عراق کے شہر فلوجہ میں بے چینی، 12 افراد ہلاک

بغداد ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) تنازعہ کا شکار شہر فلوجہ اور اس کے مضافات میں جھڑپوں اور شلباری کے نتیجہ میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہوگئے۔ شہر کے صدر دواخانہ کے ڈاکٹر احمد شامی نے کہا کہ کل بے چینی کے نتیجہ میں 36 افراد زخمی ہوئے تھے۔ شہر اور مضافات کے کئی علاقوں پر حملے کئے گئے تھے۔ قبائلی سردار محمود ازذبیع نے کہا کہ دوپہر کے وقت تشدد پھو

بن غازی میں تازہ جھڑپیں، 16 افراد ہلاک

بن غازی (لیبیا) ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسلام پسندوں اور ایک باغی جنرل کی وفادار فوجوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجہ میں کم از کم 16 افراد شورش زدہ مشرقی شہر بن غازی میں ہلاک ہوگئے۔ اسلام پسند بشمول انصارالشرعیہ عسکریت پسندوں نے خصوصی فوج کے ایک اڈہ پر حملہ کردیا جو باغی جنرل خلیفہ ہفتار کی وفادار فوج کا تھا جس کے نتیجہ میں جھڑپ کا آغاز ہوگ

امریکی شہری کے شام میں خودکش حملے کی ویڈیو جاری

دمشق۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شام میں انصار الاسلام نامی تنظیم کے پرچم تلے بشار الاسد حکومت کے خلاف بر سر پیکار النصرہ فرنٹ کے حامیوں نے ادلب شہر میں سرکاری فوج کے ایک ٹھکانے پر خودکش ٹرک حملے کی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو کے سب ٹائیٹل میں بتایا گیا ہے کہ ٹرک حملہ ‘ابو ھریرۃ’ کے کوڈ نام سے جانے والے ایک امریکی شہری نے کیا ہے۔ خودکش حملے

ابوظہبی کی ریستورانوں میں شیشہ نوشی پر پابندی عاید

ابوظہبی ۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ابوظہبی میں شیشہ نوشی کے عوامی شوق پر اس سال یکم جون سے پابندی عاید کی جا رہی ہے۔ اس مقصد کے لئے حکام نے شیشہ نوشی کی سہولت فراہم کرنے والے متعدد ریستورانوں پر بھی چھاپے مارے ہیں۔ یو اے ای کے صدر مقام سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامے ‘خلیج ٹائمز’ نے اپنی حالیہ اشاعت میں بتایا کہ ابوظہبی بلدیہ نے شیشہ نو

قطر کی اخوان نواز پالیسی خلیجی میڈیا میں ہدف تنقید

ریاض ۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی کالعدم مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کی حمایت پر مبنی قطری پالیسی کو خلیجی ذرائع ابلاغ نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق خلیجی ممالک کی قیادت کی طرف سے بھی خلیج تعاون کونسل [جی سی سی] کے اخوان مخالف فارمولے پر عمل درآمد میں دانستہ کوتاہی برتے جانے پر دوحہ کو سخت دباؤ کا سامنا ہے۔ ا

رامی حمد اللہ مخلوط فلسطینی حکومت کے سربراہ مقرر

رملہ ، 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی صدر محمود عباس عباس نے اپنی جماعت الفتح اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے اتفاق رائے سے سبکدوش وزیر اعظم رامی حمد اللہ کو با ظابطہ طور پر نئی قومی عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کر دیا ہے، تاہم وزیر خارجہ کے نام پر اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث مخلوط حکومت کا اعلان مؤخر کر دیا گیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے

سعودی عرب میں مئیرس سے اموات کی تعداد 186 ہوگئی

ریاض 29 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کی وزارت صحت نے آج کہا کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران تنفسی عارضہ مئیرس کی وجہ سے مزید 13 افراد فوت ہوگئے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ اب تک مملکت میں اس عارضہ سے جملہ 186 افراد فوت ہوئے ہیں۔

قطر میں جاسوسی کے تینوں مجرم فلپائنی پادری نکلے

حلب میں بمباری سے 40 افراد ہلاک

دمشق، 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شام کے شہر حلب پر حکومتی فوج کی بمباری جاری ہے اور پچھلے24 گھنٹوں کے دوران باغیوں کے زیر قبضہ شہر کے مختلف علاقوں میں حملوں میں 40 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ انسانی حقوق کی مبصر تنظیم کی رپورٹ کے مطابق شہر کے مشرقی علاقوں حی قطنیح، طارق الباد، بستان الکسر، بن زید، مگھیار اور لیرا مائون میں منگل ک

مصری انتخاب : توسیعی تیسرے روز بھی ووٹرس کی تعداد کم

قاہرہ ، 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مصر کا صدارتی انتخاب اپنے تیسرے روز میں داخل ہوگیا ہے جبکہ حکام نے ووٹروں کی غیرمتوقع کم شرکت کو بڑھانے کی جدوجہد میں پولنگ ایک دن کیلئے بڑھا دی ہے۔ لیکن آج بھی جب رائے دہی شروع ہوئی تو چند ووٹروں کو ہی اپنے ووٹ ڈالنے کیلئے جاتے دیکھا گیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ ووٹنگ کا تناسب معمولی یا صفر کے قریب ہے۔ رائے دہ