سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد یکم / ستمبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد اور سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ رام گوپال پیٹ پولیس کے مطابق 78 سالہ شخص نارائنا جو وینکٹیشور نگر کا ساکن تھا ۔ بی ایچ ای ایل کا ریٹائرڈ ملازم بتایا گیا ہے وہ آج کمس ہاسپٹل سے واپسی کے دوران رانی گنج کے علاقہ میں بس میں سفر کی کوشش کے دوران بس کی زد میں آگیا ۔ مائیلادیوپلی پولیس کے مطابق 40 سالہ انجماں جو کاٹے دھن علاقہ کی ساکن تھی محبوب نگر کی متوطن 30 اگست کے دن یہ خاتون کرنول ہائی وے پر سڑک عبور کرنے کے دوران لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی تھی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ اپل پولیس کے مطابق 32 سالہ جے رام جو اپل میں رہتا تھا پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے وہ 24 اگست کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران زخمی ہوگیا تھا جس کو آٹو نے ٹکر دی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔