Month: 2015 مئی
حکومت پر تنقیدیں ناقابل قبول ؟
یہ دستور زباں بندی ہے کیا تری محفل میں
یہاں تو بات کرنے کو ترستی ہے زباں میری
حکومت پر تنقیدیں ناقابل قبول ؟
سائنا نہوال آسٹریلین اوپن سے باہر
نئی دہلی ۔29 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک اور دفاعی چمپین سائنا نہوال آسٹریلین اوپن سوپر سیریز سے آج باہر ہوگئی جیسا کہ کوارٹر فائنل مقابلے میں انھیں چینی کھلاڑی وانگ شی ژانگ کیخلاف دو گیمس میں شکست برداشت کرنی پڑی ۔ عالمی درجہ بندی میں پانچویں مقام پر فائز چینی کھلاڑی نے مقابلے کے آغاز سے اختتام تک اپنا مکمل غلبہ بنائے رکھا
فیفا کے دو نائب صدور سمیت 9حکام پر فردِ جرم عائد
نیویارک۔29 مئی (سیاست ڈاٹ کام )فٹ بال کی عالمی تنظیم کے دو نائب صدور سمیت 9 سرفہرست عہدیداروں پر فرد جرم عائد کردیا گیا ہے۔ امریکہ اٹارنی جنرل کے بموجب فیفا کرپشن اسکینڈل میں 150 ملین ڈالرز کا ناجائز منافع شامل ہے۔دنیا کا سب سے مقبول کھیل فٹ بال ہے جس کی عالمی تنظیم فیفا کے عہدیداروں پر کرپشن، منی لانڈرنگ، دھوکہ دہی اور رشوت کے سلسلے م
دھرمشالہ میں ہند ۔ جنوبی افریقہ ٹوئنٹی 20 مقابلہ
دھرمشالہ ۔29 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ہماچل پردیش کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ پی سی اے نے بی سی سی آئی سے اظہارتشکر کیا ہے جیسا کہ بی سی سی آئی نے اکٹوبر اور نومبر میں جنوبی افریقہ کے دورۂ ہند کے موقع پر دھرمشالہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کو ٹوئنٹی 20 مقابلے کی میزبانی کے حقوق دیئے ہیں۔ ایچ پی سی اے سے جاری کردہ ایک صحافتی بیان میں بورڈ کے سکریٹری م
عامر ‘ فلائڈ مے ویدر کی حکمرانی ختم کرنے کے خواہاں
لندن۔29 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) باکسر عامر خان ناقابل شکست باکسر فلائڈ مے ویدر کی حکمرانی ختم کرنے کیلئے تیار ہیں، لیکن یہ لڑائی ان کے حصے میں آتی ہے یا نہیں،اس کا فیصلہ ان کے کل کے مقابلے کرے گا۔ اپنے پھرتیلے اور طاقتور مکوں کے ساتھ باکسر عامر خان کل رنگ میں اتر رہے ہیں۔ وہ بے تاب ہیں،اپنے حریف کرس الجیری کو مات دینے کے لئے، جو 20 میں سے صر
سعید اجمل کو دورۂ سری لنکا کیلئے ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی۔29 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ اسٹار آف اسپنر سعید اجمل کو سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے زیر غور نہیں لایا جائے گا۔ بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں ناقص کارکردگی کے بعد انہیں ڈومیسٹک اور کاؤنٹی میچز کھیلنے کی تلقین کی گئی تھی لہٰذا وہ سری لنکا کیخلاف آئندہ سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ۔ سعید اجمل نے اس خصوص
چندرپال کو سچن کی طرح وداع کیا جانا چاہئے : لارا
کنگسٹن۔29 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے سنیئر بیٹسمین شیو نرائن چندر پال کو آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں نظر انداز کرنے کے بعد ایک نئی بحث شروی ہوگئی ہے۔ سابق بیٹسمین برائن لارا نے انہیں سیریز میں حصہ لینے کا موقع دینے کی حمایت کی ہے ۔ ویسٹ انڈین پلیئرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر دینا ناتھ رام نرائن بھی تجربہ کار بیٹسمین کوخار
آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو ہندوستان میں میک گرا کی کوچنگ
ملبورن ۔29 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) لیجنڈ فاسٹ بولر گلین میک گرا آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے چند اُبھرتے کھلاڑیوں کو آئندہ ماہ ہندوستان کی ایم آر ایف اکیڈیمی میں ٹریننگ دیں گے ۔ میک گرا جنھوں نے 2012 ء میں ڈینیس للی سے کوچنگ ڈائرکٹر کا عہدہ حاصل کیا ہے وہ جون کے ابتدائی دنوں میں چنائی پہونچیں گے جہاں وہ آسٹریلیائی اُبھرتے کھلاڑیوں کو ٹرین
میری کوم اور سریتادیوی نے ٹریننگ کا آغاز کردیا
نئی دہلی۔29 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) اولمپک برونز میڈلسٹ باکسر میری کوم اور سریتا دیوی مسابقتی مقابلوں میں دوبارہ واپسی کیلئے تیار ہیں۔ گزشتہ سال ایشین گیمز میں گولڈ میڈل اپنے نام کرنے والی تجربہ کار باکسر میری کوم نے آٹھ ماہ کی غیر حاضری کے بعد بنگلور میں ٹریننگ شروع کردی۔ ان کے ساتھ سریتا دیوی بھی اپنے کھیل کو بہتر بنا رہی ہیں جنہی
ڈرون حملوں کو اکثر امریکیوں کی تائید : سروے
واشنگٹن ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں کئے گئے ایک قومی سروے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہیکہ 60 فیصد امریکی شہری پاکستان میں عسکریت پسندوں کو تباہ کرنے امریکی ڈرون حملوں کو جائز قرار دیتے ہیں۔ پیو (Pwe) سروے جس کی کل ہی اجرائی عمل میں آئی، جس میں 58 فیصد امریکی شہریوں کا یہ کہنا ہیکہ اگر پاکستان، یمن اور صومالیہ جیسے ممالک سے عسکریت پسند
ایک کشتی میں 727 افراد دستیاب
یانگون ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یانگون کی بحریہ نے 727 افراد کو اپنی آبی حدود میں ایک ماہی گیر کشتی سے برآمد کیا۔ یہ تارکین وطن بنگالی معلوم ہوتے ہیں اور ان کی کشتی ایک جزیرہ کی سمت لے جائی جارہی تھی۔ ان میں 74 خواتین اور 45 بچے بھی ہیں۔ بنکاک میں تارکین وطن کے بحران کے بارے میں ایک بین الاقوامی کانفرنس ہورہی ہے۔
دہشت گرد تنظیموں کی مدد کرنے والا کینیائی شہری گرفتار
میامی ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک کینیائی شہری کو تین مختلف دہشت گرد تنظیموں کی تائید کرنے کا قصور وار پایا گیا ہے جہاں اس نے یہ اعتراف کیا کہ وہ ان تنظیموں کو نہ صرف مالیہ فراہم کرتا تھا بلکہ بھرتی کے ذریعہ افرادی قوت میں بھی اضافہ کرتا تھا جنہیں شام اور صومالیہ میں استعمال کیا جاتا تھا۔ امریکہ کے جسٹس ڈپارٹمنٹ نے یہ بات بتائی۔ مشتبہ
سنگاپور، داعش کا اگلا نشانہ ؟ رپورٹ
سنگاپور ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک معروف تجزیہ نگار و ماہر کا کہنا ہیکہ خطرناک دولت اسلامیہ سنگاپور اور امریکہ کو اپنا اگلا نشانہ بنانے کی تیاری کررہی ہے۔ دولت اسلامیہ کی اس خطہ میں تائید کرنے والوں نے بھی یہ اشارہ دیا ہیکہ فلپائن، امریکہ اور سنگاپور پر حملے کئے جاسکتے ہیں۔ جسمندر سنگھ ایس راجارتنم اسکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ایک
اسٹیشن پر پیغمبر اسلام کا خاکہ لگانے کی درخواست مسترد
واشنگٹن ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے شہر کے زیر زمین ریلوے اسٹیشنوں پر پیغمبرِ اسلام کے خاکے والا پوسٹر لگانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔اظہارِ رائے کی آزادی کے حامی امریکین فریڈم ڈیفینس انیشیئٹو نامی گروپ اس متنازعہ خاکے کو اسٹیشن پر لگانا چاہتا تھا جسے جاریہ ماہ ریاست ٹیکساس می
بغداد کی ہوٹلوں پر حملے میں مہلوکین کی تعداد 15 ہوگئی
بغداد ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عراق کی دو بڑی ہوٹلوں پر کی گئی بمباری کے واقعہ میں تازہ ترین اطلاع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 42 بتائی جارہی ہے۔ ووہرہ حملہ جمعرات کی شب کو اس وقت ہوا جب کرسٹل ہوٹل جو سابق میں شیراٹن کے نام سے جانی جاتی تھی اور باہل ہوٹلس کے پارکنگ علاقہ میں دھماکے ہوئے۔ ابتدائی خبروں میں 10
ہندوستانی مذہبی اقلیتوں کی یو ایس کانگریس میں سماعت
واشنگٹن ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ایک کلیدی کانگریشنل کمیٹی نے ہندوستان میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق اور آزادی کے موضوع پر عوامی سماعت کئے جانے کا اعلان کیا ہے، جس کا انعقاد آئندہ ماہ کے اوائل میں ہوگا۔ ٹام لانٹوس ہیومن رائٹس کمیشن نے اس سلسلہ میں ہندوستان سے ماہرین کو طلب کیا ہے۔ علاوہ ازیں اس سماعت میں امریکہ، برطانیہ کے ماہر
وزیراعظم مودی سے بنگلہ دیشی ہم منصب بات چیت کی منتظر
ڈھاکہ ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا کہ وہ تمام دیرینہ مسائل پر جو ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان موجود ہیں، وزیراعظم نریندر مودی سے جاریہ ہفتہ ان کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرنا چاہتی ہیں۔ سی پی آئی ایم کے نئے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے کل شام یہاں ان سے ملاقات کی تھی اور امید ظاہر کی تھی کہ دونوں ممالک کے درمی
سری لنکا میں انسانی حقوق کی پامالی ہنوز جاری : رپورٹ
واشنگٹن ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں تیار کی گئی ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں خانہ جنگی کے خاتمہ کے 6 سال بعد بھی مذہبی اور نسلی اقلیتوں کے ساتھ انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے کہ 6 سال قبل سری لنکا نے ایل ٹی ٹی ای جیسی عسکریت پسند نتظیم کو شکست دے کر اس کے روح رواں پربھاکرن کو ہلاک کردیا تھا۔ تاہم مذہب
ہیلتھ کیئر فراڈ میں دو ہندوستانی نژاد ڈاکٹرس ملوث
نیویارک ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دو ہندوستانی نژاد امریکی ڈاکٹرس اور ان کی کارڈیالوجی فرم نے آج ان الزامات کی پابجائی کیلئے زائد از 3.6 ملین ڈالرس جمع کئے ہیں، جہاں ان پر الزام تھا کہ ان کی فرم نے فیڈرل ہیلتھ کیئر پروگرام کے ٹسٹوں کیلئے جو طبی طور پر غیر ضروری تھے، بڑی بڑی رقومات کے بل پیش کئے۔ اس طرح اب جسجیت والیہ اور پریت رندھاوا اور