عرس شریف

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جون : ( راست ) : درگاہ حضرت سید روح اللہ شاہ قادریؒ کا سالانہ عرس شریف 13 جون عثمان پورہ متصل مسجد مرتضی منعقد ہوگا ۔ بعد نماز مغرب صندل شریف بمکان افضل شریف مرحوم سے برآمد ہو کر درگاہ شریف پہونچے گا ۔ اور بعد فاتحہ خوانی درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا جائے گا ۔۔
٭٭ عرس شریف الحاج محمد نصر اللہ شاہ چشتی مرزائی واقع آغا پورہ احاطہ درگاہ حضرت خواجہ مرزا محمد بیگ میں 15 جون کو بعد مغرب مقرر ہے ۔ جس میں محفل سماع کا اہتمام شامل ہے ۔ مراسم عرس سجادہ نشین انجام دینگے ۔۔
٭٭ حضرت سید شاہ ہاشم اللہ حسینی قادری چشتی کا عرس شریف باغ لشکر جنگ نزد پولیس اسٹیشن دبیر پورہ میں 27 اور 28 شعبان کو مقرر ہے ۔ بعد نماز عشاء صندل مالی چادر گل فاتحہ خوانی تقسیم تبرک مراسم عرس متولی انجام دیں گے ۔ غلام افضل حسین بیابانی کی قرات کلام پاک و نعت شریف ہوگی ۔ جلسہ فیضان اولیاء و محفل چشت سماع زیر نگرانی مولانا میر محمد مصطفی علی شاہ عرفان مقرر ہے ۔۔