پوپ فرانسیس کی پُراسرار کفن کے سامنے دُعا
ٹورین( اٹلی) 21جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پوپ فرانسیس نے آج پُراسرار ’’ٹورین کے کفن ‘‘کے سامنے دُعا کی ۔ عیسائیوں کا عقیدہ ہے کہ یہ حضرت عیسیٰ کا کفن ہے لیکن اس کے بارے میں شکوک و شبہات بھی پائے جاتے ہیں ۔ بعض افراد کا کہنا ہے کہ یہ عہد وسطیٰ کا کپڑا ہے ۔ ارجنٹائن کے پادری نے سب سے پہلے شمالی اٹلی کا دورہ کیا تھا جو اب پوپ فرانسیس بن چکے ہیں ۔