عراق میں کار بم دھماکہ، 6 افراد ہلاک

بغداد ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) عراقی عہدیداروں کے بموجب بغداد کے ایک ریسٹورنٹ کے قریب خودکش بم حملہ میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ کار قدوری ریسٹورنٹ کے پارکنگ کے مقام پر کھڑی کی گئی تھی، جو دھماکہ سے اڑ گئی۔ دولت اسلامیہ نے اس خودکش حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور کہا ہیکہ ہلاکتوں کی تعداد 47 ہے۔ عراق نے مخالف دولت اسلامیہ اتحاد سے

اخوان المسلمون کے قائدین مصر میں گرفتار

قاہرہ ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) اخوان المسلمون کے دو اعلیٰ سطحی قائدین کو مصری عہدیداروں نے دہشت گرد شعبہ قائم کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا جو سرکاری راز کی خبریں غیرملکی اداروں کو منتقل کررہا تھا۔ اخوان المسلمون کے خلاف یہ تازہ ترین سرکاری دھاوا تھا۔ اس میں محمد غوزلان گروپ کا سابق ترجمان عبدالرحمن البر مفتی کو غزہ سے گرفتار کیا گی

ترکی میں بارات پر حملہ ، 3 ہلاک

انقرہ ۔ یکم ؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) ترکی ذرائع ابلاغ کے بموجب 3حملہ آوروں نے سڑک سے جانے والی ایک بارات پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ایک جوڑا ہلاک ہوگیا اور دیگر 3 مہمان بشمول ایک بچہ بھی ہلاک ہوئے۔ سرکاری خبر رساں ادارہ اناطولو نے اس کی خبر دی ہے۔

جزان میں شدید بارش، سڑکیں زیرآب

جدہ ۔ یکم ؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) جزان میں موسلادھار بارش کی وجہ سے شہر کی سڑکیں زیرآب آ گئیں جسکے بعد بلدیہ کے ارکان بڑے بڑے پمپوں کا استعمال کرتے ہوئے پانی کی نکاسی میں مصروف ہیں۔ شدید بارش کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں برقی سربراہی مسدود ہوگئی جس میں شہریوں نے انتہائی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بلدی حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا کیو

موسم گرما میں ہندوستان کو ابوظہبی سے پروازوں میں اضافہ

دبئی۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ابوظہبی کے انٹرنیشنل ایرپورٹ نے منصوبہ بنایا ہے کہ ہندوستان کو پروازوں میں 22% اضافہ کردیا جائے گا۔ ہندوستان کو مزید 49 پروازیں ہوں گی تاکہ تعطیلات کے دوران طلب کی تکمیل کی جاسکے۔ 1504 پروازیں ابوظہبی سے ہر ہفتہ روانہ ہوں گی۔ یہ گزشتہ سال کی بہ نسبت 22% اضافہ ہے۔ اتحاد ایرویز دبئی نے اپنی ہفتہ وار پروازوں میں 68

سعودی عرب میں ہندوستانی تاجروں کے دواخانوں کے قیام کا منصوبہ

دبئی۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جدہ کے ایک ہندوستانی تاجر نے 200 بستروں کے ہسپتال سعودی عرب میں 20 کروڑ سعودی ریال کی لاگت سے قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بعدازاں ان ہسپتالوں میں توسیع کی جائے گی اور بحرین میں بھی 150 بستر والا ایک ہسپتال قائم کیا جائے گا۔ وی محمد علی سعودی عرب میں گزشتہ 10 سال سے سرمایہ کاری کررہے ہیں، وہ پہلے غیرملکی ہیں جن

قطر میں ہندوستانی خاندان کا مکان آتشزدگی میں تباہ

دبئی۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) قطر میں مقیم ایک ہندوستانی خاندان خوش قسمت تھا کیونکہ وہ مبینہ طور پر ایک غیرقانونی طور پر حصوں میں تقسیم مکان میں مقیم تھا جو آج آتشزدگی کی وجہ سے تباہ ہوگیا۔ ان کی تمام املاک جل کر خاکستر ہوگئیں لیکن وہ اس وقت مکان میں موجود نہیں تھے، اس لئے بال بال بچ گئے۔ مبینہ طور پر یہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہونے والی آتش

اتحادی طیاروں کی بمباری، 40 حوثی ہلاک

دبئی۔30مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) یمن کے شہرعدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم چالیس حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ۔ ’العربیہ ‘ کے مطابق عدن کے گورنر نے اتحادی ممالک کے طیاروں کی بمباری سے چالیس حوثی باغیوں کی ہلاکت، کئی گاڑیوں اور چیک

یمن میں عوام سڑکوں پر نکل آئے

دبئی۔30مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) یمن میں حوثی باغیوں کی حکومت کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ ہفتہ کے روز دارالحکومت صنعاء کے انقلاب گرائونڈ میں ہزاروں افراد نے حوثیوں کی حکومت کے خاتمے کے حق میں جلوس نکالا۔ مظاہرین نے حوثیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اقتدار آئینی حکومت کے حوالے کرنے کے ساتھ لوٹا گیا اسلحہ فوج کو واپس کریں اور ریاستی ادارو

مصر میں سڑک حادثہ 13 ملازمین پولیس ہلاک

قاہرہ ۔30مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) مصر میں سکیورٹی فورسیس کی ایک گاڑی کے ٹرک سے تصادم کے نتیجہ میں کم سے کم 13 ملازمین پولیس ہلاک اور تین عام شہری زخمی ہوگئے ۔ وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق بنی صویف منیا روڈ پر یہ حادثہ پیش آیا۔ چار رنگروٹ زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔ لاپرواہی کے ساتھ ڈرائیونگ ناہموار سڑکوں اور گاڑیوں ک

حوثی باغیوں نے گورنر صنعا کو ہلاک کرڈالا ، لواحقین کا بیان

صنعا ، 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے ایران کی حمایت والے حوثی باغیوں نے جو سعودیہ زیرقیادت اتحاد کے نشانے پر ہے، دارالحکومت صنعا کے گورنر کو ان جھڑپوں میں ہلاک کردیا جو انھیں محروس کرنے کی کوشش کے دوران شروع ہوئیں، اُن کے رشتے داروں نے آج یہ بات کہی۔ ذرائع نے کہا کہ عبدالغنی جمیل اور اُن کے بھتیجے نصر جمیل کل دیر گئے گورنر کے مددگاروں