یمن میں عوام سڑکوں پر نکل آئے

دبئی۔30مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) یمن میں حوثی باغیوں کی حکومت کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ ہفتہ کے روز دارالحکومت صنعاء کے انقلاب گرائونڈ میں ہزاروں افراد نے حوثیوں کی حکومت کے خاتمے کے حق میں جلوس نکالا۔ مظاہرین نے حوثیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اقتدار آئینی حکومت کے حوالے کرنے کے ساتھ لوٹا گیا اسلحہ فوج کو واپس کریں اور ریاستی اداروں پر اپنا تسلط ختم کردیں۔ صنعاء میں حوثیوں کی غیرآئینی حکومت کے خلاف پہلا بڑا مظاہرہ کیا گیا۔ دوسری جانب حوثی شدت پسندوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ان پر طاقت کا استعمال کیا ہے اور مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی گئی ہے۔