طالبان نے بندوق کی نوک پر 27 افراد کا اغوا کرلیا

خوست(افغانستان)۔16 مئی( سیاست ڈاٹ کام) طالبان کے شورش پسندوں نے مشرقی افغانستان میں آج 27 افراد کا اغوا کرلیا، جس کے لئے انہوں نے سڑک پر رکاوٹ کھڑی کرتے ہوئے ان افراد کی گاڑی روک دی اور انہیں بندوق کی نوک پر گاڑی سے نیچے اترنے پر مجبور کیا۔ جنگ سے تباہ حال اس ملک میں اجتماعی اغوا کا یہ تازہ واقعہ ہے۔ صوفائی کونسل کے رکن محمد رحمن قدیری

جدید فیشن

عبدالباری چکر ؔ نظام آبادی

شارٹ لینت پوشاک میں بچوں کو اکڑتے دیکھا
ان کی پتلون کو کمر سے سرکتے دیکھا
بے حیائی کا یہ فیشن عجب ہے چکرؔ
چیز چھپنے کی جو ہے اِس کو نکلتے دیکھا
…٭o٭…
پٹرول
مہنگا ہوا ہے جب سے اے میرے یار پٹرول
آنکھوں میں پھر رہا ہے لیل و نہار پٹرول
موٹرنشین سارے مانگیں ہیں یہ دُعائیں

شام کے شہر پالمیرا میں خونریز جھڑپوں کے بعد آئی ایس کی پیشقدمی

بیروت۔/16مئی،( سیاست ڈاٹ کام ) اسلامک اسٹیٹ ( آئی ایس ) کے جہادیوں نے پالمیرا کے مضافات میں درجنوں عام شہریوں کو موت کے گھاٹ اُتاردینے کے بعد عرب مملکت شام کے اس قدیم تاریخی شہر میں پیشقدمی کی ۔ اس دوران عراق نے اپنے شہر رمادہ کو انتہا پسندوں کے ہاتھوں میں جانے سے روکنے کیلئے مزید فوجی کمک روانہ کردیا ہے۔ پالمیرا کے قریب رات بھر گھمسان

ہند، چین کمپنیوں کے درمیان 26معاہدوں پر دستخط

شنگھائی۔16مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ چین کو ہر لحاظ سے ایک کامیاب دورہ تصور کیا جارہا ہے ‘ جہاں ایک دو نہیں بلکہ پورے 26 معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں ۔ ہندوستانی کمپنیاں چینی کمپنیوں کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے کیلئے عرصہ دراز سے بے چین تھیں ۔ ہندوستان کے اڈنانی گروپ ‘ بھارتی ایئر ٹیل ‘ ویلسپن اور ان کی چینی ہم منص

شام میں 23 شہریوں کو گولی ماردی گئی، آئی ایس کارروائی

لندن۔16مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دولت اسلامیہ (آئی ایس) نے ایک اور قتل عام کرتے ہوئے 23شہریوں بشمول 9بچوں کو شام میں گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس رامی عبدالرحمان نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم نے سرکاری ملازمین کے خاندان کو نشانہ بنایا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ اخبار دی ڈیلی اسٹار نے بھی اس قتل عام کی

ایران نیوکلیئر معاہدہ شمالی کوریا کیلئے سبق : کیری

بیجنگ۔16مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے آج اس توقع کا اظہار کیا کہ ایران کے ساتھ کامیاب نیوکلیئر معاہدہ شمالی کوریا کیلئے بھی ایک مثبت پیغام ہوگا تاکہ وہ خود بھی اپنے اٹامک پروگرام پر بات چیت کا دوبارہ آغاز کرسکے ۔ بیجنگ میں آج اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر اپنی بات دہرائی اور کہا کہ ایران کے س

فلسطینی علاقوں پر یہودی بستیوں کی تعمیر کی مخالفت

اقوام متحدہ ۔ /16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادیاں بسانے کے تازہ ترین منصوبوں پر تاسف کا اظہار کیا اور اسرائیل کی نئی حکومت پر زور دیا کہ ان تعمیراتی پراجکٹوں کو منسوخ کیا جائے ۔ وزیراعظم بنجامن نتن پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کئے جانے کے بعد بان کی مون نے یہ اپیل کی ۔ اقوام م

شنگھائی کے میئر کی نریندر مودی سے ملاقات

شنگھائی۔16مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم ہند نریندرمودی جو فی الحال اپنے دورہ چین کے آخری مرحلہ میں ہیں ‘ نے شنگھائی کے میئر یاگ ژیانگ سے ملاقات کی ۔ قبل ازیں انہوں نے کمیونسٹ پارٹی سکریٹری برائے شنگھائیہان ژینگ سے بھی ملاقات کی تھی جہاں انہوں نے نریندر مودی کیلئے شاندار ضیافت کا اہتمام کیا تھا جو ویجیٹرین پکوان پر مشتمل تھی تاہم اس

نائیجریا کے مستقر پر بوکوحرام دوبارہ قابض

کانو۔16مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بوکوحرام اسلام پسند شمال مشرقی نائیجریا کے مستقر مارنے پر دوبارہ قابض ہوگئے ہیں ۔ دریں اثناء بورنو اسٹیٹ کے نائب گورنر مصطفیٰ زنّاہ نے انتہائی افسوس کے ساتھ یہ خبر دی کہ مارنے پر دوبارہ اسلامی عسکریت پسند قابض ہوگئے ہیں جو ہمارے لئے یقیناً ایک افسوسناک صورتحال ہے ۔ یہ علاقہ جنوب میں کیمرون اور چاؤ سے بیح

پاکستان میں موبائیل سم کارڈس کی بائیو میٹرک تنقیح مکمل

اسلام آباد۔/16مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی حکام نے آج کہا کہ دہشت گرد حملوں میں موبائیل فونس کے استعمال کو ختم کرنے کے منصوبہ کے تحت 75.5 ملین سم کارڈس کی بائیو میٹرک کے ذریعہ تنقیح مکمل کرلئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس ملک میں کئے گئے کئی دہشت گرد حملوں میں نامعلوم افراد کے نام جاری کردہ موبائیل فون کنکشنس کے استعمال کے بعد بائیو میٹرک تنق

ایل ٹی ٹی کے خلاف فتح کے جشن پر امتناع

کولمبو۔16مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی مشرقی سری لنکا کے ملائتھیوو ڈسٹرکٹ میں واقع پولیس نے عدالت سے ایک ایسا حکمنامہ حاصل کیا ہے جسکے ذریعہ تمل باشندوں کے ایک گروپ آج سے چھ سال قبل ملک کی ہلاکت انگیز خانہ جنگی کے خاتمہ کی یادگار کے طور پر تقریب منانے سے روک دیا گیا ۔ دریں اثناء سری لنکا کے تمل سیاستداں گجن پونم بالم نے اپنے ٹوئیٹر پر تح

’’مجھے انتھک کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے ‘‘

شنگھائی، 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے مسلسل بیرونی دوروں پر اپوزیشن کی تنقیدوں پر آج اپنی خاموشی توڑتے ہوئے سیاسی مخالفین کو بالواسطہ طورپر مگر مبہم انداز میں جوابی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ کسی تھکاوٹ کے بغیر مسلسل کام جاری رکھنے پر انھیں تنقیدوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور دریافت کیاکہ انتھک کام کرتے ر

مودی کا دورۂ چین ’سراسر ناکامی‘ ، کانگریس کا ردعمل

نئی دہلی ، 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج وزیراعظم نریندر مودی کے دورۂ چین کو ’’مکمل اور سراسر ناکام‘‘ قرار دیا بلکہ پارٹی نے اُن پر اپوزیشن پارٹیوں اور قائدین کو بار بار بیرونی سرزمین پر نشانہ بنانے کے اُن کے ’’ خبط‘‘ پر شدید تنقید کی۔ یہ ’’قابل مذمت اور ناقابل قبول‘‘ ہے، اے آئی سی سی نے سخت الفاظ پر مبنی بیان میں اس کے س

مرکزی وزیر نقوی کی سزا کالعدم

رامپور (اترپردیش) ،16 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کو راحت دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس کورٹ نے آج مجسٹرئیل کورٹ کے اس فیصلہ کو کالعدم قرار دے دیا جس میں بی جے پی لیڈر کو سال 2009 ء کے عام انتخابات کے دوران امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کے الزام میں ایک سال کی سزائے قید سنائی گئی تھی ۔ مملکتی وزیر اقلیتی امور کو مختلف دفع

بہار میں 5.7 شدت کا زلزلہ

پٹنہ ، 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) زلزلے کا جھٹکہ جس کی ریکٹر اسکیل پر پیمائش 5.7 کی گئی، آج شام پٹنہ اور بہار کے دیگر حصوں میں محسوس کیا گیا لیکن اس کے سبب نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ڈائریکٹر اسٹیٹ مٹیورولوجیکل ڈپارٹمنٹ اے کے سین نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی ‘ کو بتایا کہ یہ جھٹکہ شام 5.04 بجے محسوس ہوا، نیز یہ کہ اس کا مبدانیپال میں 10 کیلومیٹر

آئی ایس لیڈر ابو سیاف ہلاک امریکی حکومت کا بیان

واشنگٹن ، 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی کمانڈوز نے سینئر آئی ایس لیڈر ابو سیاف کو جنگ زدہ شام میں خفیہ آپریشن میں ہلاک کردیا ہے، امریکی حکومت نے آج یہ بات کہی۔ سیاف کو کل ہلاک کیا گیا جب وہ مشرقی شام کے الامر میں منعقدہ آپریشن میں امریکی فورسیس سے لڑپڑا۔ یہ آپریشن اسے پکڑنے کیلئے صدر براک اوباما کے احکام پر کیا گیا۔ اُس کی بیوی اُم سیا

وزیراعظم مودی کی تاریخی دورہ پر منگولیا آمد

اولان باتور ، 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی آج اپنے تاریخی دورۂ منگولیا پر یہاں پہنچ گئے تاکہ اس ملک کی قیادت کے ساتھ بات چیت منعقد کرتے ہوئے معاشی اور ٹرانسپورٹ ، ہائی ویز اور توانائی کے شعبوں میں تجارتی تعاون کو تقویت دی جاسکے۔ وزیراعظم کا دو روزہ دورہ جمہوریت کے 25 ویں سال کی تقاریب اور ہندوستان و منگولیا کے درمیان س

سید احمد کا بحیثیت گورنر منی پور حلف

امپھال،16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ڈاکٹر سید احمد نے آج گورنر منی پور کی حیثیت سے حلف لیا ۔ راج بھون میں منعقدہ تقریب میں چیف جسٹس منی پور ہائیکورٹ لکشمی کانتا موہاپترا نے انھیں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا ۔چیف منسٹر اوکرم ایبوجی سنگھ اور دیگر اس تقریب میں شریک تھے ۔

بارڈر آؤٹ پوسٹ پر پاکستانی رینجرس کی فائرنگ

جموں ،16 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی رینجرس نے ضلع جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر واقع بارڈر آؤٹ پوسٹ پر فائرنگ کرتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ کل رات ٹینٹ گارڈ آؤٹ پوسٹ پر پاکستانی رینجرس نے فائرنگ کی ۔ انھوں نے کہاکہ چھوٹے آتشیں اسلحہ سے پانچ تا چھ راؤنڈ فائر کئے گئے۔ تاہم ہندوستان

آر ایس ایس سربراہ سے صدر بی جے پی کی ملاقات

ناگپور ، 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت سے سنگھ کے ہیڈ کوارٹرس پر ملاقات کی ۔ باور کیا جاتا ہے کہ انہوں نے نریندر مودی حکومت کی ایک سال کی تکمیل پر تنظیمی امور سے واقف کروایا ۔ امیت شاہ بی جے پی کے دوسرے سینئر لیڈر ہیں جنہوں نے جاریہ ہفتے کے اوائل وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے بعد موہن بھاگو