کے سی آر موسمی بخار سے متاثر

حیدرآباد 30 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ ناسازیٔ صحت کی بناء اپنی سرکاری رہائش گاہ پر آرام کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف منسٹر کو معمولی موسمی بخار ہے جس کا علاج کیا جارہا ہے اور ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اِس دوران کئی وزراء اور ارکان اسمبلی نے رہائش گاہ پہونچ کی اُن کی مزاج پرسی کی۔

سکسینہ ، ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے انچارج جنرل منیجر

حیدرآباد 30 جون (سیاست نیوز) جنوب مغربی ریلوے ہبلی پردیپ کمار سکسینہ کو یکم جولائی سے ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے انچارج جنرل منیجر کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے جو پی کے سریواستوا جنرل منیجر کے جانشین ہوں گے۔ سریواستوا آج اپنے عہدہ سے سبکدوش ہوگئے۔

جئے للیتا کی ضمنی انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی

چنائی 30 جون (سیاست ڈاٹ کام ) انا ڈی ایم کے سربراہ اور چیف منسٹر ٹاملناڈو جئے للیتا نے آج آر کے نگر ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے قریبی سی پی آئی حریف سی مہندرن کو 1,50,722 ووٹ کے فرق سے ہرا دیا اور اُن کے ساتھ ساتھ دیگر تمام مقابلہ میں شریک امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوگئی۔ جئے للیتا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شاندار کا

کالا جادو کا خود ساختہ عامل گرفتار

حیدرآباد۔/30جون، ( سیاست نیوز) شاہ عنایت گنج پولیس نے مبینہ کالا جادو کے ایک عامل کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 3لاکھ 75ہزار مالیتی اشیاء برآمد کرلی۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون مسٹر اے وینکٹیشور راؤ نے بتایا کہ انور اللہ خان عرف ڈسکو بابا نے درخواست گذار مسٹر شیخ خالد کو کالا جادو کا علاج کرنے کا جھانسہ دیتے ہوئے اسے ٹھگ لیا تھا۔ ان

ایران کیساتھ نیوکلیئر معاہدہ مشرق وسطیٰ میں ہتھیاروں کی دوڑ کی وجہ بن جائیگا تارکین وطن امریکی اقدار ملحوظ رکھیں، انگریزی زبان پ

واشنگٹن ۔ 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدارتی انتخابات نومبر 2016ء میں منعقد شدنی ہیں اور جس میں ری پبلکن ہندوستانی نژاد امریکی بابی جندال بھی انتخابی میدان میں ہیں، نے آج اپنی ری پبلکن قیادت سے یہ خواہش کی کہ وہ ایران کے ساتھ ہونے والے نیوکلیئر معاہدہ کی قطعی تائید نہ کریں بلکہ مسترد کردیں کیونکہ اس معاہدہ سے مشرق وسطیٰ میں ہتھیاروں

بم دھماکے میں وکیل استغاثہ ہشام برکات ہلاک

قاہرہ ۔ 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے ریاستی پراسیکیوٹر جن کے قافلہ کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تھا، کل بم دھماکہ میں ہلاک ہوگئے۔ قبل ازیں دہشت گردوں نے دھمکی دی تھی کہ عدلیہ سے دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی کارروائی کے خلاف انتقام لیا جائے گا۔ دریں اثناء صدر مصر عبدالفتاح السیسی نے آج عہد کیا کہ وہ تیز رفتاری سے عسکریت پسندوں کے خل