سابق یمنی صدر کی فیملی کے مکانات فضائی حملوں کا نشانہ

صنعا ، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) یمنی سکیورٹی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ چھ عام شہری یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودیہ زیرقیادت اتحاد کے فضائی حملوں میں ہلاک ہوگئے، جن میں سابق صدر علی عبداللہ صالح کے رشتے داروں کے مکانات نشانہ بنائے گئے۔ عہدیداروں کو میڈیا سے بات کرنے کا اختیار نہیں، اس لئے انھوں نے شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ درج

مہوبا کے ہندوؤں کا رمضان میں روزہ رکھنے کا فیصلہ

لکھنؤ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) اُترپردیش کے ضلع مہوبا میں ہندوؤں نے رمضان المبارک کے موقع پر مسلمانوں کے ساتھ روزہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلمانوں نے یہاں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس کے قیام کیلئے مہم شروع کی ہے اور اس کی تائید میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ مسلمانوں نے مہوبا میں ایمس جیسے ادارہ کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کو ’’من کی

ایرانڈیا کے کھانے میں’ چھپکلی ‘

نئی دہلی، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایرانڈیا کی پرواز میں ایک مسافر کو سربراہ کئے گئے لنچ میں ’’مردہ چھپکلی‘‘ پائی گئی۔ تاہم ایرانڈیا حکام نے اس کی تردید کردی۔ بتایا گیا کہ دہلی۔ لندن فلائیٹ A1-III میں مسافر کو دوپہر کا کھانا پیش کیا گیا۔ اس میں چھپکلی دیکھ کر مسافر نے چیخ و پکار شروع کردی۔ اسے کھانا تبدیل کرنے کی پیشکش کی گئی لیکن نہ صرف

مہاراشٹرا : اقلیتی تعلیمی اِدارے داخلے کے حق سے محروم

ممبئی۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے محکمہ اقلیتی بہبود نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم کے ساتھ رابطہ کے فقدان کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں اقلیتوں کے حق میں جو اہم نکات ہیں، انہیں گزشتہ ماہ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے جاری کردہ اعلامیہ میں بالکلیہ نظرانداز کردیا گیا۔ محکمہ اقلیتی بہبود کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اعلیٰ تعلیم نے ف

مصر میں 7 اِسلام پسندوں کو سزائے موت منسوخ

قاہرہ،13 جون (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی عدالت نے سات اِسلام پسند دہشت گردوں کی سزائے موت منسوخ کردی اور بدامنی کا شکار شمالی سینائی علاقہ میں 25 پولیس ملازمین کی ہلاکت سے متعلق مقدمہ کی ازسرنو سماعت کا حکم دیا۔ کریمنل کورٹ نے 2013ء میں شمال سینائی شہر رفاہ میں 25 پولیس ملازمین کی ہلاکت کے الزام میں عادل ہبارا اور 6 دیگر کو گزشتہ سال ڈسمبر میں

حریت لیڈر گیلانی گھر پر نظربند ’مخالف قوم‘ سمینار کا شاخسانہ

سرینگر ، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) کٹر پسند حریت کانفرنس کے کئی قائدین بشمول صدرنشین سید علی شاہ گیلانی آج حکام کی جانب سے گھر پر نظربند کردیئے گئے تاکہ اس اجتماعی تنظیم کا کل اتوار کو طئے شدہ متنازعہ سمینار کا انعقاد ناکام کردیا جائے، جسے ’مخالف قوم‘ اقدام سمجھا جارہا ہے۔ پولیس دستہ گیلانی کی قیامگاہ کے باہر تعینات کردیا گیا اور کسی ک

یوپی میں تیز رفتار ٹرک نے ٹرالی کو روند ڈالا ، 19ہلاک

ایٹاہ،13 جون (سیاست ڈاٹ کام) تیز رفتار ٹرک کے دو ٹریکٹر ٹرالیز سے تصادم کے نتیجہ میں 19 مسافرین بشمول دو خواتین اور پانچ بچے ہلاک اور تقریباً 30 زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ملاون علاقہ میں پیش آیا۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس آر پی گپتا نے بتایا کہ دو گاڑیاں نہر کی طرف جارہی تھیں جہاں پورا دیہات میں بھگوت پوجا کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تیز رفتار ٹرک

امریکہ : مساجد میں ’مخبر‘ بننے سے انکار پر اِنتقامی کارروائی

نیویارک، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) چار مسلم افراد نے ایف بی آئی ایجنٹس پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ’مخبر‘ بننے سے انکار کیا جس کی بناء انہیں ’’نو فلائی فہرست‘‘ میں رکھا گیا۔ انہوں نے ایف بی آئی ایجنٹس سے ہرجانہ کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم ان پر عائد سفری امتناع برخاست کردیا گیا۔ ان چار افراد کے وکلاء نے وفاقی جج کو یہ بات بتائی۔ جاریہ ہ

ٹینکر سے امونیا گیاس کا اخراج، 5 ہلاک ، 100 افراد زخمی

لدھیانہ، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) امونیا گیاس کے اخراج کے سبب 5 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ ضلع لدھیانہ میں مضرت رساں امونیا گیاس ٹینکر سے نکلنے والے شعلے اور اس گیاس کے سونگھنے کے سبب بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ چیف منسٹر پنجاب پرکاش سنگھ بادل نے اس سانحہ والے واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہاں سے تقریباً 25

امریکہ میں دو افراد پر آئی ایس کی مدد کا الزام

بوسٹن ۔ 13 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکہ میں ان دو افراد پر مسلمانوں کو مشتعل کرنے کے لیے مصروف ایک فرسودہ ذہن خاتون کو ہلاک کرنے آئی ایس آئی ایس کی سازش میں مدد کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ دہشت گردوں کو مادی امداد پہونچانے کی سازش کے الزام کے تحت واروک رھوڈ آئیلینڈ کے 24 سالہ نکولاس روینیسکی کو بوسٹن کی وفاقی عدالت میں پیش

۔103 سالہ مرد کی 91 سالہ خاتون سے شادی

ایسٹ بورن ۔ 13 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : برطانیہ میں آج ایک 103 سالہ شخص اور 91 سالہ خاتون کی شادی ہوگئی ۔ اس طرح یہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ عمر میں شادی کرنے والا معمرین جوڑا بن گیا ہے ۔ جارج کیربی اور ڈورین لکی جو گذشتہ 27 سال سے شادی کے بغیر ازدواجی زندگی بسر کررہے تھے اور آج ایسٹ بورن کے سمندری ساحل پر واقع ایک ہوٹل میں شادی کے بندھن می

ہندوستان پر علاقائی عدم استحکام پیدا کرنے پاکستان کا الزام

اسلام آباد ۔13 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ہندوستان پر مبہم و بالواسطہ تنقید کرتے ہوئے آج الزام عائد کیا وہ ( ہندوستان) جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور اس ملک ( پاکستان ) کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندی کی تائید کے ذریعہ اس علاقہ میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے ۔ جنرل راحیل شریف نے ہندوستان کا نام لئے بغیر

جان کیری دواخانہ سے ڈسچارج چلنے کے لیے بیساکھی کا سہارا

بوسٹن ۔ 13 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکی وزیر خارجہ آج دواخانہ سے ڈسچارج ہوگئے ۔ وہ دورہ فرانس کے موقع پر صبح کی سیکل رانی کے دوران حادثہ کے بعد پیر میں فریکچر آنے کے سبب 10 دن سے دواخانہ میں زیر علاج تھے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ دوران علاج وہ خارجہ پالیسی کے کلیدی مسائل سے بخوبی باخبر رہے ہیں ۔ جان کیری نے مساچوسٹس ہاسپٹل سے ڈسچارج ہوت

طارق عزیز کی نعش اردن منتقل، رشتہ داروں میں اُلجھن

عمان۔13 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) عراق کے سابق نائب صدر اور صدام حسین کے دست راست طارق عزیز کے گذشتہ دنوں عراق کے ایک فوجی اسپتال میں انتقال کے بعد ان کی میت آخری رسومات کی ادائی کیلئے اردن منتقل کردی گئی ہے۔ ’العربیہ‘ کے مطابق طارق عزیز کے افراد خاندان کو لاعلم رکھتے ہوئے ایک خصوصی طیارے کے ذریعہ اُن کی نعش اُردن منتقل کی گئی ۔ اردنی ح

ہندوستانی اسپنر کا بہتر مظاہرہ‘ بنگلہ دیش 111/3

فتح اللہ ۔13جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان رواں واحد ٹسٹ بارش سے مسلسل متاثر ہے اور چوتھے دن بھی دن کے مقررہ اوورس مکمل ناہوسکے حالانکہ ہندوستان نے اپنے کل کے اسکور 462/6 پر ہی اپنی پہلی اننگز ختم کرنے کا فیصلہ کردیا اور بنگلہ دیش کو بیٹنگ کیلئے مدعو کیا تاہم وہ ہندوستانی اسپنر کی جوڑی روی چندر اشون کے ہمراہ ہربھ

اجمل کی فام میں واپسی

چیسٹرلی اسٹریٹ۔13 جون (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل نے انگلش ٹوئنٹی20 لیگ میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے فارم میں واپسی کا ثبوت دیا اور اپنی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے میں کامیابی دلوائی۔نیٹ ویسٹ ٹوئنٹی20 بلاسٹ میں سعید اجمل کی ٹیم وورسسٹر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان ڈیرل مچل کے 59 اور روز وٹلی کے 53 رنز کی بدولت اسکور بورڈ پ

اسمتھ کے 199 رنز ‘ویسٹ انڈیز کوشکست کا خطرہ

کنگسٹن ۔13 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 2میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ سبینا پارک،کنگسٹن میں کھیلا جارہا ہیجہاں مہمان بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کے شاندار 199 رنز کے بعد ویسٹ انڈیز پر ایک اور شکست کے بادل مزید گہرے ہوگئے ہیں۔ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 258رنز 4وکٹ پر دوبارہ شروع کی تو پوری ٹ

یوروپین گیم میں بس کی ٹکر سے تین خواتین پیراک شدید زخمی

باکو۔13 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) آزربائیجان میں ہونے والے یورپی کھیلوں کے موقع پر آسٹریا کی تین خواتین پیراک یورپیئن ا سپورٹس سٹی میں پیش آئے بس حادثے میں زخمی ہو گئیں۔ تینوں خواتین پیراکوں کوا سپورٹس سٹی میں ایک بس نے کچل دیا تھا جس کے بعد وہ شدید زخمی ہوئیں۔زخمی خواتین کھلاڑیوں کو آزربائیجان کے دارلحکومت میں ایک ہسپتال منتقل کیا

زمبابوے کو رشوت نہیں دی گئی:شہریار

کراچی ۔13 جون (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے وضاحت کی ہے کہ زمبابوے کے ساتھ رقم کی ادائیگی کا معاہدہ طے پایا تھا لیکن انہوں نے مہمان ٹیم کو دورہ پاکستان کے لئے رشوت دینے کے الزامات کو بکواس قرار دیا۔واضح رہے کہ 2009 میں سری لنکائی ٹیم پر دہشت گرد حملے کے بعد زمبابوے کی ٹیم 6 سال کے طویل عرصے کے بعد

مرلی وجئے جلد ڈبل سنچری اسکور کرنے کے خواہاں

فتح اللہ ۔13جون ( سیاست ڈاٹ کام ) گذشتہ 32مقابلوں میں 6ٹسٹ سنچریاں اسکور کرنے والے ہندوستانی اوپنر مرلی وجئے جنہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف یہاں کھیلے جارہے ٹسٹ میں 150رنز کی شاندار اننگز کھیلی ہے ‘ لیکن وہ ڈبل سنچری اسکور کرنے کے خواہاں ہیں۔ مرلی وجئے نے تاحال 32ٹسٹ مقابلوں میں 139 ‘ 167 ‘ 153 ‘ 146 ‘ 144 اور 150رنز اسکور کئے ہیں لیکن وہ ان سنچریوں