مدرسے ہندوستان کی حقیقت، سیاست نہیں ہونا چاہئے

ممبئی ، 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج مہاراشٹرا میں صرف مذہبی تعلیم دینے والے مدرسوں کو غیرمسلمہ قرار دینے سے متعلق بی جے پی زیرقیادت حکومت کے فیصلے پر مسلم برادری کے خدشات کو دور کرنے کی کوشش میں کہا کہ مدارس ’’ہندوستان کی حقیقت‘‘ ہیں اور ’’اس مسئلے پر کوئی سیاست نہیں ہونا‘‘ چاہئے۔ نقوی جو مرکزی ممل

فلسطین پر قرارداد اقوام متحدہ کے ادارہ میں منظور ، ہند نے ووٹ نہ دیا

جنیوا ، 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کے ادارہ میں فلسطین پر منظورہ ایک قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ لینے سے گریز کیا، جو غزہ میں گزشتہ سال کی لڑائی میں ملوث فریقوں کی جانب سے جوابدہی پر زور دیتی ہے۔ تاہم ہندوستان نے یہی کہا کہ فلسطینی کاز کیلئے تائید پر اس کے دیرینہ موقف میں کوئی تبدیلی نہیں۔ مقبوضہ فلسط

آئندہ ایک ہفتہ تک محکمہ اقلیتی بہبود میں کوئی کام نہیں ہوگا،سارا محکمہ حکومت کی دعوت افطار و انتظامات میں مصروف

حیدرآباد۔/3 جولائی، ( سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود میں آئندہ ایک ہفتہ تک کوئی کام نہیں ہوگا کیونکہ سارا محکمہ حکومت کی دعوت افطار اور مساجد میں افطار کے انتظام میں مصروف ہوچکا ہے۔ حکومت نے محکمہ اقلیتی بہبود کے تمام اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ 8جولائی تک سوائے افطار کے انتظامات کے کوئی اور کام نہ کریں۔ ظاہر ہے کہ حکومت کی

تلنگانہ میں بارش کا امکان

حیدرآباد /3 جولائی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران تیز یا اوسط درجہ کی بارش ہوسکتی ہے ۔ گیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بھی بارش ہونے کا امکان ہے ۔ آئندہ 3 دن میں کوئی خاص موسمی تبدیلی نہیں آئے گی لیکن محکمہ موسمیات نے آج اطلاع دی ہے کہ تلنگانہ ریاست میں بعض مقامات پر بارش ہوسکتی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے مخت

پولیس عہدیداروں کو گالی گلوج پر وائی ایس آر کانگریس رکن اسمبلی گرفتار

حیدرآباد /3 جولائی ( سیاست نیوز ) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی بھوما ناگی ریڈی کو آج ضلع کرنول میں پولیس عہدیداروں کے ساتھ گالی گلوج کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ ایم ایل سی انتخابات کے دوران یہ واقعہ پیش آیا ۔ ضلع کرنول کے نندیال علاقہ سے تعلق رکھنے والے وائی ایس آر کانگریس کے رکن اسمبلی کے خلاف ایس سی ایس ٹی انسداد

جوالہ گٹہ اور اشونی پونپا کو ٹارگٹ اولمپک پوڈیم کیلئے منتخب کرنے مرکز سے مطالبہ

حیدرآباد /3 جولائی ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرا شیکھر راؤ نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا ہے کہ وہ شٹلرز جوالہ گٹہ اور اشونی پونپا کو مرکزی حکومت کی اسکیم ٹارگٹ اولمپک پوڈیم میں شامل کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔ جوالہ گٹہ بیاڈ مینٹن کھلاڑیح ہیں جنہوں نے حال ہی میں دنیا بھر میں 13 واں مقام حاصل کیا ہے ۔ جوالہ گٹہ نے ملک ک

پرنب مکرجی قدآور شخصیت : کے سی آر

حیدرآباد /3 جولائی ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے آج صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی شان میں مداح سرائی کرتے ہوئے انہیں ملک کی قدآور شخصیت قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پرنب دا نہ صرف ہندوستانی قومی سیاست کے روح رواں ہیں بلکہ ماقبل آزادی اور مابعد آزادی دور کے لیڈر ہے ۔ کے سی آر یہاں ایک کتاب کی اجرائی کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔

انجینئیر طلباء کو 8 جولائی سے اپنے پسند کے کالج منتخب کرنے کا اختیار

حیدرآباد /3 جولائی ( این ایس ایس ) ایمسیٹ کونسلنگ شیڈیول میں معمولی تبدیلی لائی گئی ہے ۔ اب رینک ہولڈرس 8 جولائی سے 11 جولائی کے درمیان اپنی پسند کے کالج اور کورسیس کا انتخاب کرسکتے ہیں جبکہ سابق میں یہ تاریخ 6 جولائی دی گئی تھی۔ ان تبدلیوں کے بعد 12 جولائی سے عہدیدار طلباء میں ان کی پسند کی نشستیں الاٹ کریں گے ۔ دوسرے مرحلے کی کونسلنگ 23

سڑک حادثہ میں زخمی ہیمامالنی کی پلاسٹک سرجری کا امکان

جئے پور 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )فلمی اداکارہ اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ ہیما مالینی کے ڈرائیور کو کل شب پیش آئے سڑک حادثہ کے سلسلہ میں آج حراست میں لیکر ایف آئی آر درج کرلیا گیا جبکہ لاپرواہی سے ڈرائیورنگ کے باعث ایک4 سالہ لڑکی ہلاک اور دیگر 5 افراد بشمول فلمی اداکارہ زخمی ہوگئے تھے ۔ کوتوالی تھانے کے انسپکٹر دلیپ سنگھ نے بتایا کہ رمیش

نوجوانوں کو روزگار کا جھانسہ دینے والے دھوکہ باز گرفتار

حیدرآباد ۔ 3 جولائی (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے گرامین ’’سوا روزگار یوجنا‘‘ کے نام پر سینکڑوں بے روزگار نوجوانوں کو ٹھگنے والے شاطر دھوکہ باز بھرت کمار عرف راج گپتا اور اس کے ایجنٹ بالا کرشنا کو گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (کرائمس) شریمتی سواتی لکرا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بھرت ک

صبر کے بارے میں قرآنی آیت پر زور

انقرہ ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان نے نئے قصرصدارت کے میدان میں ایک مسجد کا افتتاح کیا اور اسے عوام کیلئے کھول دیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے قرآنی آیت پر زور دیا جو صبروتحمل کے بارے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خدا سے دعا کرتے ہیں کہ اس مسجد میں جتنی بھی نمازیں ادا کی جائیں اور جو دعائیں کی جائیں انہیں اللہ

اسلام جرمنی کا اہم حصہ : انجیلا مرکل

برلن ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے برلن میں رمضان المبارک کے موقع پر ایک افطار میں شرکت کرنے کے بعد اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اس بات میں کوئی شک و شبہات نہیں ہیں کہ مذہب اسلام بھی جرمنی کا ایک حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ وفاقی انٹیگریشن رکن عیدان اوزوگوز کی میزبانی میں منعقدہ دعوت افطار میں پہلی بار انہوں نے شرکت ک

مختلف واقعات میں تین افراد کی خودکشی-

حیدرآباد 3 جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد سائبر آباد اور رنگاریڈی حدود میں پیش آئے مختلف واقعات میں تین افراد نے خودکشی کرلی ۔ مالی پریشانی اور گھریلو مسائل و جھگڑے خودکشی کی وجہ بتائے گئے ہیں ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 32 سالہ پانڈو جو پیشہ سے چوکیدار تھا‘ روڈ نمبر 11 علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے کل کام کے مقام پر ایک عمارت کی پہلی منزل پ

بیوی کی پولیس میں شکایت پر شوہر کی خودکشی

حیدرآباد 3 جولائی (سیاست نیوز) بیوی کی پولیس میں شکایت سے دلبرداشتہ شوہر نے خودکشی کرلی جو ہر روز شراب پینے کیلئے بیوی سے رقم لیا کرتا تھا ۔ سرور نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 46 سالہ شخص وینکٹیشور ریڈی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ شخص بے روزگار تھا ۔ ریڈی کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا جس نے ہمیشہ

ٹرین حادثہ میںایک شخص ہلاک

حیدرآباد 3 جولائی (سیاست نیوز) ہائی ٹیک سٹی اور بورا بنڈہ کے درمیان پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق اس شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے جس کی عمر تقریبا 30 تا 35 سال بتائی گئی ہے ۔ یہ شخص ہائی ٹیک سٹی اور بورا بنڈہ کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کی کوشش میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

جھگڑوں سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

حیدرآباد 3 جولائی (سیاست نیوز) سسرالی رشتہ داروں سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ حیات نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ کل رات پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ گرومتیاں جو پیشہ سے مزدور تھا حیات نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کا کل اس کے سسرالی رشتہ داروں سے جھگڑا ہوگیا تھا جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ اس شخص نے خودکشی کرلی ۔ پ