شادی

حیدرآباد۔17مئی، ( راست ) جناب خواجہ معین الدین اسسٹنٹ منیجر ( ڈپو ) ریٹائرڈ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی دختر مس عالیہ کوثر ( بی ای ) کی شادی مسٹر محمد احتشام الدین ( بی ٹیک، ایم بی اے ) فرزند جناب محمد انکسار الدین اسٹیٹ منیجر (ریٹائرڈ ) سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹیڈ کے ساتھ گولڈن پیالیس فنکشن ہال واقع سات گنبد روڈ ٹولی چوکی میں انجام پائی۔ اس تقریب میں دوست احباب، عزیز و اقارب ، سرکاری عہدیداروں ، صحیفہ نگاروں بشمول محمد غوث معین الدین اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ہمایوں نگر، محمد شکیل احمد موٹر وہیکل انسپکٹر، محمد شہاب الدین ہاشمی بیورو چیف روز نامہ ’سیاست‘ و دیگر سربرآوردہ اصحاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مسرس خواجہ حسام الدین ، محمد صادق جعفر نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔