ریلوے ٹریک عبور کرنے کے دوران ایک شخص ہلاک

حیدرآباد یکم / ستمبر ( سیاست نیوز ) خیریت آباد کے علاقہ میں ریلوے پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 25 سالہ دیوداس جو رام نگر سکندرآباد علاقہ کے ساکن جے رام کا بیٹا تھا ۔ وہ ضلع عادل آباد کے کاغذنگر علاقہ کا متوطن تھا جو ایم بی اے میں زیر تعلیم تھا اپنے ساتھی کے ہمراہ وہ کل لنگر حوض کے علاقہ میں آیا تھا ۔ یہ لوگ تعلیم کیلئے ایک کمرہ کی تلاش میں تھے تاہم واپسی کے دوران وہ خیریت آباد کے علاقہ میں پٹریوں کو عبور کر رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔