سعودی عرب میں عازمین حج کیلئے اولین خانگی ایر پورٹ کا آغاز

ریاض 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب نے آج سرکاری طور پر ایک ارب ڈالر مالیتی شہری ہوا بازی ایر پورٹ کا آغاز کردیا جو مملکت کا اولین خانگی ایر پورٹ ہوگا جسے عازمین حج کیلئے قائم کیا گیا ہے ۔ ملک سلمان شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹر نیشنل ایر پورٹ مدینہ منورہ کا افتتاح کریں گے ۔ سالانہ 20 لاکھ عازمین حج ‘حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے مک

بنگلہ دیش : القاعدہ کے دو قائدین گرفتار

ڈھاکہ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )بنگلہ دیش میں القاعدہ کے سربراہ اور ان کے مشیر کو دیگر 10 عسکریت پسندوں کے ساتھ دھماکو مادوں کے کثیر ذخیرے کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا ۔ یہ افراد عیدالفطر کے موقع پر دھماکے کرنے کی سازش کررہے تھے جسے ناکام بنادیا گیا ۔ مفتی معین الاسلام بنگلہ دیش میں القاعدہ کے برصغیر ہند کے لئے رابطہ کار تھے۔

یمن کے شہر عدن میں مہلک جھڑپیں

عدن 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) یمن کے شہر عدن میں آج مہلک جھڑپوں سے یہ علاقہ میدان جنگ بن گیا ۔ اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ انسانی ہنگامی حالات کی سطح میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ نئی جھڑپوں میں 7 باغی اور 5حکومت حامی جنگجو ہلاک ہوگئے ۔ آج علی الصبح باغیوں کی شلپاری سے عدن کے کئی گھروں کونقصان پہنچا اور کئی ہلاکتیں واقع ہوئیں۔ متصلہ علاقہ شب

نائجیریا :بوکوحرام حملہ 100 ہلاک

میڈوگوڑی2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بوکوحرام نے مسجدوں اور گھروں پر حملہ کرتے ہوئے 100 افراد کو ہلاک کردیا ۔

طالبان حملہ سے افغانستان میں 7 پولیس ملازمین ہلاک

مذہبی تعلیم دینے والے مدرسوں کو اسکول کا درجہ نہیں : حکومت

ممبئی۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ِمہاراشٹرا نے آج کہا کہ جن مدرسوں میں طلبہ کو ابتدائی تعلیم انگلش، میاتھس اور سائنس فراہم نہیں کی جاتی، انہیں غیراسکولس متصور کیا جائے گا اور ان میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو اسکول سے باہر کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء قرار دیا جائے گا۔ ریاستی وزیر اقلیتی اُمور یکناتھ کھڈسے نے کہا کہ جو مدرسہ

فائرنگ کی اطلاعات کے بعد بحریہ یارڈ واشنگٹن میں سب ٹھیک ہے کا اعلان

واشنگٹن 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )واشنگٹن میں امریکی بحریہ کے علاقہ میں آج سب ٹھیک ہے کا اعلان کیا گیا ۔ قبل ازیں کئی گھنٹے تک ان غیر مصدقہ اطلاعات کی بناء پر کہ ایک بندوق بردار بے لگام پھر رہا ہے اس علاقہ کی ناکہ بندی کردی گئی تھی۔ بحریہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ ’فائرنگ کے کوئی آثار نہیں ہیں‘تمام ارکان عملہ بخیریت ہیں۔

پاکستان میں ٹرین حادثہ ‘17 بشمول کئی فوجی افسر ہلاک

لاہور 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 17افراد بشمول پاکستانی فوج کے سینئر عہدیدار آج ہلاک ہوگئے جبکہ خصوصی ٹرین کے چار ڈبے جن میں فوجی سفر کررہے تھے پاکستانی صوبہ پنجاب میں ایک پل کے منہدم ہونے سے حادثہ کا شکار ہوگئے ۔ اس واقعہ پر اعلی عہدیداروں کو سبوتاج کا شبہ ہے ۔ ٹرین کے چار ڈبے گوجراں والا کے قریب نہر میں گر گئے جبکہ ٹرین پل پر س

بہار اسمبلی انتخابات کیلئے حکمران جنتا دل متحدہ کی عوام سے رابطہ مہم

پٹنہ۔/2جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار نے آج مجوزہ اسمبلی انتخابات کیلئے گھر گھر دستک پروگرام کے ذریعہ جنتا دل متحدہ کی مہم کا آغاز کردیا تاکہ ریاستی حکومت کی کارکردگی اور کامیابیوں پر عوامی رائے معلوم کی جاسکے۔ اس موقع پر علاقہ مغربی دروازہ میں 10مکانات پر دستک دیتے ہوئے مکینوں سے ملاقات کی۔ یہ علاقہ حلقہ اسمبل

جسجیت کے دو گول ، ہندوستان کو ملائشیا کے مقابل 3-2 کی کامیابی

اینٹورپ ( بلجیم ) ، 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جسجیت سنگھ کولار نے آخری چوتھائی حصے میں دو پنالٹی کارنرز گول میں تبدیل کرتے ہوئے ہندوستان کو ہاکی ورلڈ لیگ (ایچ ڈبلیو ایل) سیمی فائنل کے آخری چار والے مرحلے میں پہنچا دیا جبکہ 2014ء کے ایشین گیمز چمپینس اچھی مزاحمت کرنے والے ملائشیا پر گزشتہ روز کوارٹر فائنل میں 3-2 سے فتح پانے میں کامیاب ہوگئ

آج سے پاک۔ سری لنکا تیسرا ٹسٹ

پالی کیلے ، 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹسٹ کل سے یہاں کھیلا جائے گا ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ اس سے قبل کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میں پاکستان اطمینان بخش کارکردگی میں ناکام رہا اور میزبان ٹیم نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کو برابر کردیا

کبھی غلط کام میں ملوث نہ ہوا : رائنا

نئی دہلی ، 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) للت مودی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہ انھوں نے کسی بزنسمین سے رشوتیں قبول کئے، ہندوستانی کرکٹر سریش رائنا نے آج کہا کہ وہ سابق آئی پی ایل کمشنر کے خلاف قانونی کارروائی پر غور کررہے ہیں اور زور دیا کہ وہ کبھی کسی غلط کاری میں ملوث نہیں ہوئے۔ رائنا نے اسپورٹس منیجمنٹ فورم ریتی اسپورٹس جس کے ساتھ وہ و

سشیل کمارورلڈ چمپین شپ سے دستبردار

نئی دہلی ، 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دو مرتبہ کے اولمپک میڈل یافتہ سشیل کمار اپنے کندھے کا زخم برقرار رہنے کے پیش نظر ورلڈ چمپین شپ سے دستبردار ہوگئے ، جس کے نتیجہ میں آنے والے سلیکشن ٹرائیلز کی چمک دمک ختم ہوگئی جو یہاں 6 اور 7 جولائی کو مقرر ہیں۔ ورلڈ چمپین شپس جو لاس ویگاس میں 7 تا 12 ستمبر منعقد شدنی ہے ، 2016 ء کے ریوو اولمپکس کیلئے پہلا

جاپان اور امریکہ کی ویمن فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میںرسائی

اڈمنٹن (کناڈا) ، 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کناڈا میں جاری ویمن فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل جاپان اور امریکہ کے مابین کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز دوسرے سیمی فائنل میں جاپان نے انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے دی۔ یہ میچ ایک، ایک گول سے برابر تھا کہ عین آخری لمحات میں ایک برطانوی کھلاڑی نے اپنی ہی ٹیم کے خلاف گول کر دیا۔ جاپان اس بار اپنے ٹائٹل کا دفاع کر

گنگولی کی پیشکش پر انکار نہ کرسکا اوجھا کا بیان

کولکاتا ، 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لیفٹ آرم اسپنر پرگیان اوجھا سے سورو گنگولی رجوع ہوئے کہ آنے والے ڈومیسٹک سیزن میں بنگال کیلئے کھیلیں، جو ایسی پُرکشش پیشکش رہی کہ ٹیم انڈیا سے فی الحال خارج کھلاڑی نے حیدرآباد سے جذباتی منتقلی کا فیصلہ کرلیا۔ اوجھا نے حیدرآباد سے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’’سورو نے مجھ سے بات کی اور کہا کہ

حفیظ کا 6 جولائی کو بولنگ ٹسٹ

کولمبو ، 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کیخلاف پہلے ٹسٹ میں بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ 6 جولائی کو جانچ کیلئے ہندوستان روانہ ہوں گے۔ اسٹار آل راؤنڈر حفیظ کا یہ ٹسٹ 6 جولائی کو چینائی میں ہوگا۔ اسٹار پلیئر اپنے ایکشن کے ٹیسٹ کیلئے 6 جولائی کو ہی کولمبو سے چینائی کیلئے روانہ ہوں گے۔ حفیظ کی ہندوستا

کانتکر مسابقتی کرکٹ سے سبکدوش

نئی دہلی ، 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سابق ہندوستانی کھلاڑی رشی کیش کانتکر نے آخرکار اپنے کرکٹ کریئر کو خیرباد کہہ دیا تاکہ مستقبل قریب میں کوچنگ کی ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کرسکیں۔ 40 سالہ لیفٹ ہینڈ بیٹسمن اور پارٹ ٹائم آف اسپنر نے اپنے فیصلے سے بی سی سی آئی کو گزشتہ روز واقف کرایا ہے۔ کانتکر جو اپنے تین سالہ انٹرنیشنل کریئر میں ہندوست

لیگ اسپنر عادل رشید ایشز اسکواڈ میں شامل

لندن ، 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی کاونٹی یارکشائر کے لیگ اسپنر عادل رشید کو ایشز سیریز کیلئے انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ 27 سالہ عادل رشید کو 8 جولائی سے شروع ہونے والے پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز کیلئے 13 رکنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ عادل اس سے پہلے ایک روزہ میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم کے اسپ

قرآن

اے ایمان والو! فرض کئے گئے ہیں تم پر روزے جیسے فرض کئے گئے تھے ان لوگوں پر جو تم سے پہلے تھے کہ کہیں تم پرہیزگار بن جاؤ۔ (سورۂ بقرہ۔۱۸۳)