کینیڈا میں آئی ایس میں شمولیت کیلئے سرگرداں 10 نوجوان گرفتار

ٹورونٹو ، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا کی پولیس نے 10 ایسے نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے جن پر شبہ ہے کہ وہ عسکریت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) میں شمولیت کیلئے ملک چھوڑنا چاہتے تھے۔ پولیس نے ان افراد کو گزشتہ ہفتے کے اواخر میں مانٹریال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا اور ان کے پاسپورٹ ضبط کر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق ابھی ان افراد

اسرائیلی پولیس کو ٹکر دینے والی فلسطینی ڈرائیور کو گولی ماردی گئی

یروشلم ، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دو اسرائیلی پولیس ملازمین یہاں سے ملحقہ مشرقی یروشلم میں آج اُس وقت زخمی ہوگئے جب اُنھیں ایک کار کے ذریعہ فلسطینی ڈرائیور نے ٹکر دیدی ، جسے بعد ازاں گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ جبل الزیتون پر الطور میں پیش آیا ۔ پولیس کی ترجمان لوبا سامری کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے شاید گاڑی پر قا

دو بنگلہ دیشی جنگی مجرمین کو عمر قید

ڈھاکہ ، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں ایک خصوصی ٹریبونل نے آج دو اشخاص بشمول 84 سالہ معمر کو اُن کی باقی ماندہ فطری عمر جنگی جرائم کی پاداش میں قید میں گذارنے کی سزاء سنائی ہے ۔ یہ ملزمین اس ملک کی 1971 ء میں پاکستان کے خلاف جنگ آزادی کے دوران دشمن کے ساتھ سازباز کرتے ہوئے جنگی جرائم کے مرتکب قرار پائے ہیں۔ تین ججوں کے ٹریبونل نے معم

دتہ خیل میں فوجی کارروائی، 13 دہشت گرد ہلاک

پشاور ، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی سکیورٹی فورسز کا دعویٰ ہے کہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں جٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 13 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ یہ اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں کہ فورسز علاقہ شوال کی جانب پیش قدمی کر رہی ہیں۔ سرکاری ریڈیو نے پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے حوالے سے چہارشنبہ کی صب

روس کے خلاف یوکرین کی مزاحمت جاری: پورو شینکو

منسک ، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین کے صدر نے کہا ہے کہ اب ان کا ملک روس کے ساتھ ’حقیقی جنگ‘ میں ہے اور یوکرین کے باشندوں کو روسی حملے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ صدر پیٹرو پوروشینکو نے برطانوی نشریاتی ادارہ کو بتایا کہ انھیں اپنے روسی ہم منصب پر بھروسہ نہیں ہے۔ تاہم انھوں نے کہا کہ ان کے پاس روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ بات چیت کے سوا ک

راجستھان میں گرد و غبار کا طوفان

جئے پور ۔ 20 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : راجستھان میں گرد و غبار کے طوفان سے منگل کی شام تک 17 اموات اور متعلقہ واقعات میں 60 افراد زخمی ہوگئے ۔ گرد و غبار کی یہ اندھی بیکانیز ریجن سے اٹھ کر ناگور ، جودھپور ، جئے پور ، رلوار ، بھرت پور ، سویم مادھو پور اور قریبی علاقوں میں کل چکر لگاتے رہی جس کے باعث سینکڑوں درخت جڑ پیڑ سے اکھڑ گئے اور کئی مکان

ایس سی طلبہ کی طرز پر مسلم طلبہ کو بیرونی یونیورسٹیوں میں داخلہ کیلئے 10 لاکھ روپئے مالی امداد

اقلیتی طلبہ کیلئے جناب زاہد علی خاں کی مہم رنگ لائی

پانچ لاکھ روپئے بنک لون کی بھی سہولت ، کے سی آر حکومت کا غیر معمولی اقدام ، جناب عمر جلیل اور محمد جلال الدین اکبر کا قابل ستائش رول
محمد ریاض احمد

ماہ رمضان میں بلا خلل برقی سربراہی کو یقینی بنانے کی ضرورت

حیدرآباد ۔ 20۔ مئی (سیاست نیوز) ماہِ رمضان المبارک کے دوران بلا وقفہ برقی سربراہی کو یقینی بنانے کیلئے فوری طورپر حکومت کیجانب سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کرتے ہوئے احکام جاری کئے جانے کی ضرورت ہے ۔ چونکہ ماہِ رمضان المبارک کے انتظامات کے سلسلہ میں اجلاس جو منعقد ہوا کرتا ہے وہ روایتی طور پر رمضان کی آمد سے 10 ، 15 دن قبل منعقد کیا جاتا ہ

حسین ساگر کی صفائی اور تعمیراتی کاموں کا آغاز

حیدرآباد ۔ 20۔ مئی (سیاست نیوز) سکندرآباد سے ٹینک بنڈ آنے والی سڑک آئندہ ماہ 15 یوم تک کیلئے مسدود کی جاسکتی ہے۔ تاریخی عمارت سیدانی ماں کے مقبرہ کے پاس جاری محکمہ آبرسانی کے تعمیری کاموں کے متعلق بتایا جاتاہے کہ محکمہ آبرسانی نے آئندہ ماہ کم از کم 15 یوم کیلئے اس سڑک پر ٹرافک کی آمد و رفت کو مسدود کردینے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے اور اس

بیت المقدس کے قریب حضور نظام کی وقف کردہ جائیدادوں میں ’ عثمان منزل ‘ بھی شامل

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : دکن وقف پراپرٹیز پروٹیکشن سوسائٹی اوقافی جائیدادوں کی صیانت کے اپنے مشن کو وسعت دیتے ہوئے سرزمین فلسطین میں حیدرآبادی اوقافی جائیدادوں کے تحفظ اور ان کے بہتر استعمال کے لیے فلسطینی اتھاریٹی کے دستوری ذمہ داروں سے نمائندگی کی ہے ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کی سرپرستی میں جناب عثمان بن محمد الہا

ڈاکٹر کے کیشو راؤ سے قائد اپوزیشن کے جانا ریڈی کی ملاقات

حیدرآباد /20 مئی (سیاست نیوز) قائد اپوزیشن کے جانا ریڈی اور ٹی آر ایس قائد ڈاکٹر کے کیشو راؤ کی ملاقات سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے، تاہم ذرائع نے بتایا کہ دونوں کے درمیان ٹی آر ایس کی کونسل کے لئے پانچویں نشست پر مقابلہ، طلبہ کا احتجاج اور دیگر سیاسی امور پر گفتگو ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر کے کیشو راؤ کا کانگریس سے 50 سالہ رشت

ایس ایس سی / انٹر فیل طلبہ کے لیے دفتر سیاست میں آج خصوصی سمینار

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ایس ایس سی / انٹر فیل طلبہ کے لیے ادارہ FELT اور سیاست کی جانب سے ایک خصوصی سمینار کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اس سمینار میں ناکامی کی وجوہات کا محاسبہ کیا جائے گا ۔ طلبہ کو یہ سمجھایا جائے گا کہ فیل ہونے کی عام وجوہات اور غلطیاں کیا ہیں اور آئندہ ان وجوہات کی روک تھام کس طرح کی جائے ۔ناکامی کی وجہ سے مایوسی اور

اوقافی جائیدادوں کا تحفظ ہماری ذمہ داری

شاد نگر۔/20مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فرخنگرمنڈل تحصیل آفس میںخون کا عطیہ کیمپ کا ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر محبوب نگر راجا رام کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ فرخنگر منڈل تحصیل آفس میں خون کا عطیہ کیمپ کے انعقاد میں ریڈ کراس سوسائٹی محبوب نگر، لائنس کلب، وی آر اوز اور راشن شاپ ڈیلروں نے تعاون فراہم کیا۔ ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر محبوب نگر راجا ر

سدرامیا پر رشوت خوری کی جھوٹی شکایت مسترد عرضی گذارکو عدالت میں25جون کو حاضری کا حکم

بنگلورو۔20؍مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیاپر ارکاوتی لے آؤٹ میں زمین ڈی نوٹی فائی کرانے کیلئے رشوت لینے کا جھوٹا الزام لگاکر لوک آیوکتہ سے رجوع ہونے والے عرضی گزار کو آج لوک آیوکت نے عدالت میں حاضری کا نوٹس جاری کیا، اور ساتھ ہی اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سدرامیا کے خلا ف درج شکایت خارج کردی۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا کی طرف سے اس س

کاماریڈی میں سڑک حادثہ دو افراد ہلاک

کاماریڈی:20؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ واقعہ کاماریڈی کے شابدی پور کے علاقہ میں پیش آیا۔ سب انسپکٹر دیون پلی اے نوین کمار نے بتایا کہ ماچہ ریڈی منڈل کے موضع ایلم پیٹ سے تعلق رکھنے والے تین طلباء کے ای انیل ، کے نریش، اے رمیش ہر روز ایلم پیٹ سے کاماریڈی پہنچ کر کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کررہے تھے ہر روز

سنگاریڈی میں عازمین حج کیلئے 24مئی کو تربیتی کیمپ

سنگاریڈی۔/20مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مفتی محمد اسلم سلطان قاسمی ناظم مدرسہ عربیہ نعمانیہ گنج میدان سنگاریلای کی اطلاع کے بموجب النعمان اسلامک ایجوکیشنل سوسائٹی سنگاریڈی اور ریاستی حج کمیٹی کے زیر اہتمام 24مئی بروز اتوار صبح 11بجے تا ظہر مسجد نعمانیہ گنج میدان سنگاریڈی میں ضلع عازمین حج کیلئے حج تربیتی کیمپ منعقد ہوگا۔ جس میں مفتی

مدن پلی میں بارش اور تیز ہوا کی وجہ سے زبردست نقصان

مدن پلی۔/20مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع چتور میں بروز منگل شام میں ہوئی بارش کی وجہ سے جانی ومالی نقصان ہوا۔ رام کپم میں بجلی کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوئی۔ شہر مدن پلی میں مغرب کی نماز کے بعد اچانک تیز ہوا چلی اور زبردست بارش ہوئی۔ تقریباً ایک گھنٹہ سے زائد تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ۔ مدن پلی میں ایسی بارش شاید ہی کبھی ہوئی ہو۔ مع

سرپور ٹاؤن میں لو لگنے سے نوجوان کسان فوت

سرپور ٹاؤن۔/20مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن میں گزشتہ کچھ دنوں سے شدید دھوپ اور گرمی کے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے پر عوام اور کسانوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ روزانہ کئی افراد شدید گرمی سے متاثر ہوکر دواخانوں میں شریک ہونے پر مجبور ہورہے ہیں اور کچھ لوگ شدید دھوپ اور گرمی کی تاب نہ لاکر موت کے گھاٹ اُتر رہے ہیں۔ آ