گاندھی نگر میں طالبہ کی خودکشی
حیدرآباد 3 جولائی (سیاست نیوز ) گاندھی کے علاقہ میں ایک طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 17 سالہ رادھیکا کاپرا جو ایل آئی سی کالونی کے ساکن رام نواس کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ کل کالج سے واپسی کے بعد لڑکی نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی تاہم اس طالبہ کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔