جان کیری کی مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد

واشنگٹن 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے آج دنیا کے تمام مسلمانوں کو مقدس ماہ رمضان کے آغاز پر مبارکباد دی اور کہاکہ یہی وہ مہینہ ہے جہاں عبادتوں، صلہ رحمی اور اللہ کی راہ میں خیرات اور عطیات اجتماعی طور پر کی جاتی ہے جس سے دنیا کے کسی بھی گوشے میں رہنے والا مسلمان انکار نہیں کرسکتا کیونکہ یہ روحانی طور پر خود کو

پاکستان کے 16 صحافی 2010 ء سے روپوش

کراچی 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں تیار کی گئی ایک تازہ ترین رپورٹ میں یہ عجیب و غریب انکشاف کیا گیا ہے کہ 2010 ء سے کم و بیش 16 پاکستانی صحافی اپنی ڈیوٹی سے مربوط خطروں کو مدنظر رکھتے ہوئے روپوش ہوگئے ہیںیا جلاوطنی اختیار کرلی ہے۔ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (EPJ) کے ذریعہ جمع کی گئی اطلاعات کے مطابق ایسے صحافی جو اپنے ہی وطن سے فرار اخت

شام میں کلورین گیس حملوں کے شواہد کانگریس کمیٹی کے سامنے پیش

طرابلس 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) سیریئن امریکن میڈیکل سوسائٹی کے رکن ڈاکٹر محمد تناری نے ایوان نمائندگان کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے ارکان کو بتایا کہ شام کی فوج نے 16 مارچ کو سرمین کے علاقے میں ہیلی کاپٹر سے کیے گئے حملوں میں کلورین گیس استعمال کی۔شام سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر بش

بنکاک میں اُوبر کی ایک روزہ مفت ہیلی کاپٹر خدمات

بنکاک 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) اوبر ٹیکنالوجیز Inc نے اپنی پہلی ہیلی کاپٹر خدمات کے لئے بنکاک جیسے ٹریفک جام کے لئے بدنام شہر کا انتخاب کیا ہے۔ جنوب مشرقی ایشیاء میں بنکاک ایسا شہر ہے جہاں ٹریفک جام ہمیشہ سر کا درد بنا رہتا ہے اور اس طرح اوبر نے مفت آزمائشی ہیلی کاپٹر سواری کے لئے بنکاک کا انتخاب کیا ہے جبکہ دنیا کے اہم ترین میٹرو شہروں م

عوامی زندگی میں سیاسی انتقام مناسب نہیں

احمد آباد ۔ 18 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سابق مرکزی وزیر شنکر سنہہ واگھیلا نے جن کے خلاف نیشنل ٹکسٹائیل کارپوریشن کی اراضی معمولی قیمت پر فروخت کرنے کے الزام میں سی بی آئی نے ایف آئی آر درج کرلیا ہے ۔ آج وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ عوامی زندگی میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے ۔ گج

خودکش پنجابی کاشتکار کے ورثا سے راہول کی ملاقات

فتح گڑھ صاحب 18 جون (سیاست ڈاٹ کام ) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج قرضوں کے بوجھ سے دبے ہوئے پنجابی کاشتکار کے ارکان خاندان سے ملاقات کی۔ اس کاشتکار نے گذشتہ ہفتہ خودکشی کرلی ہے ۔ ایک ماہ قبل وہ نائب صدر کانگریس سے ملاقات کر کے انہیں غیر موسمی بارشوں کی وجہ سے کاشتکاروں کو درپیش مشکلات کے بارے میں نمائندگی کرچکا تھا ۔ راہول نے دا

آصف زرداری کی آج سیاسی قائدین کو دعوت افطار

اسلام آباد 18 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کل پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے قائدین کیلئے دعوت افطار کا اہتمام کرینگے ۔ واضح رہے کہ ایک دن قبل ہی آصف زرداری نے ملک کی طاقتور فوج کے خلاف ریمارکس کئے تھے جس پر انہیں وزیر اعظم نواز شریف کی تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ پارٹی کے ایک لیڈر نے کہا کہ اسلام آباد میں زردا

چین کے مغربی علاقہ میں رمضان میں روزہ رکھنے پر امتناع

بیجنگ 18 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چین نے سیول سرونٹس ‘ طلبا اور اساتذرہ کے روزہ رکھنے پر اپنے مسلم آبادی والے علاقہ میں رمضان کے دوران روزہ رکھنے پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ سرکاری ویب سائیٹ پر یہ اطلاع دی گئی جبکہ ماہ رمضان المبارک کا آج آغاز ہوا ہے ۔ ماہ رمضان المبارک کے دوران مسلمان صبح صادق سے غرب آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں لیکن چین کی برسر

ہندوستان کو کامیابی کیلئے 308 رنز درکار

میر پور 18جون(سیاست نیوز) بنگلہ دیش نے آج پہلے ونڈے میں ہندستان کو 308 رنز کا نشانہ دیا ۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے اُتری بنگلہ دیشی ٹیم 49 اوور 4 گیند پر 307 رنز میں آل آؤٹ ہو گئی ۔اوپنر سومیا سرکار اور تمیم اقبال نے طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار نصف سنچری بنائی۔ سرکار نے 40 گیند پر 54 رن بنانے کے بعد سریش رائنا کی بہترین فیلڈنگ کے باعث رن

انگلینڈ ۔نیوزی لینڈ چوتھا ونڈے

ناٹنگھم۔18 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ نے ریکارڈ 350 رنز کے نشانہ کا تعاقب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سات وکٹوں سے شکست دیدی۔ یہ پہلا موقع ہے جب انگلینڈ نے 350 یا اس سے زائد رنز کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا ہے۔ فتح کے ساتھ انگلینڈ سیریز کو 2-2 سے برابر کرنے میں بھی کامیاب ہوگیا ہے۔ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے سیریز کے چو

عامر نے کسی کی جان تو نہیں لی ؟: مائیکل ہولڈنگ

کراچی۔18 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) عظیم ویسٹ انڈین بولر اور تبصرہ نگار مائیکل ہولڈنگ نے نوجوان پاکستانی باؤلر محمد عامر کی کرکٹ میں دوبارہ واپسی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر نے کسی کی جان نہیں لی اس لئے انہیں دوبارہ موقع ملنا چاہیے۔یاد رہے کہ محمد عامر 2010 ء میں لارڈز میں کھیلے جانے والے ٹسٹ کے دوران دیگر دو ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ ا

نیمار کیخلاف فراڈ کا مقدمہ ؟

میڈرڈ ۔18 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) اسپین کی ایک عدالت نے برازیلی فٹبالر اور بارسلونا کلب کے سٹرائیکر نیمار کے خلاف فراڈ کا مقدمہ چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ چند ہفتے قبل ان کے کلب کے خلاف بھی مقدمہ شروع کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق نیمار کو بارسلونا نے 2013 میں پانچ کروڑ 71 لاکھ یورو کے عوض سائن کیا تھا اور نیمار نے اپنے شاندار کھیل

ارجنٹینا کے فٹبالر نے پیلا کارڈ دکھانے پر ریفری کو مکا مار دیا

بیونس آئرس ۔18 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹائن میں لیگ فٹبال میچ میں فٹبالر نے ریفری کو مکا مار کرزخمی کردیا ،ریفری کو شدیدزخمی ہونے کے باعث اسپتال میں داخل کرنا پڑا جبکہ انتظامیہ نے میچ کو منسوخ کردیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ارجنٹائن میں فٹبال لیگ سیکنڈ ڈویژن ایونٹ میں فیورن ٹیناکے دفاعی کھلاڑی الیجنڈرو رونکا گلیا نے ٹیرو کے خلاف

کوپا امریکہ:برازیل کو کولمبیا کے ہاتھوں شکست

سینٹیاگو ۔18 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) کوپا امریکہ فٹبال میں کولمبیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سابق عالمی چیمپین برازیل کو ایک گول سے ہرادیا۔ریفری نے برازیلین اسٹار نیمار اور کولمبیا کے کھلاڑی بیکا کو میچ کے اختتام پر جھگڑا کرنے کی پاداش میں ریڈ کارڈ دکھا دیا،اہم میچ دیکھنے بڑی تعداد میں شائقین سینٹیاگو کے اسٹیڈیم پہنچے،کھیل کے 36ویں م

رونالڈو کے نام سے کہکشاں منسوب

ہمپشائر ۔18 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) دنیائے فٹبال پر تو پرتگال اور رئیل میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو کا راج قائم تھا ہی اب وہ خلاپر بھی اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑتے نظر آنے والے ہیں آخر ایک کہکشاں کا نام جو ان کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔ جی ہاں ماہرین فلکیات نے زمین سے 12.9 ارب نوری سال کے فاصلے پر واقع متعدد ستاروں پر

سری لنکا کا بارش سے متاثرہ ٹسٹ میں مستحکم موقف

گال۔18 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹسٹ کا دوسرا دن بھی بارش سے متاثر ہوا جس کے باعث کھیل دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر گیلی وکٹ پر سری لنکن بلے بازوں کو بیٹنگ کی دعوت دی۔اوپنرز دمتھ کرونارتنے اور کشال سلوا نے ابتدائی اوورز میں سنبھل کر کھیلتے ہوئے کوئی نقصان ہونے نہی