یونان : معاشی بچاؤ کیلئے استصواب عامہ پررائے دہی جاری

ایتھیوز۔5جولائی ( سیاست ڈاٹ کام )یونان کے لاکھوں باشندے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور بین الاقوامی بیل آؤٹ کی شرائط قبول یا مسترد کرنے کے لیے ہونے والے اہم ریفرینڈم میں ووٹنگ جاری ہے۔ ریفرینڈم کے لیے پولنگ سٹیشن مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے یعنی گرینچ کے معیاری وقت کے مطابق صبح چار بجے کھل گئے۔ریفرینڈم کے پہلے نتائج شام تک آ

ایم کیو ایم اورسندھ رینجرز کے ایک دوسرے پر سنگین الزامات

کراچی ۔5جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سندھ رینجرز کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم کی قیادت عسکری ونگ چلاتی ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ رینجرز نے صوبہ سندھ کو مقبوضہ سندھ بنادیا ہے۔دونوں طرف سے یہ الزامات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جبکہ شہر میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں میں تیزی آئی ہے۔ رینجرز

شہزادی شارلٹ کے بپتسمہ کے لیے مقدس پانی

لندن ۔5جولائی ( سیاست ڈاٹ کام )برطانوی شہزادی شارلٹ کو باقاعدہ طور پر عیسائیت کیدائرے میں داخل کرنے کے لیے اتوار کو بپتسمہ کی رسم کے دوران دریائے اردن کا پانی استعمال کیا جائے گا۔برطانوی کلیسا کے پیشوا آرچ بشپ آف کینٹربری یہ رسم ادا کریں گے۔

چین میں جوتا کارخانہ منہدم

دولتِ اسلامیہ‘ کے ہاتھوں پامیرا میں’25 افراد کا قتل

بیروت ۔ 5جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مئی کے اواخر میں نام نہاد دولت اسلامیہ نے قدیم تاریخی ورثے اور اس سے قریب واقع پامیرا شہر پر قبضہ کر لیا تھا۔شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں شام میں یونیسکو کا عالمی ورثہ قرار دی جانے والی جگہ پامیرا کے قدیم تھیٹر میں 25 افراد کو گولی مار کر ہلاک کرتے دکھای

نیپال میں دو ہلکے زلزلے کے جھٹکے

کٹھمنڈو۔5جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہلکے زلزلے کے دو جھٹکے آج نیپال میں محسوس کئے گئے جس سے عوام میں دہشت پھیل گئی اور اپنے گھروں سے باہر نکل کر کھلے میدانوں کی طرف دوڑنے لگے ۔ پہلا جھٹکہ 4.6 شدت کا 1:27بجے شب محسوس کیا گیا ۔ اس کا مبدہ سندھو پال چوک میںتھا ۔ دوسرا جھٹکہ جس کی شدت 4.2تھی ‘10.07 بجے صبح محسوس کیا گیا ۔ اس کا مبدہ کٹھمنڈو میں تھا ۔

میانمار : ہوٹل بم دھماکہ مقدمہ 2013ء کا ملزم مجرم قرار دیا گیا

یانگون۔5جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) میانمار کے ایک شخص کو عمر قید کی سزا سنائی گئی کیونکہ اس نے دو سال قبل ایک پُرتعیش ہوٹل میں جو دارالحکومت یانگون میں واقعہ ہے ایک بم نصب کیا تا جس کے دھماکے سے پھٹ پڑنے کی وجہ سے ایک امریکی خاتون زخمی ہوگئی تھی ۔ سرکاری ذرائع ابلاغ نے آج اطلاع دی کہ میانمار چھوٹے چھوٹے دھماکوں سے اکٹوبر 2013ء میں دہل کر ر

صدر گوٹے مالا پر بدعنوانیوں کے الزامات

گوٹے مالا سٹی ۔5جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) تقریباً پانچ ہزار احتجاجی مظاہرین گوٹے مالا سٹی کے مضافات میں ایک احتجاجی جلوس میں شریک ہوئے ‘ وہ ملک کے کرپشن زدہ صدر کے استعفی کا مطالبہ کررہے تھے ۔ صدر گوٹے مالا کو قانونی کارروائی سے تحفظ حاصل ہے ۔لیکن جاریہ ہفتہ کے اوائل میں وہ اس تحفظ کے سلسلہ میں استغاثہ کے مقابل مقدمہ ہار چکے ہیں ۔ گوٹے

چین ہر غیرمنقولہ شئے کو ہیک کرلیتا ہے : ہیلاری کلنٹن

واشنگٹن۔5جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی صدارتی امیدوار ہیلاری کلنٹن نے سخت تنقید کرتے ہوئے چین پر الزام عائد کیا کہ وہ ہر غیرمنقولہ شئے کو ہیک کرلیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اطلاعا ت کا کثیر مقدار میں ’’ سرقہ‘‘ ہوچکا ہے ۔4جولائی کی انتخابی مہم کی ایک تقریب میں انہوں نے شمالی نیو ہیمپ شائر میں ایک تقریب میں شرکت کی اور خطاب

ہندوستان کی رائے دہی میں غیر حاضری‘نمایاں تبدیلی

یروشلم۔5جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق رپورٹ پر رائے دہی کے دوران غیر حاضری اسرائیل کی گذشتہ سال غزہ کے ساتھ جنگ کے بارے میں ہندوستان کے موقف میں نمایاں تبدیلی کا اشارہ ہے ۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ این ڈی اے حکومت کے دوران ہند ۔ اسرائیل تعلقات میں استحکام پیدا ہورہا ہے ۔ ماہرین نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ

چلی نے ارجنٹینا کو شکست دے کر پہلا کوپا امریکہ خطاب جیت لیا

سانٹیاگو 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) کوپا امریکہ کے فائنل میں چلی نے پنالٹی شوٹ آوٹ میں لیونل میسی کی ارجنٹینا کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے پہلا خطاب جیت لیا ہے ۔ چلی کی ٹیم گذشتہ 99 سال میں کوپا امریکہ خطاب میں کامیابی کیلئے کوشش کر رہی تھی لیکن اسے ارجنٹینا کے خلاف کل ہوئے فائنل میچ میں اولین خطاب حاصل کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ کوپ

میں اپنی پیس کی وجہ سے ٹیم میں ہوں ‘ اومیش یادو

ناگپور 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے ونڈے کپتان ایم ایس دھونی نے بنگلہ دیش میں شکست کے بعد بالواسطہ طور پر فاسٹ بولر اومیش یادو کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ بعض موقعوں پر اچھی بولنگ نہیں کی گئی تھی تاہم خود اومیش یادو کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کیلئے ایک اثاثہ ہیں اور فاسٹ بولنگ کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے ٹیم میں جگہ بنان

سری لنکا کو پاکستان کا خلاف مستحکم موقف ‘ میتھیوز کی نصف سنچری

کولمبو 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک پانچ وکٹس کے نقصان پر 225 رنز اسکور کرتے ہوئے مستحکم موقف حاصل کرلیاہے ۔ اسے پاکستان کے خلاف جملہ 291 رنوں کی سبقت حاصل ہوگئی ہے ۔ سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 278 رنز اسکور کئے تھے ۔ جواب میں پاکستانی ٹیم صرف 215

وجئیندر سنگھ کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہئے : میری کوم

کولکتہ 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) معروف باکسر میری کوم نے کہا کہ اولمپک برانز میڈلسٹ باکسر وجئیندر سنگھ کے پیشہ ور بن جانے کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک ان کا سوال ہے وہ پیشہ ور نہیں بنیں گی اور اپنی باکسنگ اکیڈیمی پر توجہ مرکوز کرینگی ۔

ایشیس سیریز میں انگلینڈ کی کامیابی کی پیش قیاسی : فلنٹاف

لندن 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق انگلینڈ آل راونڈر اینڈریو فلنٹاف نے پیش قیاسی کی کہ جاریہ سال ایشیس سیریز میں الیسٹر کک کی قیادت والی انگلش ٹیم کو 2 – 1 سے کامیابی ملے گی ۔ 37 سالہ فلنٹاف نے کہا کہ وہ حالیہ عرصہ میں انگلش ٹیم کے مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے اس طرح کی پیش قیاسی کر رہے ہیں۔ فلنٹاف نے کہا کہ انگلش کھلاڑی اب نئے اور جارحانہ تیور

ایم ایل جئے سمہا سب سے اسٹائلش بلے باز

نئی دہلی 5 جولائی ( پی ٹی آئی ) آنجہانی ایم ایل جئے سمہا کو ملک کیلئے اب تک کھیلنے والا سب سے زیادہ اسٹائلش بلے باز قرار دیتے ہوئے سابق ہندوستانی کرکٹ وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ سابق حیدرآبادی کپتان کے مشوروں کی وجہ سے وہ ( لکشمن ) قومی ٹیم میں کامیاب ہوسکے ۔ ایم ایل جئے سمہا 7 جولائی 1999 کو کینسر کے عارضہ کا شکار ہوکر فوت ہوگئے تھے ۔ لکشمن

ورلڈ ریسلنگ چمپئن شپ ‘ ٹیم کا کل انتخاب

نئی دہلی 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے منگل کو اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں سلیکشن ٹرائیلس منعقد ہونگے تاکہ 7 تا 14 ستمبر لاس ویگاس میں ہونے والے ورلڈ چمپئن شپ کیلئے مرد ریسلرس کا انتخاب عمل میں لایا جاسکے ۔ تاہم دو مرتبہ کے اولمپک میڈلسٹ سشیل کمار ٹرائیلس میں حصہ نہیں لیں گے کیونکہ ان

وومنس ورلڈ ہاکی لیگ ‘نیدرلینڈز فاتح

اینٹورپ 5 جولائی ( پی ٹی آئی ) ہاکی ورلڈ لیگ کے وومنس فائنل میں عالمی و اولمپک چمپئن نیدر لینڈ نے ایشین گیمس گولڈ میڈلسٹ جنوبی کوریا کے خلاف 2 – 1 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے خطاب جیت لیا ہے ۔ نیدرلینڈ کی خواتین نے جنوبی کوریا کی مزاحمت کو آخری لمحات میں مات دیدی اور میچ کے اختتام سے تین منٹ قبل ایلن ہوگس کے فیلڈ گول کے ذریعہ اپنی کامیابی ک

پہلے ٹوئنٹی 20 میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

ڈھاکہ 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میں 52 رنوں سے کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ جنوبی افریقہ کی اس کامیابی میں اس کے بلے باز فاف ڈو پلیسی کا اہم رول رہا جنہوں نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 79 ناٹ آوٹ رنز بنائے ۔ افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرکے 20 اوورس میں ڈو پلیسی کی شاندار نصف سنچری کی بدولت 148 رنز بنائے ۔

کوپا امریکہ فائنل ‘ میسی کے افراد خاندان سے چلی کے شائقین کی بدسلوکی

سانٹیاگو 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے افراد خاندان پر کوپا امریکہ کپ کے فائنل مقابلہ کے دوران چلی کے پرستاروں نے حملہ کی کوشش کی اور ان سے دھکم پیل کی گئی ۔ فائنل میں میسی کی ٹیم کو چلی کے مقابلہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ میسی کے افراد خاندان کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہاف ٹائم

ویراٹ کوہلی ہندوستانی کرکٹ کا مستقبل : سر ویوین رچرڈز

نئی دہلی 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈین کے سابق اسٹار بلے باز سر ویوین رچرڈز نے کہا کہ کسی کو ویراٹ کوہلی کے جارحانہ تیور پر تنقید نہیں کرنی چاہئے کیونکہ کوہلی اپنی جارحیت کے مطابق صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ سر رچرڈز نے کہا کہ کوہلی کے طرز عمل میں کوئی خامی نہیں ہے ۔ وہ دھونی سے بہت مختلف ہیں۔ ان کے خیال میں اگر کوئی میدان پر جارحیت ا