رکن پارلیمنٹ چیوڑلہ کو دھمکانے والے دو افراد گرفتار

حیدرآباد 31 جنوری ( سیاست نیوز) : ایم پی چیوڑلہ کے فرزند کو دھمکانے والے افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ سائبر کرائم میں درج کردہ شکایت پر کارروائی میںپولیس نے وینکٹ رمنا ریڈی ساکن جوبلی ہلز اور اس کے ساتھی ، راجیش کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کا ساتھی کمار مفرور ہے ۔ پولیس کے مطابق تینوں نے منصوبہ بند طریقہ سے ایم پی چیوڑلہ مسٹرکونڈا ویشویشور ریڈی کے فرزند انندتھ ریڈی کو میل روانہ کیا تھا اور اس میل کے ذریعہ دھمکاکر ان سے 25 کروڑ روپئے کا مطالبہ کررہے تھے ۔