میانمار فوجی آپریشن تمام دہشت گرد گروپس کیلئے عبرت

نئی دہلی ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) میانمار میں کل ہندوستانی فوج کے تقریباً 70 کمانڈوز پر مشتمل ٹیم نے صرف 40 منٹ کی کارروائی میں 38 ناگاباغیوں کو ہلاک کردیا اور 7 زخمی ہوگئے۔ باوثوق ذرائع نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ حکومت نے یہ سخت فیصلہ اس وقت کیا جب ناگا دہشت گردوں نے 4 جون کو منی پور کے علاقہ میں گھات لگا کر کئے گئے حملہ می

’جہادی اسلام ‘ کے خلاف ہوں : اشوک سنگھل

لکھنؤ ۔10 جون (سیاست ڈاٹ کام) وشوا ہندو پریشد لیڈر اشوک سنگھل نے مسلم برادری سے اپیل کی ہیکہ کاشی، متھرا اور ایودھیا کی اراضی ہندوؤں کے حوالے کردیں تاکہ سماج میں ہم آہنگی اور بھائی چارگی کو فروغ مل سکے۔ آج ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جس میں مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ بھی موجود تھے، اشوک سنگھل نے کہا کہ وہ ’’پرامن اسلام‘‘ نہیں

یہ میانمار نہیں ہے : پاکستان

اسلام آباد ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے ہندوستان کے اس بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا کہ دہشت گرد گروپس کے خلاف کارروائی کے لئے سرحد پار کرنے سے بھی پس و پیش نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو میانمار کی غلطی یہاں نہیں کرنی چاہئے کیونکہ پاکستان کی مسلح فورس سرحد پار سے ہونے والی کسی ب

میانمار کے علاقہ میں ہندوستانی فوجی کارروائی کی تردید

یانگون ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) میانمار نے آج کہا ہیکہ ہندوستانی فوج نے باغیوں پر حملہ اسی کی سرزمین پر کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی واضح کیا کہ باغی گروپس کو پڑوسی ممالک پر حملہ کیلئے میانمار کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ میانمار کے صدارتی دفتر کے ڈائرکٹر نے فیس بک پوسٹ پر لکھا ہیکہ میانمار فوجی بٹالین سے موصولہ ا

کوزی کوڈ ایرپورٹ پر فائرنگ، سی آئی ایس ایف جوان ہلاک

کوزی کوڈ ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) کوزی کوڈ میں واقع کریپور ایرپورٹ پر آج سی آئی ایس ایف عملہ اور ایرفورس اتھاریٹی آف انڈیا عہدیداروں کے مابین جھڑپ ہوگئی اور فائرنگ کے نتیجہ میں ایک جوان ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ کیرالا کے وزیرداخلہ رمیش چنی تلا نے بتایا کہ جھڑپوں میں سی آئی ایس ایف کا ایک جوان ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتا

ایرانی عازمین کو ہراساں کرنے پر سعودی ایرپورٹ اسٹاف کو سزاء

ریاض ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے سیکوریٹی عہدیدار نے بتایا کہ جدہ ایرپورٹ کے دو ملازمین کو دو ایرانی مرد عازمین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے فی کس 4 سال سزائے قید سنائی گئی۔ عہدیدار نے بتایا کہ جدہ انٹرنیشنل ایرپورٹ کے دو ورکرس کو فی کس ایک ہزار کوڑے بھی لگائے جائیں گے۔ عہدیدار نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی

کجریوال کی پرنب مکرجی نجیب جنگ سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کی اور عام آدمی پارٹی حکومت و لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کے مابین مختلف موضوعات پر جاری سیاسی تعطل کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا۔ سرکاری ترجمان نے نجیب جنگ کے ساتھ اختلافات کے بارے میں تبادلہ خیال کی تردید کی ۔ قبل ازیں کجریوال نے نجیب جن

تیل کی پیداوا رمیں امریکہ سعودی عرب سے آگے

لندن ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے سال 2014ء میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ تیل کی پیداوار کے ذریعہ سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دنیاکی بڑی معیشتوں میں توانائی کے استعمال میں ہندوستان نے سب سے زیادہ ترقی ریکارڈ کی ۔ ورلڈ انرجی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ نے سال 2014ء میں 15.9 فیصد زائد تیل کی پیداوار کی ہے۔ اس کی یومیہ پید

ہندوستان دہشت گردی کا ہرگز روادار نہیں، گڈکری کا ریمارک

نئی دہلی ، 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کے تئیں ’’بالکلیہ عدم روادار‘‘ ہے، سینئر مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج یہ بات کہی، لیکن میانمار میں عسکریت پسندوں کے خلاف آرمی کی ’’سخت کارروائی‘‘ کی تفصیلات کے اظہار سے گریز کیا۔ مرکزی کابینہ کی میٹنگ کے بعد میڈیا کو روداد سے واقف کراتے ہوئے گڈکری نے ابتدا میں ا

کانپور میں 7 تا 8 گھنٹے برقی کٹوتی ایم پی جوشی نے میٹنگ طلب کرلی

کانپور ، 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایسے حالات میں جبکہ اس شہر میں درجہ حرارت 45 ڈگری کے نشان کو چھورہا ہے، کانپور کے مسائل بار بار برقی کٹوتیوں سے کئی گنا بڑھ گئے ہیں جبکہ زائد از دو درجن ٹرانسفارمرز غیرکارکرد پڑے ہیں۔ گزشتہ چند یوم میں برقی طلب میں اضافہ نے ٹرانسفارمرز کو ناکام کردیا، محکمہ برقی نے یہ بات بتائی ہے۔ محکمہ صبح و شام دو، دو

صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کا کل سے 5 روزہ تعطیلات

نئی دہلی ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی 5 روزہ تعطیلات پر کل سے روانہ ہوں گے۔ وہ ریٹریٹ بلڈنگ میں قیام کریں گے جو شملہ کے قریب چنار کے درختوں سے گھری ہوئی ہے۔ ہماچل پردیش کے گورنر کلیان سنگھ ان کے اعزاز میں ایک تحریری پروگرام اور ایک عشائیہ ترتیب دے رہے ہیں۔ صدرجمہوریہ کی جانب سے ریاست کے سینئر شخصیات، وزیروں اور عہدید

لاپتہ طیارہ کے ارکان عملہ کا حشر نامعلوم، تلاشی مہم میں شدت

چینائی ؍ کڈالور ، 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) کوسٹ گارڈ کے ڈارنیئر ایرکرافٹ میں سوار تین ارکان عملہ کا حشر ہنوز نامعلوم ہے، یہ طیارہ دوشنبہ کو لاپتہ ہوا تھا اور ساحل ٹاملناڈو کے پاس تلاشی کے زبردست آپریشنس میں آج مزید سات جہازوں کی تعیناتی کے ساتھ شدت پیدا کردی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل کوسٹ گارڈ وائس اڈمیرل ایچ سی ایس بشٹ نے چینائی میں اعلیٰ

آسام میں اگلی حکومت بی جے پی تنہا بنائے گی، سونوال کا دعویٰ

سلچار ( آسام ) ، 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر مملکت برائے کھیل کود اور بہبودی نوجوانان سرب نند سونوال نے آج کہا کہ بی جے پی آسام میں اپنے بل بوتے پر اگلی حکومت تشکیل دے گی۔ انھوں نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی ‘ کو بتایا کہ بی جے پی آسام میں تنہا اگلی حکومت بنائے گی۔ اس ریاست کے عوام جانتے ہیں کہ حقیقت حال کیا ہے اور کون اس ریاست میں ترقی

غیرسنجیدہ عرضیوں پر روک لگانا ترجیح : سی آئی سی شرما

نئی دہلی ، 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) سنٹرل انفارمیشن کمیشن کی ترجیح پریشان کن عرضیوں اور تصفیہ طلب کیسوں کی بڑھتی تعداد پر روک لگانا رہے گی، اس کے نئے سربراہ وجئے شرما نے آج یہاں یہ بات کہی۔ شرما جنھیں یہاں صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے عہدہ کا حلف دلایا، انھوں نے کہا کہ اس کمیشن کی رجسٹری کے کام کاج میں بھی بہتری لائی جائے گی تاکہ یقینی ہوجائ

ہندوستان اور چین کو نیپال سے مشورہ کرنا چاہئے تھا : سیتارام یچوری

کھٹمنڈو ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور چین کو نیپال سے مشاورت کرنی چاہئے تھی، کہ کیا وہ اس بات سے اتفاق کرتا ہیکہ سرحدی تجارت میں اضافہ کیا جائے۔ نیپال سے قریبی علاقہ میں سرحدی تجارت ہوتی ہے۔ سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے یہ تبصرہ اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن قبل نیپالی پارلیم

اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کا تیسرا فریق ہونا چاہئے : میرواعظ

سرینگر ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) اعتدال پسند حریت کانفرنس کے صدرنشین میرواعظ عمر فاوق نے تجویز پیش کی کہ اقوام متحدہ کو ہندوستان اور پاکستان کے بلارکاوٹ مذاکرات کیلئے مسئلہ کشمیر کا تیسرا فریق بن جانا چاہئے تاکہ اس تنازعہ کی یکسوئی ہوسکے۔ میرواعظ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اعتدال پسند حریت کانفرنس چاہتی ہیکہ بامعنی بات چیت اور دوست

فینانس کمپنی ملازم پر چاقوزنی، 17 لاکھ لوٹ لئے گئے

راجکوٹ ، 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) لوٹ مار کی دلیرانہ واردات میں تین نقاب پوش آدمیوں نے مبینہ طور پر یہاں شہر کی ایک فینانس کمپنی کے اسٹاف ممبر کو چاقو گھونپ دیا اور اسے شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر 17 لاکھ روپئے لیکر چلتے بنے، پولیس نے آج یہ بات کہی۔ 30 سالہ سنیل لالوانی جو ’امباجی انٹرپرائز‘ کا ملازم ہے، اسے دوشنبہ کی شام تین غیرشناخت شدہ

عظیم شخصیتوں کو تاریخ نے نظرانداز کردیا : راجناتھ

لکھنو ، 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی عظیم شخصیتوں کو ’’بیرونی لوگوں کے اثر‘‘ کے تحت تحریر کی گئی تاریخ میں ’’نظرانداز‘‘ کیا گیا ہے، مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج یہ بات کہی اور فاضل تاریخ دانوںسے اپیل کی کہ ایسی شخصیتوں کے بارے میں ریسرچ کریں تاکہ تاریخ میں ان کیلئے مناسب جگہ یقینی ہوجائے۔ راجناتھ یہاں ایک پروگرام سے

نائب صدرجمہوریہ نے ہماچل پردیش کے پنچایت راج نمونہ کی ستائش کی

شملہ ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری نے آج ہماچل پردیش کے پنچایت راج نمونہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خواتین کی بااختیاری اور دیگر متعلقہ امور میں مدد ملے گی۔ دیگر ریاستوں کو بھی اس نمونہ کی تخلیق کرنا چاہئے۔ حامد انصاری نے کہا کہ پنچایت راج اداروں میں 50 فیصد اور پولیس فورس میں 30 فیصد تحفظات سے خواتین کی بااخ

دالوں کی قیمت میں اضافہ پر قابو پانے طویل مدتی اقدامات کی ضرورت : بایاں بازو

نئی دہلی ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) بائیں بازو کی پارٹیوں کے کاشتکار شعبہ نے آج مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ طویل مدتی اقدامات کئے جائیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ہندوستان خودمکتفی ہوجاتا ہے اور دالوں کی پیداوار کافی مقدار میں ہوتی ہے۔ یہ مطالبہ مرکزی کابینہ کے آج کے فیصلہ کی بناء پر کیا گیا ہے جس نے دالوں کی درآمد کا ارادہ ظاہ