جڑچرلہ میںادارہ ادب اسلامی کا بین الریاستی مشاعر

جڑچرلہ۔/20 مئی ( ای میل )محمد علی دانش صدر ادارہ ادب اسلامی ہند جڑچرلہ وجلیل رضا معتمد ادارہ کی اطلاع کے بموجب ادارہ ادب اسلامی جڑچرلہ کی جانب سے ایک بین الریاستی سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ 23ْْ/ مئی بروزہفتہ 8:30 بجے شام گراونڈ نزد بمکان الحاج عبدالرحمن صاحب سابق صدر مدینہ مسجد‘ فضل بنڈہ ‘ بادے پلی جڑچرلہ پر منعقد ہوگا۔ اس مشاعرہ کی صدارت

ادونی میں یادِ خواجہ حسن ثانی نظامی دہلوی کا انعقاد

ادونی /20 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) موجودہ صدی کے عظیم روحانی شخصیت حضرت خواجہ سید نظام الدین اولیاء محبوب الہیٰ کے خلیفہ حضرت خواجہ حسن ثانی نظامی دہلوی ؒ کی خدمات میں ایک بھر پور خراج عقیدت ادونی شہر میں واقع کے کے بی فنکشن ہال میں ’’ یادِ خواجہ حسن ثانی نظامی دہلوی ؒ ‘‘ کے عنوان پر سیمینار و طرحی منقبتی مشاعرے کا انعقاد عمل میں ل

کانگریس رکن اسمبلی پاٹل نڑہلی کو پارٹی سے برطرف کرنے کی سفارش

گلبرگہ ۔20؍مئی: (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حالیہ دنوں میں شمالی کرناٹک کو علیحدہ ریاست بنانے کا مطالبہ کرنے والے کانگریس رکن اسمبلی اے ایس پاٹل نڑہلی کو کانگریس سے خارج کرنے کیلئے کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نے کانگریس اعلیٰ کمان کو مکتوب روانہ کیا ہے۔نڑہلی نے علیحدہ ریاست کی تشکیل کی مانگ کے ساتھ پارٹی مخالف سرگرمیا

ایس ایس سی میں نمایاں کامیابی

کاغذنگر /20 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذنگر کے کرشناوینی ٹیالنٹ ہائی اسکول کے طالب علم سہیل الحق نے ایس ایس سی کے امتحان میں جی پی اے 9.5 حاصل کئے ۔ ان کا ہال ٹکٹ نمبر 1535142373 ہے ۔ اس ہونہار طالب علم کا شمار کرشناوینی ٹیالنٹ اسکول کے ذہین طلباء میں ہوتا ہے ۔ سہیل الحق کاغذنگر کے سہراب کمپیوٹرس کے مالک الحاج معین الحق کے فرزند ہیں ۔ اس موق

نئی اسکیم :سونا بینک میں جمع کرانے پر سود

نئی دہلی 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام )سونے کے عوض رقم کے نتیجہ میں گھرانوں اور اداروں کو فائدہ پہنچے گا۔ حکومت نے آج ایک مسودہ اسکیم پیش کیا ہے جس کے تحت کوئی بھی شخص سونا بینکوں میں جمع کرواکے اس پر سود حاصل کرسکتا ہے ۔ مسودہ میں موجود رہنمایانہ خطوط کے بموجب اقل ترین سونے کا ڈپازٹ تجویز کے مطابق 30 گرام ہوگا اس پر حاصل ہونے والا سود انکم ٹیک

راجیو گاندھی کی برسی منانے مرکزی حکومت کا فیصلہ

نئی دہلی ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی حکومت نے 21 مئی کو سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر یادگار تقاریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جس دن یوم مخالف دہشت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ میں جوائنٹ سکریٹری پال چوہان سے تمام ریاستی حکومتوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کے چیف سکریٹریز اور مرکزی وزارتوں کے سکری

جنتاپریوار کا انضمام مکمل ۔ ملائم سنگھ یادو نئے صدر

پٹنہ ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنتادل (متحدہ) کے صدر شرد یادو نے آج کہا کہ سابق جنتا پریوار کی ہمخیال جماعتوں کا انضمام ہوچکا ہے اور ملائم سنگھ یادو کا بحیثیت صدر اعلان کردیا گیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سابق جنتا پریوار کی 6 حلیف جماعتوں کا انضمام عمل میں آ گیا ہے اور نئے صدر کی حیثیت سے ملائم سنگھ کا اعلان کردیا گ

راہول گاندھی کا مرکزی وزیرداخلہ کو مکتوب

نئی دہلی ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی نے مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ میگا فوڈ پارک پراجکٹ جو ان کے حلقہ انتخاب امیتھی میں قائم کیا جانے والا تھا اور اسے مرکزی وزیر فوڈ پراسیسنگ ہر سمرت کور کی ایماء پر منسوخ کردیا گیا ہے، احیاء کیا جائے۔ راہول گاندھی نے مکتوب میں یہ تحریر کیا کہ انہی

: نروڈاگام فسادات مقدمہ : آئی پی ایس عہدیدار کو عدالتی سمن

احمدآباد ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک خصوصی عدالت نے جو 2002ء کے نروڈاگام فسادات مقدمہ کی سماعت کررہی ہے، آج تحقیقاتی عہدیدار ہیمانشو شکلا کو سمن جاری کیا جو اس وقت ایس آئی ٹی سے تعلق رکھتے تھے اور ان سے ایک سی ڈی کے بارے میں وضاحت طلب کی جس میں ایک ٹیلیفون کال کے ریکارڈس موجود تھے جو لاپتہ ہوگئی۔ جج پی ڈی دیسائی نے شکلا کو ہدایت دی کہ

مرکزی حکومت کا سیاسی انتقام راہول گاندھی

امیٹھی ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج یہ الزام عائد کیا ہیکہ نریندر مودی حکومت ایک طرف ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ پیدا کررہی ہے تو دوسری طرف پیشرو یو پی اے حکومت کے کارناموں کا سہرا اپنے سر باندھنے کی کوشش میں ہے۔ اپنے پارلیمانی حلقہ امیٹھی میں دورہ کے دوسرے دن انہوں نے سنگرام پور تحصیل کے کسراگاؤں میں 84 ترق

بڑے گوشت پر امتناع کیخلاف ’جیل بھرو‘ احتجاج، اتھاولے کا انتباہ

ممبئی ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مہاراشٹرا کی جانب سے بڑے گوشت کی فروخت اور استعمال پر ریاست میں امتناع کے خلاف آر پی آئی (اے) کے صدر رام داس اتھاولے نے آج ’’جیل بھرو‘‘ احتجاج شروع کرنے کی دھمکی دی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی رائے اور آزادی غذائی عادات کے حقوق کو جو بنیادی ہیں اور جن کی دستورہند میں طمانیت دی گئی ہے، امتناع عائد کرنے ک

ہاشم پورہ مقدمہ کا فیصلہ ، حکومت دہلی ہائیکورٹ سے رجوع

لکھنؤ ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت یوپی نے فیصلہ کیا ہیکہ 1987 کے ہاشم پورہ قتل عام مقدمہ کے تحت کی عدالت کے فیصلہ کو دہلی ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ تقریباً 3 ماہ قبل مقامی عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے 16 سابق پی اے سی ارکان عملہ کو میرٹھ میں 48 مسلمانوں کو ہلاک کرنے کے الزام سے بری کردیا تھا۔ صدر سماج وادی پارٹی ملائم سنگھ یادو نے

بریانی ‘سیلفائی فرنچ ڈکشنری میں پہلی مرتبہ شامل

لندن 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ’’بریانی اور سیلفائی‘‘ الفاظ پہلی مرتبہ معروف فرنچ ڈکشنری لی ہیٹیٹ لاروز کے تازہ ایڈیشن میں شامل کئے گئے ہیں ۔2016 ایڈیشن کی ڈکشنری مرتب کرنے والوں نے ’’سیلفائی‘‘ کے معنی خود کی تصویر کشی ‘جو عام طور پر اسمارٹ فون کے ذریعہ لی جاتی ہے اور جسے سوشیل میڈیا میں شائع کیا جاتا ہے‘‘ کئے ہیں ۔ اس ڈکشنری میں تق

پڑوسی کے مکان میں کھانا کھانے پر لڑکے کا قتل

متھرا ۔ 19 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): شہر متھرا کے گری راج واٹیکا کالونی میں ایک 6 سالہ لڑکے کو اس کی ماں کے عاشق نے محض ایک پڑوسی کے مکان میں کھانا کھانے پر مار مار کر ہلاک کردیا ۔ سینئیر پولیس سپرنٹنڈنٹ راکیش سنگھ نے بتایا کہ اتوار کی شب کمسن لڑکے دھرمندرا کو اس کی ماں کے عاشق راجندر نے زد و کوب کر کے ہلاک کردیا ۔ یہ لڑکا گذشتہ 2 دن سے بھوکا

راجستھان ہائیکورٹ میں سلمان خان کی عرضی مسترد

جودھپور ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فلمی اداکار سلمان خان نے آج راجستھان ہائیکورٹ سے رجوع ہوکر سیاہ ہرن شکار کیس میں 5 سرکاری گواہوں پر دوبارہ جرح کی اجازت طلب کی ہے۔ تاہم عدالت نے اس عرضی پر سماعت سے انکار کردیا ہے۔ سلمان خاں کے وکیل ایچ ایم سرسوت نے بتایا کہ جسٹس وجئے بستھول جن کے اجلاس میں یہ عرضی سماعت کیلئے آئی تھی، کہا کہ یہ کیس دوسر

مدرسے ’جہالت کے اڈے‘پاکستانی وزیر کا ریمارک

اسلام آباد ، 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک پاکستانی وزیر نے مدرسوں کو ’’جہالت کے اڈے‘‘ قرار دیتے ہوئے تنازعہ چھیڑ دیا ہے ، جس پر ملک کی درس گاہوں نے شدید ردعمل ظاہرکرتے ہوئے اُن کی برطرفی کا مطالبہ کیاہے ۔ وزیراطلاعات پرویز رشید نے حال میں کہا : ’’یہ جہالت کی درسگاہیں جنھیں ہم عطائے اور جانوروں کے چرم دیتے ہیں ، سماج کو نفرت اور قدامت

پناہ کے متلاشی مہاجرین آپس میں لڑ پڑے، سو سے زائد ہلاکتیں

آچے ( انڈونیشیا)، 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کشیوں پر سوار خلیج بنگال میں بھٹکتے پناہ کے متلاشی روہنگیا اور بنگلہ دیشی مہاجرین کے درمیان خونریز لڑائی کے نتیجے میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ عالمی اداروں کے مطابق کشتیوں میں سوار ہزاروں مہاجرین بھٹک رہے ہیں اور کوئی ملک انہیں قبول کرنے پر تیار نہیں ہے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی نے ای

ہندوستان کو بزنس کیلئے سہل مقام بنانے جارحانہ اقدامات جاری

سیول ، 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کوریائی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی کوشش میں وزیراعظم نریندر مودی نے آج ہندوستان میں اُن کے لئے تجارت سے متعلق شرائط کو ’’زیادہ سازگار‘‘ بنانے میں ’’شخصی دلچسپی‘‘ لینے کا وعدہ کیا اور کہاکہ اُن کی حکومت شدت کے ساتھ اقدامات کررہی ہے کہ ہندوستان کو تجارت کے لئے نہایت آسان مقام بنادیا جائے ۔ سیول میں س

Categories زمرے کے بغیر

بنگلہ دیش پولیس کا اسلامی گروپ پر امتناع کیلئے زور

ڈھاکہ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی پولیس نے آج کہا کہ انہوں نے حکومت سے خواہش کی ہیکہ اسلامی عسکریت پسند گروپ جس پر بلاگرس کے قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ہے، امتناع عائد کردیا جائے۔ پولیس پہلے ہی انصاراللہ بنگلہ ٹیم پر 2013ء کے بلاگر احمد رجیب حیدر کے قتل کا الزام عائد کرچکی ہے اور ا ب اسے شبہ ہیکہ یہی گروپ دیگر 3 بلاگرس کی جاریہ سال

کابل میں طالبان کا خودکش کار بم دھماکہ، چار ہلاک

کابل ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک وسیع خودکش کار بم دھماکہ سے کابل کے مضافات میں آج کم از کم 4 سرکاری ملازمین ہلاک ہوگئے۔ یہ حملہ وزارت انصاف کے ملازمین کو نشانہ بنا کر کیا گیا تھا۔ دھماکہ کے کچھ ہی دیر بعد طالبان نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی۔ بم دھماکہ وزارت انصاف کے کاریں کھڑی کرنے کے مقام پر ہوا تھا۔ دھماکو مادوں سے بھری ہوئی ایک