مشیرآباد میں قماربازی ، 13 افراد بشمول اصل سرغنہ گرفتار

ایک لاکھ 22 ہزار روپئے ضبط ، سنٹرل زون ٹاسک فورس کی کارروائی
حیدرآباد یکم / ستمبر ( سیاست نیوز ) مشیرآباد کے علاقہ میں ایک مکان پر دھاوا کرتے ہوئے پولیس نے 13 افراد کو گرفتار کرلیا جو قماربازی میں مصروف تھے ۔ سنٹرل زون ٹاسک فورس کی ٹیم نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع پر یہ کارروائی کی گئی ۔ ان 13 افراد میں اصل سرغنہ آرگنائزر بھی شامل ہے ۔ جو فلیٹ میں یہ کاروبار کر رہاتھا ۔ پولیس نے دھاوے کے وقت اس مکان سے ایک لاکھ 22 ہزار 600 روپئے ضبط کرلئے اور ان افراد کو مشیرآباد پولیس کے حوالے کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سنٹرل زون ٹاسک فورس نے گاندھی نگر میں واقع مادھو منشن کے فلیٹ نمبر 203 میں یہ کارروائی انجام دی ۔ اصل سرغنہ ٹھاکر موہن سنگھ جس کی عمر 52 سال بتائی گئی ہے وہ اپنے قریبی افراد سے ربط قائم کرتے ہوئے انہیں تین پتہ کی گیم کھیلنے کا انتظام کرہا تھا ۔ پولیس کے دھاوے میں 38 سالہ راکیش کمار 26 سالہ ایل سائی 31 سالہ ایم سریکانت 32 سالہ ملیش 28 سالہ سرینواس 48 سالہ وی سرینوسا 37 سالہ آر سریکانت 37 سالہ شیواکمار 48 سالہ جے پال ریڈی 34 سالہ چندرا شیکھر 32 سالہ شیکھر اور 39 سالہ جی شیوراج کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایڈیشنل ڈی سی پی ٹاسک فورس این کوٹی ریڈی کی ہدایت پر انسپکٹر بھاسکر نے یہ کارروائی انجام دی ۔