رہن سنٹر کی دھوکہ دہی ، تین کروڑ کا غبن

حیدرآباد /25 جون ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ میرپیٹ میں رہن سنٹر کے مالکین عوام کو دھوکہ دہی کرکے فرار ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ تین دوکانداروں نے تقریباً دیڑھ کروڑ کا غبن کردیا ۔ اور اچانک اپنی دوکانیں بند کرکے فرار ہوگئے ۔تاہم پولیس کو صرف ایک دوکاندار کے خلاف شکایت درج ہوئی ہے ۔ تاہم ذرائع کے مطابق تین دوکانداروں کی دھوکہ دہی

گجرات میں موسلادھار بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی

احمد آباد25 جون (سیاست ڈاٹ کام )موسلادھار بارش اور گجرات کے کئی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال سے مرنے والوں کی تعداد 70 ہوگئی ۔ ان میں بدترین متاثرہ ضلع امریلی میں ہلاک ہونے والے 26 افراد بھی شامل ہیں ۔ ریاستی وزیر صحت اور ترجمان نتن پٹیل نے کہا کہ موسلادھار بارش سے کم از کم 70 افراد ہلاک ہوئے ریاست گجرات کے ہنگامی کنٹرول روم کے بموجب ضل

گجرات فسادات 2002 کے تین ملزم بری

احمد آباد 25 جون (سیاست ڈاٹ کام )ایک خصوصی تحت کی عدالت نے جو 2002 میں دیہات ووڈ میں فرقہ وارانہ فسادات کے مقدمہ کی سماعت کررہی تھی آج تین ملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ۔ ان فسادات میں عائشہ ووہرہ ‘نوری بین ووہرہ اور قادر بھائی ووہرہ قتل کردیئے گئے تھے جبکہ یکم مارچ 2002 کو ایک ہجوم نے اس علاقہ میں توڑ پھوڑ مچائی تھی ۔ انکور شاپ

ڈگری جعلی ہوگی ‘سمرتی نہیں :لالو

پٹنہ25 جون (سیاست ڈاٹ کام )صدر آر جے ڈی لالو پرساد نے آج کہا کہ مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کی ڈگری ممکن ہے کہ جعلی ہو لیکن وہ جعلی نہیں ہے ۔ آخر ڈگریوں سے حاصل ہی کیا ہوتا ہے ۔ سمرتی ایک حقیقت ہے ‘ایک عورت ہے اس نے مقبول عام ٹی وی سیریل میں کام کیا ہے اور میرا بے حد احترام کرتی ہے ۔

دو مملکتی حل کی تائید میںکمی

نقلی گٹھکہ تیار سازی کمپنی بے نقاب پولیس کے دھاوے ، اشیاء ضبط

حیدرآباد /25 جون ( سیاست نیوز ) ) سائبرآباد پولیس نے نقلی گٹھکہ تیار کرنے والی ایک ٹولی کو بے نقاب کردیا ۔ زم زم کالونی شاہین نگر میں ایک گودام پر دھاوا کرتے ہوئے پولیس نے بڑے پیمانے پر ذخیرہ اندوز اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر شمس آباد مسٹر سید نعیم الدین جاوید نے بتایا کہ شاہین نگر کے علاقہ میں نقلی گھٹکہ تیار کرنے کی اطلاع پر

لالو اور نتیش سے بی جے پی کا معذرت خواہی کا مطالبہ

پٹنہ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) 40 سال قبل ایمرجنسی نافذ کرنے پر کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی نے آج آر جے ڈی صدر لالو پرساد اور جے ڈی یو قائد نتیش کمار سے کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے پر قوم سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا کیونکہ یہ وہی پارٹی ہے جس نے ملک میں پارلیمانی جمہوریت کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی ۔ بی جے پی نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسن

منموہن سنگھ خاموش تو مودی مہا خاموش وزیر اعظم :ڈگ وجئے سنگھ

جموں 25 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ڈگ وجئے سنگھ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر منموہن سنگھ خاموش وزیر اعظم تھے تو وہ (مودی ) مہا خاموش ہیں۔ جب وہ ٹوئیٹر پر بار بار تحریریں شائع کرتے ہیں تو ’’للت مودی تنازعہ پر ‘‘ خاموش کیوں ہیں ۔ انہوں نے کالے دھن کے بارے میں بھی خاموشی اختیار کرلی ہے اور پاکستان اور چین کے بارے میں حساس مسا

برقی شاک سے دو افراد کی موت

حیدرآباد /25 جون ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں ونستھلی پورم اور مائیلاردیوپلی پولیس حدود میں پیش آئے واقعات میں دو افراد مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 35 سالہ ناگاراجو جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ پی اینڈ ٹی کالونی میں رہتا تھا ۔ وہ شاردھا نگر کے علاقہ میں ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کر رہا ت

ایمرجنسی پر اجلاس ‘اڈوانی غائب ‘امیت شاہ حاضر

نئی دہلی 25 جون (سیاست ڈاٹ کام )بی جے پی کے سینئر قائد ایل کے اڈوانی ایمرجنسی کے بعد 40 سال کی تکمیل پر منعقدہ اجلاس سے غائب تھے جبکہ قومی صدر بی جے پی امیت شاہ کلیدی مقرر تھے ۔ اس اجلاس کا اہتمام شاما پرشاد مکرجی ریسرچ فاونڈیشن نے کیا تھا ۔ امیت شاہ نے کہا کہ جب تک ایک خاندان کے ہاتھوں میں سیاسی پارٹی کی باگ ڈور رہے گی اور ایسی پارٹی کو م

تالاب سے ایک شخص کی نعش برآمد

حیدرآباد /25 جون ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی پولیس نے ایک تالاب سے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ ستیش کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ کوکٹ پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ 23 جون کے دن وہ گھر سے نکلا تھا اور گھر واپس نہیں آیا ۔ جس کی نعش کو پولیس نے تالاب سے برآمد کرلی ہے ۔ پولیس کوکٹ پلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

اپل میں خاتون کی مشتبہ موت

حیدرآباد /25 جون ( سیاست نیوز ) اپل کے علاقہ میں ایک خاتون کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 45 سالہ ایم مائسماں جو پیشہ سے مزدور تھی ۔ نرساپلی کے علاقہ میں رہتی تھی ۔ تین سال قبل اس کے شوہر کی موت ہوگئی تھی اور اس کے بعد سے یہ خاتون شراب کے نشہ کی عادی ہوگئی تھی ۔ مائسماں کثرت سے شراب کا نشہ کرتی تھی ۔ جس کی کل رات موت ہوگ

ملک میں حکومت نے ’’غیر معلنہ ایمرجنسی‘‘ نافذکردی

نئی دہلی۔25 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج حکومت پر ملک میں ’’غیر معلنہ ایمرجنسی‘‘ نافذ کرنے کا الزام عائد کیا جبکہ وزیراعظم نریندر مودی نے ایمرجنسی کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر اسے ہندوستان کی تاریخ کا ’’تاریک ترین‘‘ دور قرار دیا تھا۔ کانگریس ترجمان شوبھا اوزا نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں غیر معلنہ ایم

ٹرین حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد /25 جون ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے مختلف ٹرین حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جن میں بتایا جاتا ہے کہ دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 28 سالہ اروند عرف چنا جو تاڑبن سکندرآباد علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ اس نے کاچی گوڑہ اور ملک پیٹ کے درمیان ریلوے لائین کے درمیان خود

للت مودی تنازعہ :حکومت کا اٹل موقف

نئی دہلی 25 جون (سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج چیف منسٹر راجستھان وسندھراراجے اور وزیر خارجہ سشما سوراج کی للت مودی کو مدد کے بارے میں اٹل موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مرکزی وزیر استعفی نہیں دے گا۔ دریں اثناء وسندھرا راجے کے دفتر سے جئے پور میں دو بیانات جاری کئے گئے جن میں ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا گیا کہ بی جے پی ارکان اسم

اوپن یونیورسٹی ڈگری اہلیتی امتحان کے نتیجہ کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 25 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورسیس بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کے لیے اہلیتی امتحان منعقدہ اپریل 2015 کے نتائج جاری کردئیے گئے ۔ اب انٹر کامیاب یا انٹرنس امتحان کامیاب امیدوار گریجویشن میں داخلے حاصل کرسکتے ہیں ۔ انگلش میڈیم اور اردو میڈیم ہے ۔ مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے ڈگر

پالی ٹیکنیک انٹرنس ’ پالی سیٹ ‘ کی کونسلنگ ، اسناد کی تصدیق کا آغاز

حیدرآباد ۔ 25 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : پالی ٹیکنیک انٹرنس ٹسٹ ’ پالی سیٹ ‘ کی کونسلنگ کے لیے 25 جون سے اسنادات کی تصدیق شروع ہوچکی ہے جو 29 جون تک رہے گی ۔ ایس ایس سی کے بعد جو طلبہ پالی ٹیکنیک انٹرنس میں شریک ہوئے تھے رینک حاصل کئے وہ اپنے رینک ، تاریخ اور مقام کو دیکھ کر اسنادات کی تنقیح کروائیں ۔ پھر ویب کونسلنگ پر پالی ٹیکنیک اور کورس کا