مالی تنگدستی پر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /2 فروری ( سیاست نیوز ) سرور نگر کے علاقہ میں ایک خاتون نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس سرورنگر کے مطابق 48 سالہ لاوینا جو ریڈی کالونی چمپاپیٹ علاقہ کے ساکن وینکٹ ریڈی کی بیوی تھی ۔ کل رات اس خاتون نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس سرور نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

-سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست نیوز) گچی باؤلی کتہ گوڑہ چوراہے پر پیش آئے سڑک حادثہ میں 28 سالہ جی ایچ ایم سی ملازم ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب شیخ عبدالقدیر ساکن اے سی گارڈس اپنے مکان واپس لوٹ رہا تھا کہ کتہ گوڑہ چوراہے کے قریب اس نے ڈیوائیڈر کو ٹکر دیدی جس کے سبب وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے زخمی کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کرنے کی کوشش

جھلس جانے والی خاتون فوت

حیدرآباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست نیوز) پکوان کے دوران اتفاقی طور پر جھلس جانے والی خاتون فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ میڑچل کے علاقے رائلا پور میں /27 جنوری کو /19 سالہ جیوتی رانی پکوان کے دوران حادثہ کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجہ میں وہ شدید جھلس گئی تھی ۔ جیوتی کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔

فیکٹری آتشزدگی واقع میں ایک اور شخص کی موت

حیدرآباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست نیوز) میڑچل کے سومنگلی المونیم فیکٹری آتشزدگی کے واقعہ میں زخمی ایک اور ملازم ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ /29 جنوری کو المونیم فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی تھی جس کے سبب شیوا اور راجو /30 جنوری کو فوت ہوگئے تھے جبکہ اترپردیش سے تعلق رکھنے والا 40 سالہ ملازم رام نارائن آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ میڑچل پولی

ٹریفک پولیس کی جرمانوں کی وصولی اور اطلاع فراہم کرنے خصوصی مہم

حیدرآباد ۔ 31 جنوری (سیاست نیوز) ٹریفک پولیس نے جرمانوں کی وصولی اور جرمانوں کی اطلاع فراہم کرنے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے۔ یکم ؍ فبروری سے شہر بھر میں اس اسکیم پر عمل آوری کی جائے گی۔ پینڈنگ ٹریفک جرمانوں کی وصولی کیلئے ایک رسید اور ٹریفک چالان کی اطلاع کیلئے ایک رسید اب راست موٹر سیکل پر چسپاں کی جائے گی۔ پینڈنگ چالانات کی اندر

بیمارا ور مسلمان ظاہر کرکے بھیک مانگنے والا دھوکہ باز بے نقاب

حیدرآباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر کے علاقہ مشیرآباد میں آج عوام نے ایک بڑے دھوکہ دیہی کے ریاکٹ کو بے نقاب کردیا ۔ ایک بھکاری کے پکڑے جانے اور اس کی اصلاحیت کو بے نقاب کرنے کے بعد حیرت انگیز انکشافات کا خلاصہ کرلیا گیا ۔ تاہم عوام نے اسے مشیرآباد پولیس کے حوالے کردیا اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک بھیکاری جو