شادی

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جون : ( راست ) : جناب شیخ محبوب کے فرزند مسٹر محمد خالد ( عامر ) کی شادی مس نکہت پروین دختر جناب مرزا احمد بیگ کے ساتھ 11 جون کو بعد نماز مغرب مسجد اقصیٰ نٹراج نگر جھرہ میں انجام پائی ۔ استقبالیہ محبوب فنکشن ہال کاروان روڈ میں ترتیب دیا گیا ۔ اس تقریب میں عزیز اقارب دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔

عرس شریف

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جون : ( راست ) : درگاہ حضرت سید روح اللہ شاہ قادریؒ کا سالانہ عرس شریف 13 جون عثمان پورہ متصل مسجد مرتضی منعقد ہوگا ۔ بعد نماز مغرب صندل شریف بمکان افضل شریف مرحوم سے برآمد ہو کر درگاہ شریف پہونچے گا ۔ اور بعد فاتحہ خوانی درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا جائے گا ۔۔

شیر خوار بچہ کا اغواء کنندہ گرفتار ،سالی سے انتقام ‘ اے سی پی میر چوک گنگا دھر کا بیان

حیدرآباد 12 جون (سیاست نیوز) میر چوک پولیس نے شیر خوار بچہ کا اغواء کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک سالہ وشنو کا اس کے خالو مدیلیٹی نے اغوا کیاتھا ۔ اپنی سالی سے بدلہ لینے کیلئے اس شخص نے یہ اقدام کیا تھا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس میر چوک مسٹر گنگا دھر نے بات بتائی ۔ انہوں نے ایک پولیس کانفرنس کے دوران اغواء کار مدیلی

ٹاٹا ڈوکومو کا ’ فوٹون میکس وائی فائی ڈو ‘ پر انٹرنیٹ متعارف

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : ٹاٹا ڈوکومو جو ٹاٹا ٹیلی سرویسیس لمٹیڈ کا یونیفائیڈ ٹیلی کام برانڈ ہے اس نے اس کے ایڈوانسڈ فوٹون میکس وائی فائی ڈو کو متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ برانڈ کی کامیاب فوٹون سیریز میں فوٹون میکس وائی فائی ڈو انٹرنیٹ استعمال کنندوں کو بیاٹری ساتھ چھوڑنے کے ڈر کے بغیر ملیٹپل ڈیوائسیس پر بلا رکاوٹ ، ہائی اس