بلوچستان میں پولیس نشانے پرچار اہلکار ہلاک

وئٹہ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں چار پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھی شامل ہے۔سی سی پی او کوئٹہ عبد الرزاق چیمہ نے جائے وقوع پر میڈیا کو بتایا کہ پولیس کے چار اہلکار پشتون آباد کے علاقے میں معمول کے گشت پر تھے کہ اس دورن انھوں ن

ہندوستانی قیادت کی مذمت کی قرارداد پاکستانی سینیٹ میں منظور

اسلام آباد ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے ڈھاکہ میں تبصرہ پر تنقید میں شدت پیدا کرتے ہوئے پاکستانی سینیٹ نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی، جس میں وزیراعظم ہند نریندر مودی کے بیان کو ’’غیرذمہ دارانہ اور غیرمدبرانہ‘‘ اور ہندوستان کی ’’اجارہ دارانہ ذہنیت کا عکاس‘‘ قرار دیا گیاہے۔ پاکستان کے قائدین نے بنگلہ د

مقید ایم ایل اے کو اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت

پاناجی۔/11جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) گواکے اسپیکر اسمبلی آ بتایا کہ جیل میں مقید رکن اسمبلی اور سابق وزیر فرانسیسکو میکی پاچیکو آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے اسمبلی کے مانسون اجلاس میں عدالت کی اجازت سے شریک ہوسکتے ہیں۔ گوا وکاس پارٹی لیڈر اور توام کے رکن اسمبلی فرانسیسکو ایک سرکاری عہدیدار کو طمانچہ مارنے کے الزام میں سزا سنائی، یہ یہاں

کرپشن کیس میں بھوجبل کی گرفتاری کی ضرورت نہیں

ممبئی ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : ایک کرپشن کیس میں سابق ریاستی وزیر تعمیرات عامہ چھگن بھوجبل اور دیگر 5 کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے 3 دن بعد مہاراشٹرا اینٹی کرپشن بیورو نے آج کہا کہ کیس کی تحقیقات جاری ہے لہذا ملزمین کی حیثیت سے ان کی گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے ۔ اے سی بی کے ڈائرکٹر جنرل پروین دکشت نے بتایا کہ ثبوتوں اور واقعاتی شواہد

لاری کی ٹکر سے زخمی نوجوان کو 20 لاکھ روپئے معاوضہ

نئی دہلی ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک تیز رفتار لاری کی ٹکر سے شدید زخمی ایک 30 سالہ نوجوان کو موٹر ایکسیڈنٹ کلیمس ٹریبونل نے 21 لاکھ روپئے معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ حادثہ میں ملوث ٹرک کا انشورنس کرنے والی ایفکو ٹوکیو جنرل انشورنس کمپنی کو ٹریبونل نے ہدایت دی ہے کہ متاثرہ نوجوان عمران خاں ساکن شمالی دہلی کو 20,87,925 روپئے ادا کر

کسانوں کی زبوں حالی نظرانداز نہ کریں

نئی دہلی ۔ 11جون (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی نے آج وزیراعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر پنجاب پرکاش سنگھ بادل سے کہا کہ کسانوں کی زبوں حالی کو نظرانداز نہ کیا جائے اور کسان سرجیت سنگھ کی جن سے ان کی ملاقات ہوئی تھی، اس کی موت پر تاسف کا اظہار کیا۔ راہول نے ٹوئیٹ کیا کہ ہمارے ملک میں کسان کافی مشکل میں ہے۔ میری مودی ۔ بادل حکومت سے اپیل ہ

بجرنگ دل کارکنوں کا حریت سمینار کے خلاف احتجاج

جموں۔/11جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) بجرنگ دل کارکنان نے آج حریت کانفرنس کے سید علی گیلانی کی زیر قیادت منعقد ہونے والے سمینار کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے یہ الزام عائد کیا کہ اس کا مقصد وادی کشمیر کے عوام میں مخالف ہند اور قوم دشمن جذبات کو اُبھارنا ہے۔ کارکنوں نے مخالف حریت نعرے لگاتے ہوئے سید علی شاہ گیلانی کا پتلا نذرآتش کیا اور ری

میگی نوڈلس پر پابندی کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں عرضی پر سماعت

ممبئی۔/11جون، ( سیاست ڈاٹ کام) کثیر قومی کمپنی نیسلے انڈیا لمیٹیڈ نے آج میگی نوڈلس کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے ہندوستانی مارکٹ میں اس پر پابندی عائد کرنے سے متعلق فوڈ اتھاریٹیز کے حکم کو ممبئی ہائی کورٹ میں چلینج کیا ہے جس کی عرضی پر کل سماعت ہوگی۔ کمپنی کے وکیل نے جسٹس وی ایم کناڈے اور جسٹس بی آر کولہ حوالہ کی ڈیویژن بنچ کے روبرو ایک در

ایرپورٹ پر سی آئی ایس ایف پرسونل کی غنڈہ گردی سی سی ٹی وی فوٹیج سے آشکار

کوزی کوڈ ۔ 11جون (سیاست ڈاٹ کام) سیکوریٹی توڑتے ہوئے سی آئی ایف ملازمین کے ایک گروپ نے جو بظاہر کاری پور ایرپورٹ میں کل رات یہاں پیش آئے تشدد میں اپنے ایک رفیق کی موت پر برہم تھے، کافی توڑپھوڑ مچائی اور ایرپورٹ کی املاک کو نقصان پہنچایا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے اس تشدد کی تصدیق ہوگئی جسے آج ٹیلیویژن چینلوں نے دکھایا۔ اس سے معلوم ہوا کہ 10 ت

سکھ نوجوان کے موت کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

جموں ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : سکھ تنظیموں نے 4 جون کو پیش آئے پر تشدد احتجاج کے دوران آج ایک نوجوان کی موت کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ پولیس فائرنگ میں جسجیت سنگھ کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات میں پیشرفت نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ان تنظیموں نے سکھ نوجوانوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج پر معاہدہ کی خلاف ورزی قرار دیا

میانمار آپریشن : کانگریس کے رویہ پر بی جے پی کی تنقید

نئی دہلی ۔ 11جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کانگریس کو ہدف تنقید بنایا کہ اس نے میانمار آپریشن کے بارے میں حکومت پر تنقیدیں کی ہیں اور کہا کہ یہ پارٹی تعمیری اپوزیشن کا رول ادا کرنے کے بجائے پاکستان کی ’’زبان‘‘ میں بول رہی ہے۔ بی جے پی کے نیشنل سکریٹری شری کانت شرما نے یہاں کہا کہ کانگریس مایوسی میں مبتلاء ہے اور یہ کیفیت لوک سبھا

ادتیہ ناتھ کو نماز پڑھنے اعظم خاں کا مشورہ

رامپور( اتر پردیش) ۔ /11جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) یوگا پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ یوگی ادتیہ ناتھ کے حالیہ تبصرہ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اور سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خاں نے آج کہا کہ زعفرانی لیڈر کو چاہیئے کہ اپنا ذہنی فتور دور کرنے کیلئے نماز پڑھنا شروع کردیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچیکہ یوگی کو نماز پڑھنے کا مشورہ دینا

نتیش ۔ لالو اتحاد سے این ڈی اے کی مشکلات میں اضافہ

نئی دہلی۔/11جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا نے آج کہا کہ چیف منسٹر بہار نتیش کمار اور ار جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادوکے درمیان مفاہمت سے بہار میں این ڈی اے کا کام مشکل ترین ہوگیا ہے جہاں پر اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ انہوں نے مجوزہ اتحاد کے بارے میں بی جے پی صدر امیت شاہ سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ امیت شاہ نے بی ج

سوامی اگنی ویش کی کجریوال پر تنقید

نئی دہلی ۔ 11جون (سیاست ڈاٹ کام) ایسے وقت جبکہ عام آدمی پارٹی حکومت کئی تنازعات میں گھری ہے، اناہزارے کے مخالف رشوت ستانی ایجی ٹیشن گروپ کے سابق رکن سوامی اگنی ویش نے بھی آج کہا کہ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال خود اپنے طئے کردہ اخلاقی معیارات کو برقرار رکھنے میں ناکام ہورہے ہیں۔ انہوں نے آج ایک ایونٹ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کہ

چیٹی ناڈ گروپ کے دفاتر پر انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے دھاوے

چینائی۔/11جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے آج دوسرے دن بھی تین ریاستوں میں واقع مشہور چیٹی ناڈ گروپ آف کمپنیز کے دفاتر پر دھاوے جاری رکھے۔ دریں اثناء گروپ کے صدرنشین ایم اے ایم راما سوامی کی شکایت پر پولیس نے ان کے عاق کردہ لے پالک فرزند ایم اے ایم آر متیا جن کا اصل نام ایاپن ہے قانون تعزیرات ہند کے مختلف دفعات بشمول ڈرانے د

میانمار کے سفارتخانہ پر احتجاجی مظاہرہ

نئی دہلی۔/11جون( فیکس)برمی مسلمانوں پرہورہے انسانیت سوز ظلم وستم کے خلاف سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے برما کے سفارتخانہ پر زبردست احتجاج کیا گیا اور میانمار(برما) سفارت خانے کو میمورنڈم پیش کیاگیا ۔احتجاجی ریلی میںقومی نائب صدر ایڈوکیٹ شرف الدین احمد، دہلی اسٹیٹ کے صدر ایڈوکیٹ محمد اسلم احمدکے علاوہ سیکڑوں کی تعداد م

جویریہ فاطمہ کو تلنگانہ ٹینس ٹورنمنٹ میں گولڈ میڈل

حیدرآباد۔11جون ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر منائے گئے ایک ہفتہ طویل جشن کے موقع پر حکومت کی سرپرستی میں اسپورٹس کے مختلف مقابلے منعقد کئے گئے تھے جس میں ٹینس ٹورنمنٹ میں حیدرآباد کی ابھرتی اور نوجوان ٹینس اسٹار جویریہ فاطمہ نے انڈر 14 ٹورنمنٹ کے خطابی مقابلہ میں سریجاریڈی کو 7-2 سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ انڈر 12

دھونی دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوںمیں واحد ہندوستانی

نیویارک۔11 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی دنیا کے 100 امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ پانے والے واحد ہندوستانی کھلاڑی ہیں جبکہ اس فہرست میں امریکی باکسر اور دولت کے پجاری سمجھے جانے والے فلائیڈ مے ویدر پہلے مقام پر فائز ہیں نیز اس فہرست میں امریکی گولف کھلاڑی ٹائیگر ووڈس ‘ٹینس اسٹار راجر فیڈرر

پاکستان کیخلاف 16رکنی سری لنکائی ٹیم کا اعلان

کولمبو۔11 جون (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا نے پاکستان کے خلاف تین ٹسٹ مقابلوں کی گھریلو سیریز کے لئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔اسکواڈ میں سب سے حیران کن شمولیت ز جیہان مبارک ہے جن کی 8 سال کے طویل عرصے کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، مبارک نے آخری ٹسٹ میچ 2007 میں کھیلا تھا۔اس کے علاوہ اسکواڈ میں تین نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں آ