بی جے پی سے وفاداری کا صلہ۔ بھیڑ بکریوں کا تحفہ
سرینگر۔/26جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر مسٹر عمر عبداللہ نے آج سابق علحدگی پسند لیڈر سجاد غنی لون کو تنقید کا نشانہ بنایا جوکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی۔ بی جے پی حکومت میں وزیر بن گئے ہیں اور یہ الزام عائد کیا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے دور سے ہی وہ بی جے پی کے قریب ہیں۔ ایک مقامی روزنامہ کو دیئے گئے انٹروی