پاکستانی فوج نے ہندوستان کا گلا دبوچ لیا تھا : مشرف

کراچی ۔ /17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق فوجی حکمراں جنرل پرویز مشرف نے کارگل جنگ کی یاد تازہ کرتے ہوئے آج کہا کہ پاکستانی فوج نے ’’ہندوستان کا گلا دبوچ لیا تھا ‘‘ اور ہندوستان اس جنگ کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے آج آل پاکستان مسلم لیگ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسری فورس پوری طرح تیار تھی اور اس نے بھی

کابل ایئرپورٹ کے قریب خودکش دھماکہ ‘ 3 ہلاک

کابل۔17مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) طالبان کے ایک خودکش بم بردار نے دھماکو مادوں سے بھری ہوئی ایک کار سے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کابل کے قریب دھماکہ کردیا ۔ جس سے کم از کم 3افراد ہلاک اور دیگر 18 زخمی ہوگئے ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس دھماکہ کا نشانہ یوروپی یونین پولیس تربیتی مہم کی گاڑیاں تھیں ۔ یوپول کے ترجمان ساری ہاؤکاکونو نے کہا کہ ایک ایسا رکن

مغرب کو کرہ ارض کی تباہی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا

لندن۔17مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے مغرب سے خواہش کی کہ کاربن کے ماضی میں اخراج سے کرہ ارض کو پہنچنے والی تباہی کی ذمہ داری قبول کرے اور تجویز پیش کی کہ اس عالمی لعنت سے نمٹنے کیلئے مغربی ممالک کو مالیہ فراہم کرنا ہوگا ۔مرکزی وزیر مملکت برائے توانائی پیوش گوئل نے کہا کہ یہ ایک عالمی لعنت ہے جو عالمی حدت اور تبدیلی ماحولیات کی شکل

ریاض چوٹی کانفرنس میں یمنی پارٹیوں کی شرکت

ریاض۔17مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) یمن کے جلاوطن صدر عبدالرب منصور ہادی جنہیں سیاسی پارٹیوں کی ایک چوٹی کانفرنس کا افتتاح کرنا چاہیئے تھا جس میں جنگ زدہ ملک کی کئی پارٹیوں نے شرکت کی لیکن ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے اس کا بائیکاٹ کیا ۔ حوثی باغی صدر ہادی کی وفادار فوجیوں سے جنگ کررہے ہیں اور انہوں نے ملک کے وسیع علاقے بشمول دارالحکو

مصرمیں حملہ کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کرلی

قاہرہ۔17مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک دہشت گرد تنظیم نے جس کا اتحاد خوفناک عسکریت پسند گروپ دولت اسلامیہ سے ہے مصرمیں حملہ کی ذمہ داری قبول کرچکا ہے جس میں تین ججس اور ایک ڈرائیور کو دھماکو صورتحال والے شمالی صوبہ سینائی میں حملہ کر کے ہلاک کردیا گیا ہے ۔ یہ سینائی میں اپنی نوعیت کا اولین حملہ تھا ۔ جس میں اس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں

رمضی میں خودکش کار دھماکے ، 15 عراقی فوجی ہلاک

بغداد ۔ /17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے شہر رمضی میں خودکش کار بم حملوں میں 15 سکیورٹی فورسیس ارکان ہلاک ہوگئے ۔ اس شہر کا بیشتر حصہ داعش کے زیرقبضہ ہے ۔ پولیس اور فوجی عہدیداروں نے بتایا کہ 4 متواتر بم حملوں کے ذریعہ پولیس عہدیداروں کو نشانہ بنایا گیا جو جنوبی رمضی میں ضلع ملاپ کا دفاع کررہے تھے ۔ ان حملوں میں 10 ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ۔ بع

سعودی خاتون کا شوہر سے انتقام 80ہزار امریکی ڈالر ٹریفک جرمانہ

دبئی۔17مئی( سیاست ڈاٹ کام ) ایک سعودی خاتون نے اپنے شوہر سے دوسری شادی کرنے کا انتقام لیتے ہوئے اُس کی کار پر جس میں وہ اپنی دوسری بیوی کے ساتھ تفریحی سفر پر نکلا تھا ‘80ہزار امریکی ڈالر جرمانہ شادی کی رات عائد کردیا ۔ ناراض بیوی نے اپنے شوہر کی لاری استعمال کی اور اس جگہ پہنچ گئی جہاں اس کا شوہر دوسری شادی کررہا تھا اور اپنے بھائی کو د

شام کے شہر پامیرا میں داعش کو پسپائی ، 300 ہلاکتیں

دمشق ۔ /17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شام کی فوج نے اسلامی اسٹیٹ گروپ کے جہادیوں کو آج تاریخی شہر پامیرا سے پیچھے ڈھکیل دیا جس کے بعد اس عالمی ورثہ کے حامل مقام کے بارے میں اندیشے دور ہوگئے ہیں ۔ تاہم اس لڑائی میں بے شمار افراد ہلاک ہوگئے ۔ انسانی حقوق کے نگرانکار گروپ برائے شام نے بتایا کہ داعش نے چہارشنبہ کو اس صحرائی شہر پر حملہ کیا تھا اور

پاکستان میں امریکی ڈرون طیاروں کے حملے 6عسکریت پسند ہلاک

اسلام آباد۔17مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 6عسکریت پسند بشمول غیر ملکی امریکی ڈرون حملہ میں جو پاکستان کے دورافتادہ شمال مغربی قبائلی علاقہ میں افغانستان کی سرحد سے متصل کئے گئے تھے ‘ ہلاک ہوگئے ۔ یہ حملہ وادی شاوال میں جو شمالی وزیرستان میں واقع ہے کیا گیا تھا ۔ ایک فوجی عہدیدار کے بموجب ڈرون طیارہ سے دو میزائل عسکریت پسندوں کے خفیہ

دہلی میں خاتون کا اغواء اور اجتماعی عصمت ریزی

نئی دہلی ۔ /17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی دہلی کے ڈیفنس کالونی علاقے سے کل رات ایک 26 سالہ خاتون کا اغواء اور 6 افراد کی جانب سے اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس نے چار ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دو مفرور ہیں ۔ پولیس کے مطابق اتم نگر کی ساکن یہ خاتون کنٹراکٹ کی بنیاد پر ایوینٹ مینجمنٹ فرم کے پاس کام کرتی ہے ۔ کل رات12.30 بجے ایک

بہار اسمبلی انتخابات ستمبر یا اکٹوبر میں ممکن چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی کا اعلان

نئی دہلی ۔ 17مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار اسمبلی انتخابات جہاں بی جے پی متحدہ جنتا پریوار سے مقابلہ کرنے کیلئے تیاری کررہی ہے ۔ امکان ہے کہ ستمبر یا اکٹوبر میں منعقد کئے جائیں گے جب کہ مرکزی فورسیس اور اخراجات کی نگرانی کا نظام قائم کردیا جائے گا اور زراور زور کی طاقت کے استعمال کے انسداد کیلئے کارروائیاں کی جائیں گی ۔ فہرست رائے دہندگا

نیوزی لینڈ میں سکھ کی انسانی ہمدردی سوشیل میڈیا پر مقبولیت

آکلینڈ۔17مئی ( سید مجیب کی رپورٹ) ہندوستانی نژاد سکھ شہری نے مذہبی وابستگی سے بالاتر ہوکر اپنی پگڑی کھول کر ایک بچے کی مرہم پٹی کی جس کے جسم سے خون کثیر تعداد میں خارج ہورہا تھا ۔ سماجی نیٹ ورک کی سائیٹس پر اس انسانی ہمدردی کے واقعہ کو دیکھ کر اسے عالم گیر سطح سے ستائش حاصل ہورہی ہے ۔ 22سالہ ہرمن سنگھ لاکھوں مرتبہ سوشل میڈیا پر پیش کیا گ

’’اکبر دی گریٹ ‘‘ مہارانا پرتاپ دی گریٹ کیوںنہیں؟

پرتاپ گڑھ ۔ /17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے تاریخ ساز شخصیتوں جیسے مہارانا پرتاپ پر مضمون کو اسکولی نصاب میں شامل کرنے حکومت راجستھان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ وزیر فروغ انسانی وسائل سے خواہش کریں گے کہ اس طرح کے مضامین سی بی ایس ای نصاب میں شامل کئے جائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 16 ویں صدی کے راج

اقلیتوں کیلئے اسکالر شپس اسکیم کو بجٹ سے مربوط نہ کرنے کی سفارش

نئی دہلی ۔ /17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمانی پیانل نے اقلیتوں کیلئے پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالر شپس کو بجٹ کے بجائے طلب کی بنیاد پر قطعیت دینے کی وکالت کی کیونکہ یہ طلباء میں غیرمعمولی مقبول ہیں ۔ پارلیمانی اسٹائینڈنگ کمیٹی برائے سماجی انصاف و اختیارات نے وزارت اقلیتی امور کو یہ تجویز پیش کی ہے کہ فنڈ کے انتظام کیلئے وہ اس مسئلہ پ

مصر میں 6اسلام پسندوں کو پھانسی

قاہرہ۔17مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر میں آج 6اسلام پسندوں کو پھانسی پر لٹکادیا گیا ‘ کیونکہ وہ مبینہ طور پر دو فوجی عہدیداروں کی ہلاکت میں ملوث تھے ۔ اس سلسلہ میں انہیں معاف کردینے کی انسانی حقوق گروپس کی اپیل مسترد کردی گئی ۔ یہ مجرم سزائے موت یافتہ تھے ۔ اس کی توثیق مارچ میں ایک فوجی عدالت نے کی تھی ‘جس میں 6مجرموں پر مقدمہ چلایا گیا تھا

یروشلم میں اسرائیل اور فلسطینی عوام میں جھڑپیں

یروشلم/17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے غاصبانہ قبضے کے 50 سال کا بڑے پیمانے پر جشن منایا اور مظاہرین نے یروشلم کے پرانے شہر میں جلوس نکالا جہاں کئی مقامات پر فلسطینی عوام کے ساتھ جھڑپ ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق ’’یوم یروشلم‘‘ کے موقعہ پر ہزاروں افراد نے اس پروگرام میں حصہ لیا ۔ وہ اسرائیلی پرچم لئے نعرے لگارہے تھے ۔ کئی مقامات پر فلسطی

کرپشن میں 70 تا 80 فیصد کمی کجریوال نے اپنی بیٹی کی مثال پیش کی

نئی دہلی ۔ /17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج یہ دعوی کیا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے اقتدار پر آنے کے بعد کرپشن میں 70 تا 80 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ انہوں نے اس معاملے میں خود اپنی بیٹی کی مثال دی جس نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کیلئے عہدیداروں کو رشوت دینے کی کوشش کی تھی لیکن ایسا نہ ہوسکا ۔ کجریوال نے آٹو رکشا ڈارئیورس سے

ممبئی کی حیدرآباد کو 9 وکٹس سے شکست

حیدرآباد ۔ /17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی انڈین نے آج ایک اہم مقابلے میں حیدرآباد سن رائزرس کو 9 وکٹس سے ہرادیا اور پلے آف میں داخل ہوگئی ۔ ممبئی نے پہلے متاثرکن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سن رائزرس کو صرف 113 پر محدود کردیا اور پھر یہ نشانہ اس وقت پورا کرلیا جبکہ مزید 37 گیندیں باقی تھیں ۔ اس کامیابی کے ساتھ ممبئی 14 مقابلوں میں 16 پوائنٹس کے

دہشت گردی سے نمٹنے دوہرے معیارات پر تنقید

اولان بیتور ۔ /17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور منگولیا نے دہشت گردی سے نمٹنے کے معاملات میں بین الاقوامی برادری کے دوہرے معیارات اور جانبداری کی سخت مخالفت کی اور توقع ظاہر کی کہ دہشت گردوں کے تمام محفوظ ٹھکانوں اور پناہ گاہوں کا کسی تاخیر کے بغیر صفایا کردیا جائے گا ۔ نریندر مودی نے جو منگولیا کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وز