 جنوری ( سیاست نیوز ) گولکنڈہ کے علاقہ میں ایک کمسن لڑکا گرم پانی کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 3 سالہ سنتوش جو وینوبھا نگر کے ساکن نرسملو کا بیٹا تھا گذشتہ ماہ 21 ڈسمبر کے دن اپنے مکان میں گرم پانی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کی کل رات دیر گئے موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /9 جنوری ( سیاست نیوز ) بولارم اور دنڈیگل پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ بولارم پولیس کے مطابق 30 سالہ رجنی کانت جو پیشہ سے لیبر تھا ترکاپلی کے ساکن یادگیری کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ وہ کل اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کی کل رات دیر گئے موت ہوگئی ۔ د

سلطان بازار میں نومولود کی نعش برآمد

حیدرآباد /9 جنوری ( سیاست نیوز ) سلطان بازار پولیس نے ایک نومولود کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو سلطان بازار کے علاقہ گلی نمبر 94 سے دستیاب ہوئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک دن کا بچہ ( لڑکے ) کی نعش ہے ۔ جس کو کسی نے پھینک دیا اور انجان ہوگئے ۔ پولیس نے نعش کو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں محفوظ کردیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

راجندر نگر میں لاری حادثہ سے مزدور کی موت

حیدرآباد /9 جنوری ( سیاست نیوز ) راجندر نگر کے علاقہ میں ایک مزدور لاری اور دیوار کے درمیان دب کر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 55 سالہ کے بالیا جو راجندر نگر کا ساکن تھا پیشہ سے مزدوری کرتا تھا وہ کل رات لاری سے سامان اتار رہا تھا کہ لاری کے ڈرائیور نے گاڑی کو پیچھے لیا اور بالیا دیوار کے سہارے ٹھہرا ہوا تھا ڈرائیور کی مبینہ لاپرواہی

ایل بی نگر میں ایک شخص کی مشتبہ موت

حیدرآباد /9 جنوری ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر کے علاقہ میں ایک شخص کو اسی کے مکان میں مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ ایم یادگیری جو پیشہ سے لیبر تھا ہری پوری کالونی میں رہتا تھا ۔ کل وہ اپنے مکان کے باتھ روم میں مشتبہ طور پر گرکر زخمی ہوگیا تھا جس کے سرپر گہرے زخم آئے تھے تاہم وہ رات سوگیا اور جب صبح اس کی بیوی نے اسے

جھلس جانے والے دو افراد کی موت

حیدرآباد /8 جنوری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ گھٹکیسر اور نارسنگی میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں مشتبہ طور پر جھلس جانے کے سبب دو افراد کی موت ہوگئی ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 48 سالہ محمد معز جو پیشہ سے ڈرائیور تھا گھٹکیسر کا ساکن بتایا گیا ۔ یہ شخص 2 جنوری کے دن اپنی موٹر سائیکل میں پٹرول ڈال رہا تھا کہ پٹرول ٹینک میں پٹرول کی مقد