ترکی میونسپلٹی میں باحجاب میئر کی شاندار واپسی

انقرہ ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے مقامی بلدیات انتخابات میں کامیاب مہم چلانے کے بعد اے کے پارٹی کے خاتون امیدوارہ فتحی عطلی کو شاندار فتح حاصل ہوئی ہے۔ اب وہ ترکی میونسپلٹی میں باحجات میئر کی حیثیت سے منتخب ہوئی ہیں۔ انہیں ملک کی تاریخ میں پہلی با حجاب خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 28 فروری 1997 ء کو سابق وزیرا

عراق میں انتخابی مہم کے آغاز پر حملے، 8 ہلاک

بغداد ۔یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں 30 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل انتخابی مہم کے آج آغاز کے موقع پر شمالی بغداد میں سلسلہ وار حملوں کے سلسلہ میں کم سے کم 8 سپاہی ہلاک ہوگئے۔ 2011 ء کے اواخر میں امریکی فوج کی واپسی کے بعد عراق میں پہلے پارلیمانی انتخابات منعقد ہورہے ہیں۔ تشدد اور رشوت ستانی سے متاثرہ اور بُری طرح منقسم

سعودی عرب میں پانچ اسکالروں کیلئے شاہ فیصل ایوارڈز

ریاض ، یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز، نائب وزیراعظم اور وزیردفاع نے پانچ بین الاقوامی اسکالروں کو اسلام،اسلامی تعلیمات، عربی زبان وادب، طب اور سائنس کے شعبوں میں نمایاں خدمات پر شاہ فیصل عالمی ایوارڈز سے نوازا ہے۔ ایوارڈز کی تقسیم کی رنگارنگ تقریب دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوئی۔ سعودی عرب کے ح

ترک فوج کی شام میں جوابی کارروائی

انقرہ ، یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے سرحدی قصبہ یائیلا داجی میں ایک جامع مسجد پر شام سے داغے گئے مارٹر گولے اور راکٹ حملے کے جواب میں ترک فوج نے شام میں جوابی کارروائی کی ہے۔ ترکی کے صوبہ ہاتائی کے گورنر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیر کو شام سے متصل قصبے میں شام سے داغا گیا ایک میزائل مسجد پر گرا اور مارٹر گنوں سے

شامی تصادم میں مہلوکین کی تعداد دیڑھ لاکھ ہوگئی ہے

بیروت ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شام میں انسانی حقوق کے ایک نگرانکار گروپ نے خانہ جنگی سے متاثرہ اس ملک میں مارچ 2011ء سے جاری تصادم میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 150,000 بتائی ہے۔ اس ادارہ نے آج اپنی نئی فہرست جاری کی۔ شامی مبصر ادارہ برائے انسانی حقوق نے کہا کہ اس کی فہرست میں 150,344 مہلوکین ہیں جن میں 51,212 عام شہری ہیں۔ بچوں کی تعداد

یمن میں جرمن یرغمالی کی ویڈیو جاری

صنعا ، یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دو ماہ قبل یمن سے اغوا کئے گئے جرمن شہری روڈیگر شویڈ کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ یمن کے ایک نجی ٹیلی ویژن پر نشر کی گئی اس ویڈیو میں شویڈ قدرے کمزور دکھائی دیا۔ اس 60 سالہ جرمن شہری کو جنوری میں صنعا سے ایک قبائلی شخص نے اغوا کیا تھا۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی نے بتایا ہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا شویڈ

دبئی میں حادثہ پر ہندوستانی کو ایک ملین درہم معاوضہ

دبئی ، یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی کو کار حادثہ میں مفلوج ہوجانے کے بعد دبئی کی ایک عدالت نے بطور معاوضہ ایک ملین درہم (272,257 امریکی ڈالر) عطا کئے ہیں ۔ 47 سالہ ہندوستانی شخص جس کی شناخت صرف اُس کے نام کے ابتدائی حروف اے کے سے کی گئی ہے ، 2012 ء کے ایک حادثہ کے بعد کوئی بھی چیز کھانے یا پینے کی صلاحیت سے محروم ہوگیا اور اُسے 24 گھن

انتخابی کامیابی پر اردغان کو عالمی قائدین کی مبارکباد

انقرہ ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور پاکستانی وزیراعظم نواز شریف بھی ان عالمی قائدین میں شامل ہیں جنہوں نے ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردغان کی اے کے پارٹی کی مقامی انتخابات میں شاندار فتح پر مبارکباد دی ہے۔ پوٹن نے اردغان کو ٹیلیفون پر مبارکباد دی۔ بوسنیا کے باقر عزت بیگووچ نے بھی اردغان کے نام پیام مبارکبا

سعودی ولی عہد دوم مقرن بن عبدالعزیز کا حلف وفاداری

ریاض ، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے شاہی خاندان کے ارکان، وزراء، مذہبی شخصیات، دانشوروں اور عام شہریوں نے حال ہی میں مقررہ ولی عہد دوم شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سے اظہار وفاداری کرتے ہوئے ان کی بیعت کرلی ہے اور انھیں نئے منصب پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ حلف برداری کی پروقار تقریب اتوار کو دارالحکومت ریاض کے شاہی محل می

سابق وزیراعظم اسرائیل ایہود اولمرت بدعنوانی کے مجرم

تل ابیب ، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کی ایک عدالت نے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرت کو رشوت لینے کے ایک مقدمے میں مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ یروشلم کے میئر کے طور پر ترقیاتی منصوبوں کے دوران اولمرت کی طرف سے رشوت لینے سے متعلق کیس میں سنایا۔ یہاں کی عدالت نے آج جب فیصلہ سنایا تو 69 سالہ اولمرت بھی وہاں موجود تھے، انھیں بعد می

اسپورٹس کٹ پہنے سیسی کی پیشگی انتخابی مہم شروع

قاہرہ ، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے سابق فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی اپنی صدارتی انتخابی مہم میں پہلی مرتبہ عوام میں نہایت بے خوفی سے گھومتے پھرتے دیکھے گئے ہیں۔ صدارتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا اعلان ہوتے ہی جنرل السیسی کو قاہرہ کے قریب ففتھ گورنری میں سائیکل پر گھومتے دیکھا گیا۔ ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘

موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر اقوام متحدہ کی تاریخی رپورٹ

یوکوہاما (جاپان) ، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی ایک تازہ ترین اور تاریخی رپورٹ میں موسمیاتی تبدیلیوں کے زمین پر مرتب ہونے والے تباہ کن اثرات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ان تبدیلیوں کی وجہ سے مستقبل میں مسلح تنازعات، بھوک، سیلاب اور نقل مکانی جیسے مسائل بھی شدت اختیار کر جائیں گے۔ اس جاپانی شہر میں پانچ

عراق میں پر تشدد کارروائیاں، ایک درجن ہلاکتیں

بغداد ۔ عراق میں گزشتہ روز ہونے والے دو مختلف بم حملوں میں کم از کم بارہ افراد مارے گئے۔ پولیس اہلکاروں کے مطابق دارالحکومت بغداد سے 360 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع موصل نامی شہر کے قریب فوجیوں کی ایک چیک پوائنٹ پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں سات فوجی ہلاک ہوئے۔ چند گھنٹوں بعد رمادی شہر میں ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز

مصر کے صدارتی انتخابات /26 اور /27 مئی کو ہوں گے

قاہرہ ۔ /30 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) مصر کی الیکٹورل کمیشن نے آج صدارتی انتخابات کا اعلان کیا جو /26 اور /27 مئی کو منعقد ہوں گے ۔ اسلام پسند لیڈر محمد مرسی کو بے دخل کردینے کے 10 ماہ بعد انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے ۔ مرسی کو معزول کرنے والے شخص جو اب فون کے ریٹائرڈ سربراہ عبدالفتح السیسی ہیں ۔ جولائی میں ہونے والے منقسم صدارتی انتخابات کی مقب

مصر میں ہندوستان کا عظیم الشان تہذیبی میلہ

قاہرہ۔ 30؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ مصر میں سیاسی بے چینی سے غیر متاثر ہندوستان دوسرا عظیم الشان تہذیبی میلہ عنقریب منعقد کرے گا جس میں بالی ووڈ کے نامور موسیقار شرکت کریں گے اور متحرک باہمی تعلقات کا مظاہرہ پیش کریں گے جس کے نتیجہ میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید حرکیاتی ہوجانے کی توقع ہے۔ ہندوستان کے سفیر برائے مصر نودیپ سوری نے کہا کہ ا

عراق میں بندوق بردار کے ہاتھوں 7 فوجی ہلاک

بغداد۔ 30؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ عراق کے عہدیداروں نے کہا کہ ایک بندوق بردار نے فوج کی چوکی پر شمالی شہر کے قریب حملہ کرتے ہوئے 7 فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ پولیس عہدیداروں کے بموجب حملہ آوروں نے فوجیوں کے ایک گروپ پر جو چوکی پر تعینات تھا، شہر موصل کے قریب جو بغداد کے شمال مغرب میں 360 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے،

بشار الاسد صدارتی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف

بیروت ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : شام کے صدر بشار الاسد آئندہ سات سالہ میعاد کے لیے کامیابی حاصل کرنے کی غرض سے رواں موسم گرما کے دوران صدارتی انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار کررہے ہیں ۔ اس دوران شامی بحران چوتھے سال میں داخل ہوگیا ہے ۔ ملک کے اکثر علاقے یا تو تباہ و برباد ہوگئے ہیں یا پھر اپوزیشن کے زیر کنٹرول چلے گئے ہیں ۔ تقریبا ا

جنرل سیسی کے خلاف مصر میں مظاہرہ

قاہرہ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق آرمی چیف عبدالفتاح السیسی کے صدارتی انتخاب لڑنے کے خلاف ہزاروں مصریوں نے احتجاج شروع کردیا ہے۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اسلام پسندوں کے احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑۃ میں ایک خاتون صحافی کے بشمول تین افراد ہلاک ہوگئے۔

سعودی خواتین کے حقوق کی علمبردار خاتون سے اوباما کی ملاقات

ریاض 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے آج سعودی خواتین کے حقوق کی علمبردار ایک سرگرم خاتون رکن سے ملاقات کی اور اتفاق سے یہ ملاقات ایسے دن ہوئی جب سعودی خواتین نے اُن پر عائد کی گئی ڈرائیونگ کی پابندی کے خلاف احتجاج کرنے کا عزم کیا ہے۔ یاد رہے کہ اوباما کا آج دورۂ سعودی عرب اختتام پذیر ہورہا ہے۔ کل شام اُنھوں نے شاہ