جرائم و حادثات
سڑک حادثات میں تین افراد بشمول دو خواتین فوت
حیدرآباد /2 ستمبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول 2 خواتین فوت ہوگئیں ۔ سنتوش نگر پولیس کے مطابق 55 سالہ محمد یعقوب جو یاقوت پورہ بغداد نگر علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے باورچی بتایا گیا ہے ۔ وہ اپنی سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ نریڈمیڈ پولیس کے مطابق 16 سالہ شیونجا
مشتبہ طور پر غرقاب
حیدرآباد /2 ستمبر ( سیاست نیوز ) الوال کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ ملیش جو موٹر سائیکل میکانک تھا ۔ مچابلارم علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات وہ ایک باؤلی کے قریب کھانے سے فارغ ہونے کے بعد ہاتھ دھونے کی غرض سے گیا تھا جو مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
خرابی صحت کے باعث خودکشی
حیدرآباد /2 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ ہتناپورم میں ایک خاتون نے مشتبہ طور پر خودکشی کرلی ۔ 40 سالہ کے دھنا لکشمی جو ہتناپورم کے ساکن لکشمیا کی بیوی تھی یہ خاتون خرابی صحت سے پریشان تھی آج صبح اس خاتون نے اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
سعودی عرب میں چار افراد کو ڈرگ اسمگلنگ کی پاداش میں سزائے موت
ریاض ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے آج اعلان کیا کہ اس نے مزید چار افراد کو سزائے موت دے دی جن کے بارے میں اس کا کہنا ہیکہ وہ بڑی مقدار میں خواب آور گولیاں اور حشیش کو سلطنت نے غیرقانونی طور پر منتقل کرنے کی کوشش کرنے کے مرتکب پائے گئے۔ اس کے ساتھ سعودی عرب میں رواں سال سزائے موت پانے والے لوگوں کی تعداد 45 ہوگئی، اسوسی ایٹیڈ پریس
مشتبہ حالت میں خنجر کے ساتھ گشت کرنے کا شاخسانہ
اقدام قتل ، اغواء ، رہزنی اور سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ، ڈمرو واجد گرفتار
مشیرآباد میں قماربازی ، 13 افراد بشمول اصل سرغنہ گرفتار
ایک لاکھ 22 ہزار روپئے ضبط ، سنٹرل زون ٹاسک فورس کی کارروائی
طالبہ کی خودکشی
حیدرآباد یکم / ستمبر ( سیاست نیوز ) الوال کے علاقہ میں ایک طالبہ نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 18 سالہ روالی پوجا جو گنگا پترا کالونی الوال کے ساکن کرشنا موہن کی بیٹی تھی آج اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
ایم بی بی ایس طالبہ کی بیماری سے بیزارگی پر خودکشی
حیدرآباد یکم / ستمبر ( سیاست نیوز ) بیماروں کا علاج کرنے والی خاتون ہی بیماری سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ نلہ کنٹہ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 24 سالہ اشونی نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ اشونی ایم بی بی ایس کی طالبہ تھی ۔ جو نلہ کنٹہ علاقہ کے ساکن وینکٹ سبیاء کی بیٹی تھی ۔ اشونی گذشتہ ماہ سے استھما کے مرض