انتقال

حیدرآباد 21 جون (راست) جناب محمد اجمل سلطانی عرف اصغر (نور خاں بازار) کا آج دوپہر انتقال ہوگیا۔ تدفین کل بعد نماز ظہر دبیرپورہ قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ تفصیلات کے لئے فون نمبر 9390232161 پر ربط کریں۔

سرکاری دواخانہ کریم نگر کی تعمیری ترقی کیلئے منصوبہ عمل

کریم نگر۔/21جون، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر ضلع مستقر سرکاری دواخانہ کو ترقی دی جاکر اسے ایک ہزار بستروں کی گنجائش کا دواخانہ بنادیا جائے گا۔ ریاستی وزیر صحت و طبابت کے لکشما ریڈی نے اس بات کا تیقن دیا۔ انہوں نے سرکاری دواخانہ کی تنقیح کی اور دواخانہ کی ایمبولنس کا افتتاح کیا۔ ایمرجنسی وارڈس کا بھی انہوں نے معائنہ کیا اور فراہم کی