حوثی باغیوں نے گورنر صنعا کو ہلاک کرڈالا ، لواحقین کا بیان

صنعا ، 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے ایران کی حمایت والے حوثی باغیوں نے جو سعودیہ زیرقیادت اتحاد کے نشانے پر ہے، دارالحکومت صنعا کے گورنر کو ان جھڑپوں میں ہلاک کردیا جو انھیں محروس کرنے کی کوشش کے دوران شروع ہوئیں، اُن کے رشتے داروں نے آج یہ بات کہی۔ ذرائع نے کہا کہ عبدالغنی جمیل اور اُن کے بھتیجے نصر جمیل کل دیر گئے گورنر کے مددگاروں

پردیپ کمار سنہا نئے کابینی سکریٹری مقرر

نئی دہلی، 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) محکمہ برقی کے سکریٹری پردیپ کمار سنہا کو آج نیا کابینی سکریٹری مقرر کیا گیا ہے ۔ وہ اجیت سیٹھ سے جائزہ حاصل کریں گے ، جو گزشتہ سال سے یہ عہدہ سنبھالے ہوئے تھے ۔ 1977ء بیاچ کے آئی اے ایس آفیسر اتر پردیش کیڈر کے پردیپ سے کہا گیا ہے کہ وہ کابینی سکریٹریٹ میں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) حاصل کرلیں ۔ وہ 13 ج

اترکھنڈ سیلاب کے متاثرین کا فاقہ ، عہدیداروں کا عیش

نئی دہلی، 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام )اتر کھنڈ کے سال 2013 ء کے بھیانک سیلاب میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے، لاکھوں گھر تباہ ہوگئے اور متاثرین فاقہ کشی کررہے تھے لیکن اسی دوران راحت کاری کیلئے تعینات سرکاری عہدیداروں کا ہوٹل میں قیام ہوا جہاں ایر کنڈیشنڈ کمروں اور گوشت ‘چکن ‘دودھ اور گلاب جامن سے اُن کی تواضع ہوتی رہی ۔ راحت کے کاموں کی نگرانی

کانگریس الزامات کی تردید، ایچ آر ڈی منسٹری سرگرم

نئی دہلی، 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کی جانب سے مودی حکومت کے رپورٹ کارڈ پر عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے مرکزی وزارت برائے فروغ انسانی وسائل نکتہ بہ نکتہ تردید تیار کررہی ہے، جس میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے نتائج میں دخل اندازی بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں تعلیمی بجٹ میں تخفیف بھی اس کا موضوع ہے۔ ایچ آر ڈی منسٹری اس حقیقت کو اجاگر ک

نماز جمعہ کے دوران سعودی عرب کے شہر دمام میں خودکش حملہ کی کوشش ناکام

ریاض ، 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک خودکش بم بردار نے سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام میں آج ایک مسجد کے پارکنگ لاٹ میں خودکو نماز جمعہ کے دوران دھماکہ سے اڑادیا، جس سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔ سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارہ ’ایس پی اے‘ کے بموجب خودکش بم بردار امام حسین مسجد کے باب الداخلہ پر اپنی کار کھڑی کر رہا تھا، جبکہ نماز جم

مودی حکومت کی خارجہ پالیسی میں کوئی ڈرامائی اصلاحات نہیں

بیجنگ ،29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی کو صیانت سے تحریک پانے والی پالیسی قرار دیتے ہوئے جس میں ’’کوئی ڈرامائی اصلاحات‘‘ نہیں کی گئی ہیں۔ ایسے سرکاری زیرانتظام ذرائع ابلاغ میں شائع شدہ آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کا فیصلہ چینی شہریوں کو ای ویزا فراہم کرنے کے بارے میں ناکافی ہے اور اس سے کاروبار ا

چندرا بابو ائیڈو ، تلگودیشم سنٹرل کمیٹی کے صدر منتخب

حیدرآباد /29 مئی ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کو ان کے پارٹی کے تین روزہ مہاناڈو کے اختتامی دن آج تلگودیشم پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا صدر منتخب کرلیا گیا ۔ مرکزی کمیٹی جو تلگودیشم پارٹی کا ایک اساسی ادارہ ہے جو قومی جماعت کی حیثیت سے ابھرنے کیلئے درکار شرائط کی تکمیل کے حصہ کے طور پر قائم کی گئی ہے ۔ تلگودیش

کے سی آر کا آج دورہ یادگیر گٹہ

حیدرآباد /29 مئی ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ یادگیر گٹہ ٹیمپل ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی طرف سے شروع کئے جانے والے تعمیری کام کا 30 مئی کو یادری میں رسمی طور پر افتتاح کریں گے ۔ وہ پدہ گٹہ میں سنگ بنیاد رکھیں گے ۔اس تقریب میں گورنر ای ایس این نرسمہن اور تری ڈانڈی چنا جیار سوامی بھی حصہ لیں گے ۔

انتقال

٭٭ حضرت فقیر سید اسداللہ نصرتی کا بعمر 72 سال جمعہ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ ہفتہ کو مسجد حضرت حافظ مرتضی میاںؒ چنچلگوڑہ میں ہفتہ کو 9 بجے صبح نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور حظیرہ بندگی میاں حضرت شاہ قاسمؒ مجتہد گروہ مشیرآباد میں تدفین عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9652018306 پر ربط کریں ۔