مودی کو ’’مصروف نظر آنا لیکن کچھ نہ کرنا ‘‘ کا عارضہ

نئی دہلی ۔ /17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر منیش تیواری نے نریندر مودی کے اس دعوے کا مضحکہ اڑایا کہ وہ بے تکان کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو دراصل ایک بیماری ہے جسے ’’مصروف نظر آنا لیکن کچھ نہ کرنا‘‘ کہا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ بعض لوگ کام کرتے نظر آتے ہیں وہ کچھ نہیں کرتے ۔ یہ ایک بیماری ہے جسے انگریزی میں

منگولیہ کو ایک ارب امریکی ڈالر کا قرض دینے ہندوستان کا اعلان

اولان ۔ بیتور ۔ /17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے منگولیہ کو انفراسٹرکچر کے فروغ کیلئے ایک ارب امریکی ڈالر کا قرض دینے کا آج اعلان کیا ۔ اس دوران ان دونوں ملکوں نے حکمت عملی کی ساجھیداری میں توسیع کرتے ہوئے دفاعی تعاون میں اضافہ سے اتفاق کیا ۔ علاوہ ازیں سیول نیوکلیر اور دیگر شعبوں میں اشتراک کے نئے موقعو ںکا پتہ چلانے کا فیصلہ کیا ۔

سوچھ حیدرآباد ‘چیف منسٹر کی اپیل کاعوام پر مثبت اثر

حیدرآباد 17مئی ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ بالخصوص شہر حیدرآباد میں عوام کو درپیش مختلف بنیادی مسائل کی یکسوئی کیلئے حکومت کی جانب سے شروع کردہ ’’سوچھ حیدرآباد‘‘ پروگرام کو کامیاب بنانے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راو کی اپیل کا عوام میں زبردست مثبت رد عمل پایا جارہا ہے جس کی وجہ سے شہر حیدرآباد کے ہر گلی کوچوں میں سوچھ حیدرآباد

تلنگانہ میں پہلی مرتبہ ایس ایس سی نتائج کا اعلان

حیدرآباد ۔ /17 مئی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ منعقدہ امتحانات ایس ایس سی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر امور تعلیم مسٹر کے سری ہری نے آج یہاں سکریٹریٹ میں امتحانات ایس ایس سی کے نتائج جاری کئے ۔ اعلان کردہ نتائج کی روشنی میں امتحانات ایس ایس سی (ریگولر) کے نتائج کا اوسط (77.56) فیصد رہا اور لڑکوں

چندرائن گٹہ کے 9 سالہ لڑکے کی کامیابی

حیدرآباد ۔ /17 مئی (آئی این این) ریاست تلنگانہ میں ایک 9 سالہ لڑکے نے ایس ایس سی سرکاری امتحان میں کامیابی حاصل کرلی ۔ اگسٹیا جیسوال نے حیدرآباد کے پرانے شہر چندرائن گٹہ کے سینٹ ہلز ہائی اسکول سے آٹھ سال دس ماہ عمر میں مارچ 2015 ء میں منعقدہ دسویں جماعت کے امتحان میں شرکت کی اور 7.5 گریڈ حاصل کیا ۔

شاہ میر پیٹ کلب پر دھاواغیر ملکی خواتین گرفتار

حیدرآباد 17 / مئی (سیاست نیوز) شاہ میر پیٹ علاقہ میں واقع ایک ریسورٹس کلب پر اسپیشل آپریشن ٹیم نے (ایس او ٹی) دھاوا کرتے ہوئے عریاںنیم رقص میں ملوث بیرونی ممالک کی خواتین کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے لیونیا ریسورٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ میں رات دیر گئے شراب نوشی اور نیم رقص میں ملوث ہونے کی اطلاع پر ایس او ٹی نے دھاوا کرتے ہوئے وہاں موجو

اردو میڈیم کے 7034 طلبا کامیاب

حیدرآباد ۔ /17 مئی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ماہ مارچ کے دوران منعقدہ امتحانات ایس ایس سی میں اردو میڈیم ذریعہ تعلیم کے جملہ 11713 طلباء و طالبات نے شرکت کی تھی ۔ جن کے منجملہ (7034) طلباء و طالبات کے کامیابی حاصل کی ۔ بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ریاست تلنگانہ میں تلگومیڈیم کے جملہ 2,44,448 طلباء و طالبات نے شر

بے گھر افراد کو مکانات کی فراہمی

حیدرآباد /17 مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے نیو اشوک نگر بستی میں منظم کردہ ’’سوچھ حیدرآباد‘‘ پروگرام میں حصہ لیا۔ اس موقع پر کمیونیٹی ہال میں منعقدہ اجلاس میں مقامی افراد کو درپیش مختلف مسائل سے چیف منسٹر نے واقفیت حاصل کی۔ مقامی افراد نے انھیں درپیش مسائل سے واقف کراتے ہوئے عاجلانہ یکسوئی کی خواہش کی اور

انتقال

حیدرآباد۔ 17 مئی (راست) محترمہ رضیہ بیگم بنت جناب میر عباس علی مرحوم زوجہ جناب مرزا سعادت علی بیگ کا 16 مئی کو انتقال ہوگیا۔ تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومنؒ میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 18 مئی 4 بجے عصر الاوہ مُلّا رضی ، منڈی میر عالم میں مقرر ہے۔ مولانا مہدی علی ہادی بیان کریں گے۔ مزید تفصیل کے لئے فون نمبرات 9966449729 یا 9700621159 پر ربط کریں۔