جزان میں شدید بارش، سڑکیں زیرآب

جدہ ۔ یکم ؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) جزان میں موسلادھار بارش کی وجہ سے شہر کی سڑکیں زیرآب آ گئیں جسکے بعد بلدیہ کے ارکان بڑے بڑے پمپوں کا استعمال کرتے ہوئے پانی کی نکاسی میں مصروف ہیں۔ شدید بارش کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں برقی سربراہی مسدود ہوگئی جس میں شہریوں نے انتہائی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بلدی حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ متعدد شکایتوں کے باوجود بھی سعودی الیکٹریسٹی کمپنی (SEC) کی میٹننس ٹیم شکایت کنندگان کے پاس انتہائی تاخیر سے پہنچی۔