مہدی پٹنم میں بے ہوشی کی حالت میں دستیاب مسلم خاتون کی موت

حیدرآباد یکم / ستمبر ( سیاست نیوز ) مہدی پٹنم کے علاقہ میں مارکٹ کے قریب بے ہوشی کی حالت میں دستیاب بانوبی فوت ہوگئی ۔ آصف نگر پولیس نے یہ بات بتائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 55 سالہ بانو بی گذشتہ روز گڈی ملکاپور مارکٹ کے قریب پولیس کو بے ہوشی کے عالم میں مشتبہ حالت میں دستیاب ہوئی تھیں ۔ اس ضعیف خاتون کو پولیس نے ہاسپٹل منتقل کیا تھا جن کا علاج جاری تھا ۔ جو علاج کے دوران فوت ہوگئیں ۔ پولیس آصف نگر نے بتایا کہ بانوبی رسول پورہ علاقہ کے ساکن محبوب شیخ کی بیوی تھیں جو پھول کا کاروبار کرتی تھیں ۔ پولیس شبہ ہے کہ یہ ضعیف خاتون کمزوری کے سبب گر گئی ہوگی تاہم پولیس آصف نگر نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔