امرت اسکیم اور اسمارٹ سٹیز پراجکٹ میں بی جے پی زیر اقتدار ریاستوں کو ترجیح

نئی دہلی۔/23جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت اتر پردیش نے اسمارٹ سٹیز کے طور پر ترقی دینے کیلئے سب سے زیادہ شہروں کو نامزد کیا ہے جس کے بعد تاملناڈو اور مہاراشٹرا کا نمبر آتا ہے۔ این ڈی اے حکومت کی جانب سے فلیگ شپ اربن پراجکٹ کے آغاز سے قبل100 اسمارٹ سٹیز پراجکٹ کے تحت حکومت نے ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں سے بڑے شہروں کا انتخاب کیا ہ

گوا وزیر کے جعلی ڈگری تنازعہ پر گورنر کا ریمارک

پاناجی 23 جون (سیاست ڈاٹ کام )گوا کے وزیر سدین دھوا لیکر کے مبینہ جعلی ڈگری تنازعہ کے پس منظر میں گورنر مرید ولا سنہا نے کہا کہ سماج کو برے عناصر سے پاک کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کئی خراب چیزیں پائی جاتی ہیں جس طرح ایک عورت چاول سے کنکر چن کر الگ کرتی ہے اسی طرح ہمیں بھی ایسے عناصر کو نکال باہر کرنا چاہئے ۔ انسانی سماج بہت

تبدیلی مذہب کے باوجود پسماندہ ذات کا موقف برقرار

چینائی۔/23جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) اب ہندوستان پسماندہ ذات ( بی سی) کے کسی شخص کے ذریعہ مذہب تبدیل کرکے اسلام اپنالئے جانے کی حالت میں بھی اسے پسماندہ ذات کا مسلمان ہی سمجھا جائے گا۔ مدراس ہائی کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران یہ فیصلہ سنایا ہے۔ جسٹس ڈی ہری پرنتھام نے یہ فیصلہ سناتے ہوئے تملناڈو پبلک سرویس کمیشن کو درخواست گذار آرعائشہ

مشتبہ حالت میں ایک شخص فوت

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون (سیاست نیوز) چارمینار پولیس حدود میں ایک شخص مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا، سب انسپکٹر محمد مظفر نے بتایا کہ پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 40 سالہ محمد سمیر کی نعش کو منتقل کیا ۔ پہلے یہ نعش نامعلوم تھی، جس کے بعد پولیس نے کافی جستجو کرتے ہوئے اس کی شناخت کرلی ۔ سب انسپکٹر نے بتایا کہ سمیر گزشتہ 8 ماہ سے اپنے مک

سڑک حادثات میں 2 افراد فوت

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ ونستھلی پورم اور آدی بٹلہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 38 سالہ الیویلو جو ونستھلی پورم علاقہ کے ساکن پاپایا کی بیوی تھی ، پیشہ سے مزدو بتائی گئی ہے ۔ یہ خاتون کل رات ساگر ہائی وے عبورکرنے کے دوران پیش آئے سڑک حاد

جہیز ہراسانی و خرابی صحت سے دلبرداشتہ خواتین کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /23 جون (سیاست نیوز) زائد جہیز کیلئے ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون اور خرابی صحت سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ مومن پیٹ ضلع رنگاریڈی اور گچی باؤلی سائبر آباد میں یہ واقعات پیش آئے ۔ مومن پیٹ پولیس کے مطابق 20 سالہ وینودا جو پیشہ سے لیبر اور مومن پیٹ علاقہ میں رہتی تھی ۔ چار سال قبل اس خاتون کی شادی راملو نامی شخص سے ہ

پجاری کی مشتبہ موت

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون (سیاست نیوز) عنبرپیٹ کے علاقہ میں ایک پجاری کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ بی پرمود جو پیشہ سے پجاری تھا، گول ناکہ عنبر پیٹ میں رہتا تھا۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق پرمود کل رات اپنے مکان میں بستر سے گرنے کے سبب صحت بگڑنے کے باعث فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پرمود معاون پجاری ہے جو گزشتہ 10 سال سے کثر

چلتی ٹرین سے گرکر ہلاک

حیدرآباد ۔ /23 جون (سیاست نیوز) چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گرکر ایک شخص ہلاک ہوگیا جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازم بتایا گیا ہے ۔ نامپلی ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق 45 سالہ مرلی کرشنا جو شیخ پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے سافٹ ویر کمپنی کا ملازم بتایا گیا ہے ۔ وہ کل ٹرین میں سفر کررہا تھا کہ لکڑی کا پل ریلوے اسٹیشن کے قریب چلتی ٹرین سے مشتبہ طو

انتقال

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( راست ) : سراج النساء عرف شاہ نور زوجہ سید سلیم دختر محمد ابراہیم مرحوم سکشن آفیسر جوبلی ہال کا کل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 23 جون بعد نماز مغرب مسجد قادریہ بگل کنٹہ کنگ کوٹھی میں ادا کی گئی ۔ تدفین آبائی قبرستان ملک پیٹ اسٹیشن میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 25 جون بعد نماز عصر مسجد قادریہ بگل کنٹہ کنگ کوٹھ

ادرک لہسن کی صفائی کے لیے تیزاب کا استعمال

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( نمائندہ خصوصی) : ادرک لہسن کا جہاں ہمارے پکوانوں میں استعمال کیا جاتا ہے وہیں ادویات کی تیاری میں بھی ان کا استعمال عام ہے ۔ ادرک اور لہسن ایسے مسالے اور طبی افادیت کی حامل جڑی بوٹیاں ہیں جو دماغ کو توانائی عطا کرتے ہیں ۔ بدہضمی کو دور کرتے ہوئے نہ صرف ہضمی نظام کو بہتر بناتے ہیں بلکہ معدے کے جملہ امراض کے لیے بہت

ادرک لہسن کی صفائی کے لیے تیزاب کا استعمال

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( نمائندہ خصوصی) : ادرک لہسن کا جہاں ہمارے پکوانوں میں استعمال کیا جاتا ہے وہیں ادویات کی تیاری میں بھی ان کا استعمال عام ہے ۔ ادرک اور لہسن ایسے مسالے اور طبی افادیت کی حامل جڑی بوٹیاں ہیں جو دماغ کو توانائی عطا کرتے ہیں ۔ بدہضمی کو دور کرتے ہوئے نہ صرف ہضمی نظام کو بہتر بناتے ہیں بلکہ معدے کے جملہ امراض کے لیے بہت

آن لائن سی جی ایچ ایس کارڈس

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : سی جی ایچ ایس کارڈ کے استفادہ کنندگان سے ، جنہوں نے پلاسٹک کارڈس کے لیے درخواست نہیں دی ہے ، کہا گیا ہے کہ وہ 30 جون سے قبل ان کے ویلنیس سنٹرس پر مطلوبہ دستاویزات داخل کریں ۔ اے وجئے کمار ، ایڈیشنل ڈائرکٹر سنٹرل گورنمنٹ ہیلت اسکیم نے یہ بات بتائی ۔ درخواست فارمس cghs.nic.in سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں ۔ اور انہ

انٹر امیدواروں کیلئے سرکاری ملازمت کا مسابقتی امتحان

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست نیوز): مرکزی حکومت کے دفاتر میں کلریکل کیڈر (یل ڈی سی ) کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے کل ہند مسابقتی امتحان رکھا گیا ہے ۔ حیدرآباد امتحانی مرکز ہے کسی بھی مضمون / گروپ کے انٹرکامیاب امیدوار اسکے اہل ہیں ۔ فارم آن لائن / آف لائن داخل کرسکتے ہیں ۔ معلومات اور رہبری کیلئے 12 تا 5 بجے دن دفتر سیاست محبوب حسین جگر ہال