ٹاٹا ڈوکومو کا ’ فوٹون میکس وائی فائی ڈو ‘ پر انٹرنیٹ متعارف

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : ٹاٹا ڈوکومو جو ٹاٹا ٹیلی سرویسیس لمٹیڈ کا یونیفائیڈ ٹیلی کام برانڈ ہے اس نے اس کے ایڈوانسڈ فوٹون میکس وائی فائی ڈو کو متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ برانڈ کی کامیاب فوٹون سیریز میں فوٹون میکس وائی فائی ڈو انٹرنیٹ استعمال کنندوں کو بیاٹری ساتھ چھوڑنے کے ڈر کے بغیر ملیٹپل ڈیوائسیس پر بلا رکاوٹ ، ہائی اسپیڈ وائی فائی کنکٹیویٹی سے استفادہ کرنے میں مدد ملے گی ۔ فوٹون میکس وائی فائی ڈو میکس ٹکنالوجی کا استعمال کرتا ہے جو تین گنا تیز اسپیڈ پلس ٹکنالوجی بنسبت دیتی ہے ۔ استعمال کنندے ان کے استعمال کے درکارات کی بنیاد پر دیٹا پلانس کے وسیع رینج میں سے انتخاب کیلئے آزاد ہیں ۔ فوٹون میکس وائی فائی 4400 ایم اے ایچ بیاٹری پاور بینک کیساتھ وائی فائی انٹرنیٹ کنکشن کو یقینی بناتی ہے ۔ پرسنل کلاؤڈ اور شیرنگ صلاحیت کے ساتھ 32 جی بی مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ سے آراستہ ہے ۔ 5 ڈیوائسیس تک کی کنیکٹیویٹی کو شیر کیا جاسکتا ہے ۔ فوٹون میکس وائی فائی ڈو کی قیمت 2899 روپئے تمام سرکلس پر تمام پوسٹ پیڈ گاہکوں کیلئے مقرر ہے ۔۔